Tag: Fawad Chaudhry

  • موجودہ حکومت نے 16 رب روپے کا بڑا پراجیکٹ روک دیا: فواد چوہدری

    موجودہ حکومت نے 16 رب روپے کا بڑا پراجیکٹ روک دیا: فواد چوہدری

    لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب روپے کے فنڈ لگ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبہ اس سال میں کچھ حد تک مکمل ہو جانا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب کے جاری فنڈ لگ چکے ہیں، ظلم ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نےمنصوبے پر کام روک دیا۔ ہمارے منظور شدہ فنڈز اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں لے سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔

  • ‘عمران خان پر تنقید کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، مگر وزیر دفاع لگانا خطرناک’

    ‘عمران خان پر تنقید کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، مگر وزیر دفاع لگانا خطرناک’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‘عمران خان پر تنقید کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، مگر وزیر دفاع لگانا خطرناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، مگر وزیردفاع لگانا خطرناک ہے ، انکی دماغی حالت ابھی تک ماضی قریب کے ایک صدمے سے باہر نہیں آسکی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں خواجہ آصف اول فول بک رہے ہیں، جب تک ماہر نفسیات مکمل چیک اپ کے بعد کلئیر نہیں کرتے،ان سے وزارت کا چارج واپس لینا چاہئے۔

    ٓدوسری جانب ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ آصف کا اوورسیز کے خلاف توہین آمیز بیان شرمناک ہے، ان کے اپنے سارے رہنما بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی ملک سے وفادار نہیں،آپ ملک لوٹنے والے ہیں اور وہ بچانے والے۔

  • ‘کارکنان تیار کریں’، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا

    ‘کارکنان تیار کریں’، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سے تنگ لوگوں سےکہتا ہوں کہ تیاری کرلیں، جلد پورے ملک میں سراپااحتجاج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں تو بد معاشی راج چل رہا ہے یہاں ایک نظام بنالیاگیا ہےکہ الیکشن کےلیےلوگوں کواغوا کیا جائے جبکہ یہ جماعتیں خود الیکشن سے فرار کے لئے عدالت گئیں۔

    فوادچوہدری نے سوال کیا کہ شہباز شریف ،زرداری اور ایم اکیوایم والے الیکشن سے کیوں ڈر رہےہیں، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سےتو نہیں ڈرسکتی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم سے قربانی کی توقع ہےتو خود تو قربانی دینی چاہیے مگر صورت حال یہ ہے کہ سرکاری جہازپر وزیراعظم آصف زرداری سے والدہ کی تعزیت کے لیےگئے، صاف نظر آرہا ہے کہ تمام خاندان اس وقت سرکاری خرچوں پرپل رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے عنقریب امپورٹڈ حکومت کے خلاف میگا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد اگلی کال دینےوالےہیں جس میں پوراملک سراپا احتجاج ہوگا،پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سےت نگ لوگوں سےکہتاہوں کہ تیاری کرنی ہے۔

  • ‘ ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے’

    ‘ ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر کہا ہے کہ ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ معاشی تباہی کےبعداب نئی مصیبت کوروناکی شکل میں اٹھ گئی ہے، کراچی اورحیدرآبادمیں کورونا کی شرح 10 فیصدسے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورونا پھر بڑھ رہا ہے، ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کےدوران9ہزار406ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے۔

    این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔

  • دکان اگر خالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیے تھی، فواد چوہدری کا مریم نوازکو جواب

    دکان اگر خالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیے تھی، فواد چوہدری کا مریم نوازکو جواب

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دکان اگر خالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکان اگرخالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیےتھی، انہوں نے سازش کی بیرونی قوتوں کی مدد سے حکومت میں آگئے۔

    فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نااہل اورنالائق لوگوں کا گلدستہ ہے، مریم نواز لوگوں کو بتا رہی ہیں کہ عوام کو دینے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں، جن کا اپناکوئی سیاسی فلسفہ نہ ہو وہ کس طرح حکومت کریں گے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ ہم کہہ رہےہیں ہم دوبارہ حکومت میں آئیں گے پیٹرولیم کی قیمت کم کریں گے، انہوں نے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھادیں، کاروبار سکڑ رہے ہیں ، نوکریاں ختم ہورہی ہیں۔

    روس سے سستے تیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےروس سےسستےتیل کےمذاکرات کوختم کیا، ان کی جرات نہیں کہ امریکا کی مرضی کے خلاف پالیسی بنا سکیں، یہ لوگوں امریکا کے ایجنٹوں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کچھ نہ کرسکنے کا بیان ان کی ناکامیوں کااعتراف ہے، یہ فیصلہ کریں الیکشن کریں پتہ چل جائے گا کہ ان کی عوام میں کیا قدر ہے، تحریک عدم اعتماد کا پہلے سے پتہ ہوتا تو پہلے ہی اسمبلیاں توڑ دیتے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک چلانااورنجی کاروبار چلانا تو الگ الگ باتیں ہیں، انرجی کی قیمتیں کم نہیں کریں گے تو کارخانے نہیں  چل سکتے، ہمارا پلان تھا جون تک روس سےمعاہدہ ہوجاتا تیل کی قیمتیں کردیتے، بجلی اور گیس کی ان قیمتوں کے ساتھ صنعت کارکاروبار کیسے چلائے گا۔

  • ‘نواز شریف ڈیل کی کوشش کر رہےہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی’

    ‘نواز شریف ڈیل کی کوشش کر رہےہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نوازشریف ڈیل کی کوشش کر رہےہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ڈیل کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے، نوازشریف ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی، ہم نے نہیں ،روکنے والوں نے نوازشریف کوروکنا ہے۔

    تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں لیکن نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں۔

    عام انتخابات کے حوالے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے راستہ نکلے گا اور اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے۔

    مارچ میں تاخیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان حکمت عملی کےتحت احتجاج میں تاخیر کررہےہیں، احتجاج کی طاقت صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے جب چاہیں کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بیان پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا راناثنااللہ کی بھڑکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والےکو پاگل خانے جانا چاہیے۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران اتحاد خود اپنے لیے خطرہ ہے، ان کو ہٹانے کیلئے زیادہ کوشش کی ضرورت نہیں ، ہم نے پہلے دن ہی ضرورت سے زیادہ کوشش کرلی، آرام سےکریں تویہ حکومت ویسےہی گرجائےگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ 4،3 ماہ مزید حکومت کرلیں تو ہمیں سیاسی طور پر کیا فرق پڑتا ہے،اس حکومت کی تو کمر ٹوٹ گئی ہے، شہباز شریف نے جس گرینڈ ڈائیلاگ کاکہا وہ معیشت پرتو نہیں ہوسکتے، چارٹرمعیشت پر نہیں سیاست پر ہوتے ہیں۔

    سینئر رہنما نے سوال کیا کہ کیا میڈیا کےانقلاب میں کوئی ادارہ سیاسی کردارجاری رکھ پائےگا، یہ ٹیکنالوجی کا دورہ ہے عام آدمی تک ہر خبر فوری پہنچ جاتی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں بہتری لانی ہیں تو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنا پڑیں گے، ڈویثرنل گورنرز آجائیں اور این ایف سی ایوارڈز ان کو دیئےجائیں، پہلے سال کوشش کی بلدیاتی الیکشن ہوجائیں ، صوبوں نے ہونےنہ دیا، پنجاب میں بھی ہمارے اپنےوزیراعلیٰ نےبلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس وزیراعظم نہیں وزرائے اعلیٰ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کےپاس پیسہ وفاق سے زیادہ ہوتا ہے، وفاق تو قرض پرکام چلاتا ہے۔

    دفاعی بجٹ کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ فوج نےبڑی قربانی دی ہے کہ ہرسال ان کا بجٹ کم ہورہاہے، فوج کا بجٹ کم ہورہاہے اورخطرات بڑھ رہے ہیں۔

    شہباز شریف سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کیوں فیل ہوگئے کیونکہ وفاقی وزراکی کوئی حیثیت ہی نہیں، 19صوبوں والا کام زرداری اورنوازشریف تونہیں ہونے دیں گے، زرداری نے سندھ اورنوازشریف نے پنجاب اپنی سلطنت بنائی ہوئی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک کو اگلے 30 سال کے لیے بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کرسکتے،عوام اور اداروں میں اتفاق ہے کہ یہ ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں ہوسکتا۔

  • پاکستان کی معیشت بچوں کود ے دی گئی ہے، فواد چوہدری کا طنز

    پاکستان کی معیشت بچوں کود ے دی گئی ہے، فواد چوہدری کا طنز

    اسلام آباد : سابق وزیر فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بچوں کو دے دی گئی ہے، جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتےمیں60روپےاضافہ کیاگیا، گیس45اوربجلی47فیصداضافہ کےبعدبھی ڈالر200روپےسےنیچےنہیں آیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت توگویانرسری کےبچوں کودےدی گئی ہے، جوہرکھلونےکوکھول کردیکھنا چاہتے ہیں ،ملک میں معاشی فسادات کاخطرہ بڑھ رہاہے۔

    دوسری جانب سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں، انتخابات کے ذریعےجلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

  • ‘مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے’

    ‘مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئےخطرناک خطہ بن چکا ہے، انتہا پسندمذہب کوکھلےعام سیاست میں بطورہتھیار استعمال کررہےہیں، حالیہ توہین آمیز ریمارکس ایجنڈے کا حصہ ہیں، ہرباشعورانسان کو نفرت کی سیاست کی مذمت کرنی چاہیے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کےنریندرمودی آگ سے کھیل رہے ہیں، مودی ترجمان کی پیارے نبیﷺکی شان میں گستاخی مسلم دشمنی کی عکاس ہے، اس عمل کی شدید مذمت ،بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

  • ‘شہباز اور حمزہ کوگرفتار کرنے کی اجازت: سپریم کورٹ کے بر وقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا’

    ‘شہباز اور حمزہ کوگرفتار کرنے کی اجازت: سپریم کورٹ کے بر وقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی شہباز اور حمزہ کو گرفتارکرنے کی اجازت مانگنا سپریم کورٹ کےبروقت نوٹس کی وجہ سے ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف اور حمزہ شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ایف آئی اے نے عدالت سے درخواست کی، ایف آئی اے نے شہباز اور حمزہ کوگرفتارکرنےکی اجازت مانگی ، سپریم کورٹ کےبروقت نوٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عوام امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں اور قانون نافذ کریں ، اربوں منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطور حکمران مسلط ہیں۔

    یاد رہے آج منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی۔

    ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، سی ایف او عثمان سمیت دو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

    جس پر ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے کہا عدالت کے سامنے غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے، دونوں ملزمان کو بلا کر دو دو گھنٹے بٹھایا گیا، یہ ڈیڑھ سال تک ڈھونڈتے رہے کہ شاید کوئی ثبوت مل جائے۔

  • حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں،  فواد چوہدری کی کڑی تنقید

    حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں، فواد چوہدری کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہباز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزرا اور وزیر اعظم کےغیرملکی دورے پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور سے زیادہ ہیں، حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ روک کر میڈیا کواشتہار دے رہی ہے ،اس سے احمقانہ پالیسی کیا ہو گی؟امپورٹڈحکومت نامنظور۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل ان کے وزیر صاحب فرما رہے تھے کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں ، کروڑوں روپے قوم کے اشتہارات پر، اپنی عیاشیوں کیمپ آفسز دعوتوں عمروں پر لگائے جا رہے ہیں، لوٹ مار چوری کرپشن تو آپکی جبلت ہے چھوڑ نہیں سکتے ، قوم کو بے وقوف اور جاہل سمجھنا چھوڑ دیں ، یہ 90 کی دہائی نہیں ہے.