Tag: Fawad Chaudhry

  • وزیراعظم ہاؤس کو سب جیل قرار دیا جائے، فواد چوہدری کا طنز

    وزیراعظم ہاؤس کو سب جیل قرار دیا جائے، فواد چوہدری کا طنز

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر طنز کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہاؤس کوسب جیل قرار دیا جائے، اتنے ملزمان ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ کابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کوسب جیل قراردیاجائے کیونکہ اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے حکومت سے فوری طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےاقبال محمدعلی کاانتقال ہوگیا،بی این پی علیحدہ ہوگئی،اس وقت حکومتی اراکین کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہے، ڈمی حکومت اپنی جعلی اکثریت بھی کھو چکی ہے،کرائم منسٹر فوری طورپر ایوان سےاعتماد کا ووٹ لیں۔

  • فواد چوہدری کا وزیراعظم شہباز شریف کا چیلنج

    فواد چوہدری کا وزیراعظم شہباز شریف کا چیلنج

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کو اخترمینگل اور اچکزئی سےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوانے کا چیلنج دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈمی وزیر اعظم اخترمینگل اور اچکزئی سے پاکستان زندہ بادکانعرہ لگوا کے دکھا دیں۔

    گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا نئے انتخابات کے علاوہ اور کوئی حل نہیں، شہباز شریف ایک ڈمی وزیراعظم ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ہم واشنگٹن کے لگائے ہوئے اس ڈمی وزیراعظم اور کابینہ کو نہیں مانتے اور جو یہ کہتا ہے کہ واشنگٹن کی لگائی حکومت ٹھیک ہے وہ پھر پاکستان کا وفادار نہیں۔

  • حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑ دے، فواد چوہدری

    حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑ دے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑ دے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کےخواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتے کیلئے ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے،135 حلقوں سے استعفے آچکےہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھوچکا ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔

    دوسری جانب رہنما شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پرچھاپے تلا شیاں، چادر، چاردیواری کی بے حرمتی،کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ حوصلہ کریں، درست اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارا ورکرہماری جان ہے سارے عمل پر عدالت سےرجوع کریں گے اور ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا۔

  • فوجی قیادت کی تبدیلی انتہائی لغو اور بے بنیاد خبریں ہیں، فواد چوہدری

    فوجی قیادت کی تبدیلی انتہائی لغو اور بے بنیاد خبریں ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فوجی قیادت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو انتہائی لغو اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ہے انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں اور ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور مکمل تردید کرتی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کی جارہی ہے، جب بھی اہم اجلاس بلاتے ہیں تو افواہوں کا بازار گرم ہوتا ہے، آرمی چیف کو تبدیل کرنےکی کوئی بات نہیں ہوئی نہ سوچاہے، میں اپناکام آئین وقانون کےمطابق کرتارہوں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی پیش کیاجائیگا اس کے علاوہ مراسلہ چیئرمین سینیٹ سمیت تمام سربراہوں سے شیئر کیا جائیگا، جس میں امریکی سفارتکاروں کیساتھ پاکستان میں ملاقاتوں کی ساری تفصیلات ہیں، ڈپٹی اسپیکر نےحقائق دیکھتےہوئے ہی رولنگ دی تھی۔

  • الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، فواد چوہدری

    الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر قانون فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، سپریم کورٹ میں آج ٹیکنیکل سماعت ہو رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ترکش ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی, انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسمبلی میں ہونے والی کارروائی سے متعلق سپریم کورٹ میں ٹیکنیکل سماعت ہو رہی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتی، ہم نئے الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان اور اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیر اعظم کیلئے نام طلب کیے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں مقبول ترین رہنما ہیں، پی ٹی آئی مڈل کلاس پارٹی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کےعوام کی اکثریت عمران خان سے محبت کرتی ہے، ہم ایک خودمختار قوم اور ملک ہیں، ترک صدر کی طرح ہم ایک خودمختار ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی گئی، عمران خان پھر دو تہائی اکثریت حاصل کرکے واپس آئیں گے۔

    سابق وزیر قانون فوادچوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی غیرمقبولیت کی وجہ سے انتخابی عمل سے بھاگ رہی ہیں۔

  • فواد چوہدری نے وزیرقانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا

    فواد چوہدری نے وزیرقانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد : فواد چوہدری نے وزیرقانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا اور سازش میں ملوث افراد کیخلاف بغاوت مقدمات درج کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے فواد چوہدری کا بطور وزیرقانون کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی فواد چوہدری نے وزیرقانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا، فواد چوہدری کی سازش میں ملوث افرادکیخلاف بغاوت مقدمات درج کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

    اپوزیشن کے3 رہنما ؤں اور غیرملکی سفارکاروں سے ملاقات کرنیوالے8ممبران پر مقدمات درج ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے فیؒصلے کے بعد فروغ نسیم نے وزیرقانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • ‘استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی’

    ‘استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں ، استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا،دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔

    اس سے قبل ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کا موازنہ بونوں کے کردار پر کتاب کے کارٹون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ بونے ایک دیوقامت شخص کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • پی ٹی وی نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے: فواد چوہدری

    پی ٹی وی نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے، پی ٹی وی جب ہمیں ملا تھا مکمل دیوالیہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری ٹی وی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو ہے۔ پی ٹی وی جب ہمیں ملا تھا مکمل دیوالیہ تھا، اس مختصر عرصے میں دو چینلز ڈیجیٹل کیے اور پی ٹی وی کا بزنس ماڈل دیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی وی ان اداروں میں شامل ہے جو منافع میں ہیں۔

  • کل تک 4 منحرف ارکان  واپس آجائیں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

    کل تک 4 منحرف ارکان واپس آجائیں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ کل تک 4 منحرف ارکان واپس آجائیں گے اور فضل ڈھانڈلہ آج پریس کانفرنس میں واپسی کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس پیر تک ملتوی کیے جانے کے بعد اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرنے کے ایجنڈے پر اپوزیشن متفق تھی کیونکہ کئی عشروں سے یہ روایت چل رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا آخری پتا ابھی ہم نے کھیلنا ہے اور اپوزیشن نے کہا ہم حکومت گرادیں گے یہ اتنا آسان نہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا ووٹنگ کے لئے 5 دن کا وقت ہوتا ہے، تین دن کے لئے تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوناہوتی ہے، آج انھیں ایک سرپرائز ملا ہے اگلا سرپرائز ان کو 27 کو ملے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چار منحرف ایم این ایز سے رابطے میں ہیں ،ایک آج پریس کانفرنس کریں گے ، امید ہے کل تک 4 لوگ واپس آجائیں گے، فضل ڈھانڈلہ آج پریس کانفرنس میں واپسی کا اعلان کردیں گے۔

  • فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا  کو خوش آئند قرار دے دیا

    فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا اور کہا سیالکوٹ اوردیگرمقدموں میں بھی انصاف کے قریب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اور نوجوان منحرف ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود کیس میں عمرقید کی سزا اور کیس میں جدیدٹیکنالوجی کی بطورشہادت قبولیت بھی خوش آئند ہے،ٹوئٹ

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وہی معاشرےترقی کازینہ چڑھتےہیں جہاں انصاف ہو، سیالکوٹ اوردیگرمقدموں میں بھی انصاف کےقریب ہیں.

    یاد رہے عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ، ملزمان میں محب بنگش، ادراس قیوم بٹ، حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

    خیال رہے اس مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5ماہ تک چلتا رہا، 21گواہان پر وکلا نے جرح کی، ایف آئی اے کی خاتون سمیت3اہلکار بطور گواہ شامل ہوئے، جبکہ متاثرہ جوڑا 11جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے، 6جولائی کو ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔