Tag: fawad choudhry

  • ‘آج لاکھوں لوگ خودداری کے نعرے پر لبیک کہیں گے’

    ‘آج لاکھوں لوگ خودداری کے نعرے پر لبیک کہیں گے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تاریخی اجتماع میں لاکھوں لوگ خود داری کے نعرے پر لبیک کہیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلامان مغرب کا سورج ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے، آج تاریخی اجتماع میں لاکھوں لوگ خود داری کے نعرے پر لبیک کہیں گے۔

     

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ قائداعظم نے جوسفرشروع کیا آج اس جدوجہد کی ابتدا ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی کیلئے کمربستہ ہوچکی ہے۔

  • ‘سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں’

    ‘سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں’

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نئی کابینہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کابینہ میں شامل افراد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے نام پڑھیں چوں چوں کا مربہ ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں لگتا ہے کہ سنٹرل جیل کا حاضری رجسٹر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کہاں کہاں شرمندہ ہونا پڑتا ہےاس کرائم منسٹر کی وجہ سے، جب وہ خود کہہ رہا ہے قوم بھکاری ہے تودشمنوں نے کیا کیا نہیں کہنا۔

    سابق وفاقی وزیر نے اس ٹؤئٹ میں ایک بھارتی چینل کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں ٹی وی چینل کا میزبان فواد چوہدری سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا وزیراعظم پاکستان قوم کو بھکاری بول رہا ہے۔

    جس پر فواد چوہدری جواب دیتے ہیں کہ یہ انتہائی غلط بیان ہے اگر وہ بھکاری ہیں تو انہیں لیڈر نہیں ہونا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر قوم غریب بھی ہے تو ان ہی لیڈروں کی وجہ سے یہ کیسے بھکاری ہیں جن کے لندن میں فلیٹ ہیں، زرداری اور نواز شریف اربوں پتی ہیں۔

    جس پر میزبان طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ بھکاری ہیں مگر الگ قسم کے!

    واضح رہے کہ نئی وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، اسپیکرراجہ پرویزاشرف، بلاول بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

  • شہباز شریف کو مشورہ ہے گھبرانا نہیں ہے، فواد چوہدری

    شہباز شریف کو مشورہ ہے گھبرانا نہیں ہے، فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژ ہیں ان کو مشورہ ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف کنفیوژ ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ الزام کیسے لگانا ہے، عمران خان پر کیچڑ اچھالنے سے یہ خود گندے ہورہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گھڑی پر شہباز شریف کو اعتراض کیا ہے، میری گھڑی ہے بیچ دی تو اعتراض کا کیا جواز؟

    انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کررہے ہیں، شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ پٹرول پر سبسڈی کو برقرار رکھیں، شہباز شریف گھبرائیں نہیں کل کراچی کا جلسہ دیکھیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ اس وقت الٹے پاؤں بھاگ رہی ہیں، لگتا یہ ہے کہ نوازشریف واپس نہ آئیں مگر یہ مریم نواز کو بھگا دیں گے لیکن مریم نواز کو بھگانے کی کوشش کی گئی تو ہم یہ نہیں ہونےدینگے۔

    علاوہ ازیں فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت نامنظور، ملک میں نئے انتخابات ہونے ہیں یہ طے ہے۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا ہے کہ فیصلہ کرنیوالوں نےصرف ایک فیصلہ کرنا ہے کہ یہ فیصلہ زیادہ نقصان اٹھا کرکرنا ہے یا کم نقصان پربات بن جائےگی۔

  • تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھےگا، فواد چوہدری

    تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھےگا، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند ہفتے کے کرائسز سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند ہفتے کے کرائسز سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اپوزیشن کی وجہ سے ڈالر اپنی حد سے تجاوز کرچکا ہے، تحریک عدم اعتماد پر واپس گئے تو بحران بڑھے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ رولنگ صحیح ہے یا غلط اس پر وہ مواد دیکھنا ہوگا جو اسپیکر کے سامنے تھا، پہلے جج صاحبان وہ مواد دیکھیں، آپ رولنگ کوغلط قرار دینا چاہتے ہیں تو ان کیمرہ پروسیڈنگ ہونی چاہیے، شہادتیں ججز کے سامنے رکھنی چاہئیں جس سے وہ کسی فیصلے پر پہنچیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے پارلیمانی کارروائی میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی، کرمانی کیس میں پارلیمنٹ میں ووٹرز برابر تھے، 2 ووٹرز کو فزیکلی روکا گیا کہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں جس سے نتیجہ بدلا، جعلی ووٹ پڑے تو بھی سپریم کورٹ نے کہا مداخلت نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ رولنگ کا معاملہ طے نہیں ہوسکتا جب تک ان کیمرہ سماعت میں چیزیں دیکھ نہ لیں، جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے جو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرے اور دیکھے کہ کیا خط ہے یا نہیں، دھمکی دی گئی یا نہیں، کیا اس خط میں رجیم نے سازش بنائی ہے یا نہیں، پارلیمنٹیرینز نے کن کن لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ فیصلہ بدلتی ہےتو یہ 400 سال پرانے فیصلوں سے برعکس ہوگا، حکومت کی تبدیلی کامیاب ہوئی تو ہم 23 مارچ 1940 میں واپس چلے جائیں گے، پاکستان کی غلامی کا دورشروع ہوجائے گا، جس طرح قائداعظم نے آزادی کی تحریک لڑی تھی اسی طرح اب قوم کو دوبارہ کھڑا ہونا ہوگا۔

  • ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے، فواد چوہدری

    ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے عدالت میں جتنا یہ معاملہ طویل ہوگا معیشت کو نقصان ہوگا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے بھی آئین کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے بتایا پورے آئین کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اصل چیز یہ ہے کہ پاکستان میں جلد استحکام آنا چاہیے کیونکہ عدالت میں جتنا یہ معاملہ طویل ہوگا معیشت کو نقصان ہوگا ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے، ڈپٹی اسپیکر نے کس مٹیریل پر تحریک مسترد کی وہ متعلقہ حکام دکھائیں گے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فرح خان سے بہت سے لوگ ملتے ہیں، مریم کو فرح خان سے متعلق پتہ تھا تو3 سال شہادتیں کیوں چھپا کر رکھیں، اب جو بھی شواہد ان کے پاس ہیں وہ عدالت میں پیش کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مطیع اللہ واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی حرکت کا جواب میں نے نہیں دینا، اصول یہ ہے کہ پہلے بات کی جاتی ہے پھر سوال ہوتے ہیں، یوٹیوب پر ویڈیو ڈالنے والا بھی کہتا ہے کہ وہ صحافی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملیحہ ہاشمی سے بدتمیزی پر میں نے معافی کا مطالبہ کیا، میں نے کہا جب تک معافی نہیں مانگیں گے جواب نہیں دونگا، کسی خاتون سے بدتمیزی کرنا نامناسب ہے۔

  • ‘شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر’

    ‘شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر’

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں من گھڑت خبریں دینے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دیتے ہوئے۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تین ماہ میں الیکشن کرانے سے الیکشن کمیشن کا انکار کی خبر پر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسی میڈیا گروپ نے پہلے خبر لگائی کہ پی ٹی آئی کا خوں ریزی کا منصوبہ ہے اور اب یہ خبر لگائی کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کسی کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: 3 ماہ میں نئے انتخابات: الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں

  • ’تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا، کسی تشدد کی گنجائش نہیں‘

    ’تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا، کسی تشدد کی گنجائش نہیں‘

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مڈل کلاس پارٹی ہے تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا۔

    فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ ایک مہذب قوم کا احتجاج بھی مہذب ہوگا اور کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

    وزیر اطلاعات نے یہ بھی لکھا کہ مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کہ کارکن خون ریزی کرینگے حیران کن ہے اور پرتشدد احتجاج کی یہ خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے۔

     

    اس سے کچھ دیر قبل انہوں نے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے ہاں یہ کہنے کا رواج ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے۔

    اپنے اس ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا تھا کہ یہاں ہتک عزت کا قانون موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی جو مرضی بات کرنا چاہے کرلیتا ہے۔

     

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کو پاکستان میں ایک روپے کا جرمانہ نہیں ہوا لیکن برطانیہ میں انہیں لاکھوں ڈالر جرمانے ہوچکے ہیں۔

  • کسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد چوہدری

    کسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا ہے اور نہ وہ استعفیٰ دیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا ہے اور نہ وہ استعفیٰ دیں گے، عمران خان تمام اداروں کیساتھ ہیں اور وہ پاکستان کی حرمت اورقوم کی عزت کیلئےلڑیں گے جب کہ نوازشریف اداروں کو فتح کرنے میں لگے رہتے تھے ۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت صورتحال 1992 کےورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم کمزور ہیں لیکن ہم کمزور نہیں ہیں گیم پلٹے گی، سندھ ہاؤس میں جو منحرف ارکان بیٹھے ہیں ان کو پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آج صبح سے بہت سی چیزیں سامنے آرہی ہیں، پہلے خط پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا، ہم نے خط کے مندرجات کو صحافیوں کیساتھ شیئر کیا، اس خط کو پارلیمان کے سامنے ان کیمرہ اجلاس میں رکھ رہے ہیں جس میں مراسلے کے مندرجات پیش کرینگے، ہم خط کے مندرجات اپوزیشن کیساتھ بھی شیئر کرسکتےہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس خط میں موجود دھمکیاں کسی ملک کیلئے قابل قبول نہیں، کل ہم کہہ چکے ہیں کہ ہم یہ خط سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی دکھا سکتے ہیں۔

  • ’عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو جوتے پڑیں گے‘

    ’عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو جوتے پڑیں گے‘

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں پر عوام کے جوتے پڑیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امربالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے جب اپنے اپنے حلقوں میں کھڑے ہونگے کیونکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدارنیں، اقدار کی سیاست کرتےہیں، وہ پاکستان اورمسلم امہ کےلیڈربن کرکھڑےہیں اور آج 20 کروڑ عوام عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، آپ نے عمران خان کے حکم کا انتظار کرنا ہےاور اس پر چلنا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کو سلام، عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر تحریک نصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، اپوزیشن 20 کروڑ لوگوں سے گزر کرعمران خان تک پہنچے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عمران خان غریب کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمیں اقتدار عوام نےدیا اور ہم عوام کے سر پر اقتدار رکھیں گے، عمران خان کو تخت کا لالچ نہیں، وہ فقیر منش آدمی ہے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کا فرق اسے نہیں بلکہ مجھے اور آُ پ کو پڑے گا۔

  • عمران خان کے لیول کا ملک میں کوئی دوسرا شخص نہیں، فواد چوہدری

    عمران خان کے لیول کا ملک میں کوئی دوسرا شخص نہیں، فواد چوہدری

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیول کا ملک میں کوئی شخص نہیں، اپوزیشن میں ہمت ہے تو کل عدم اعتماد لے آئے۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پنڈدادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کووفاق میں کوئی خطرہ ہےنہ پنجاب میں کیونکہ عدم اعتماد لانے والوں پر ان کے گھروالوں کو ہی اعتماد نہیں ہے، ان میں ہمت ہے تو پرسوں نہیں کل ہی عدم اعتماد لے آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کاوزیر اعظم وہ ہونا چائیےجوملک کی عزت میں اضافہ کرسکے اورعمران خان کی بات دنیاسنتی ہے، عمران خان وہ شخص ہےجس کےلیول کاملک میں کوئی شخص نہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے روس کیساتھ جوپہلےمعاملات ہیں تلخیوں پررہےہیں، لیکن اب روس کے ساتھ تعلقات مستحکم ہونےجا رہےہیں، تیئیس سال بعد پاکستانی لیڈرکو روس میں بلایاگیاہے اورعمران خان کا دورہ روس گیم چینجر ثابت ہو گا، جتنی عزت ، احترام عمران خان کوصدر پیوٹن نےدی اسکی مثال نہیں ملتی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کامؤقف اسلام فوبیاپرہویاریجن پرغورسےسناجاتاہے، فضل الرحمان، مریم نواز، شہبازشریف اور دیگرسیاسی بونےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرادسعید کیساتھ جوگھیٹا زبان استعمال کی گئی وہ قانون میں جرم ہے اور انہوں نے جو مقدمہ درج کرایا ہے اس پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نوازکی پاکستان کیلئےاچھی خواہشیں ہیں تولندن سےپیسےواپس لائیں، یہ لندن سے پیسے واپس لے آئیں تو ملک کے حالت بہتر ہوجائیں گے، آئی ایم ایف سے ایک بلین لیا ہے جبکہ حسن نواز کے گھر کی مالیت بھی ایک بلین ہے۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پنجاب میں انتخابات کے لیے کمرکس لیں، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی پورے پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔