Tag: FAWAD CHUDRI

  • حکومت میں آتے ہی فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے: فواد چوہدری

    حکومت میں آتے ہی فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر فاٹا کے انضمام کو مکمل کریں گے اور فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فاٹا کے معاملے پر احتجاج کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں اور اقتدار میں لائیں، تحریک انصاف قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حواری انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں جس کے لیے نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔


    نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری


    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں بات کرتے ہیں اور فوج پر مسلسل تنقید کرتے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے ،ہم نوازشریف اور (ن) لیگ کے بیانیے کی مذمت کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مرکزی سطح پر کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی، مقامی سطح پر کچھ جگہوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، چوہدری صاحب کو دکھ ہے کہ ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی۔


    لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چاروں صوبوں کےگورنر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ماضی میں خیبر پختونخواہ گورنر تبدیل ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار ہمیں نہیں سمجھ آرہی انہیں تبدیل کیوں نہیں کیا جارہا، اگر انہیں الیکشن کے بعد تبدیل کرنا ہے تو وہ ہم آکر خود کرلیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری

    نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی ہے، نواز شریف کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں دماغی عارضہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوازشریف کا امیدواروں کو دھمکانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف الزامات لگا رہے ہیں، ایسے بیان کے بعد کوئی شک نہیں کہ نوازشریف کو سنگین دماغی عارضہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تین بار وزیراعظم بننے والے سے ایسی گفتگو کا تصور ممکن نہیں، موصوف جب زبان کھولتے ہیں ریاست اور اداروں پر ہرزہ سرائی کرتے ہیں، نواز شریف کو عوام نے اب مسترد کر دیا ہے۔


    جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام جانتے ہیں، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، نوازشریف


    ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل مذمت روش کے بعد نوازشریف کی سیاست میں بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، اہل سیاست نوازشریف کے ریاست بیزار بیانیے سے الگ ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام سب جانتے ہیں، ن لیگی امیدواروں پر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگی امیدواروں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی صورت حال افسوسناک ہے، امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، یہ تمام صورت حال پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے، لگتا ہے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، کئی لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فواد چوہدری

    ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، کئی لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں کہ ان کے لیے جگہ بنانا مشکل ہو رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ روزانہ مسلم لیگ ن سے لوگ ٹوٹ رہے ہیں، پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا، ن لیگ کے بیانیے کی اپنی ہی جماعت میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ نے سنجیدہ معاملہ اٹھا دیا ہے، جنوبی پنجاب سے 8 قانون سازوں نے نواز گروپ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، نون لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اسی طرح لوگ انہیں چھوڑ کر اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اگر الزام تراشیاں کرنی ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی کسی آزاد امیدوار یا جماعت کی حمایت نہیں کرے گی، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔

    عمران خان آپ کی طرح ڈاکو نہیں، ن لیگ تقسیم ہوچکی ہے: فواد چوہدری کی دھواں دار پریس کانفرنس

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، ملک کو گورننس ماڈل بنانے کیلئے نئے صوبے ضروری ہیں، ملکی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے، لیگی حکومت کی جانب سے فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے میں تاخیر کی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے صاف پانی کا سوموٹو نوٹس لیا، ازخود نوٹس کا معلوم ہوا تو سابق افسران کے اوپر اینٹی کرپشن کا کیس بنا دیا اور 56 کمپنیاں بھی بنا دی گئیں، ایک کمپنی دوسری کو ٹھیکے دیتی رہتی ہے، 4 ارب میں جب شوکت خانم تعمیر ہو سکتا ہے تو 70 ارب میں کیا نہیں ہوسکتا۔

    عدالت نے نواز شریف کو مافیا قرار دیتے ہوئے نا اہل کیا ہے: جہانگیر ترین اور فواد چوہدری کا ردعمل

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں نے ملک کو ماڈل کرپشن اسٹیٹ بنایا، انہی کی کرپشن کی وجہ سے ملک کو بحران کا سامنا ہے، لگ نہیں رہا ن لیگ جولائی تک بھی اپنی مدت پوری کر سکے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

    نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بجائے آج بھی نواز شریف نے اپنا رونا رویا، نااہلی ان کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے۔

    مظفر گڑھ جلسے میں نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا  نواز شریف کشمیر کی وزارت کا خواب دیکھنے لگے ہیں، وہ نہیں جانتے 10 سال میں کتنے کشمیری بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، یہ لندن تحقیقات کا قصور وار  بھی عدلیہ کو ٹہرائیں گے، کیا تحقیقات کے خلاف نواز شریف لندن میں احتجاج کریں گے؟۔

    خلاف فیصلہ نہ آتا تو دو چارسالوں میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا،نوازشریف

    پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے لیے مقام عبرت ہے کہ اپنی ہی حکومت میں وہ دربدر ہیں۔

    خیال رہے مظفر گڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ سےفارغ ہوگیاہوں میری ڈیوٹی آزادکشمیرمیں لگادیں، نااہل ہوگیاہوں لیکن آزادکشمیرکیلئےتواہل ہوں؟ جب تک وہاں کافیصلہ نہیں ہوتا تومیری ڈیوٹی یہاں پرلگنی چاہیے۔

    جبکہ اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہا تھا کہ میرا دل کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے، وقت بدل گیا ہے اب بندوقوں سے کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبایا جاسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔