Tag: (Fawad Khan

  • پہلگام حملہ: فواد خان کی ’عبیر گلال‘ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ

    پہلگام حملہ: فواد خان کی ’عبیر گلال‘ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر حملے کے بعد پاکستان اداکار فواد خان کی فلم عبیر گلال’ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مخالفت کے باعث گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔

    کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

    پہلگام حملہ: فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کے حوالے سے اہم خبر

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’عبیر گلال‘ کے گانے ’خدایا عشق اور انگریجی رنگ رسیا‘ سمیت فلم کے جاری کیے گانوں کی آڈیو کو بھی یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ’عبیر گلال‘ کے نہ صرف گانے بلکہ فلم کا جاری کیا گیا ٹیزر بھی پروڈکشن کمپنی ’دھرما‘ نے یوٹیوب اور انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    موجودہ حالات میں فلم عبیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025 رکھی گئی تھی، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز بھی ملتوی کردی جائے گی۔

  • فواد خان نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    فواد خان نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً 9 برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

    جبکہ حال ہی میں فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کیا گیا تھا، اس فلم کے  رومانوی گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں  فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا گیا۔

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

    تاہم اب فواد کے بالی ووڈ میں واپسی پر معاوضے سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاکستانی اداکار آخری بار 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کہ وجہ سے وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنا معاوضہ بھی بڑھادیا ہے اور فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری کیلئے فواد خان نے 5 سے 10 کروڑ  بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

    دوسری جانب فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ  وانی کپور کا معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔

  • فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

    پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

    اس میں فلم میں لیزا ہیڈن، رِدھی ڈوگرا، فریدہ جلال اور پرمیت شیٹھی سمیت متعدد انڈین اداکار کام کر رہے ہیں، جہاں شائقین اس رومانوی ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہیں میکرز نے اب اپنی فلم کے گانے خدائے عشق کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

    ٹیزر میں وانی کپور اور فواد خان ایک دوسرے کی طرف چلتے ہوئے ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے نظر آتے ہیں، انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے وانی کپور نے لکھا، اس سال کے لوو اینتھم کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد فلم کو شدید ردعمل کا بھی سامنا ہے، راج ٹھاکرے نے پاکستانی اداکار فواد خان کی کاسٹنگ کی وجہ سے مہاراشٹر میں فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے۔

    راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں اس فلم کی ریلیز کے بارے میں آج ہی معلوم ہوا جب میکرز نے اس کا اعلان کیا لیکن ہم یہ واضح کر رہے ہیں کہ ہم اس فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس میں ایک پاکستانی اداکار ہے، ہم ایسی فلموں کو کسی بھی صورت میں ریاست میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ رومانٹک کامیڈی فلم کی تصویر وائرل

    فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ رومانٹک کامیڈی فلم کی تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ رومانوی تصویر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والے اداکار فواد خان کی انتہائی متوقع بالی ووڈ میں واپسی کے حوالے سے تصدیق ہوگئی، پاکستانی اداکار بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    گزشتہ کئی ماہ سے فواد خان کی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کے چرچے ہورہے ہیں تاہم اسی کے دوران فواد خان اور وانی کپور کی رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں فواد خان سفید شرٹ پہنے سبز گھاس پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ ان کے کندھے پر وانی کپور آنکھیں بند اور چہرے پر مسکراہٹ سجائے لیٹی ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے لندن میں اپنے آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ’عبیر گلال‘ کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، فلم میں دونوں بطور جوڑی نظر آئیں گے۔

    فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ رومانٹک کامیڈی فلم کی تصویر وائرل

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم عبیر گلال کی ہدایتکاری کے فرائض آرتی بگدی نبھائیں گی جس کی کہانی کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں دو لوگ  انجانے میں ایک دوسرے کے زخم پر مرہم رکھنے کا کام کریں گے اور یہی  انکے درمیان محبت ہوجانے کی وجہ بنے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن میں فلم میں شوٹنگ کا آغاز 28 ستمبر کو ہوا، کاسٹ اور عملہ 10 نومبر تک لندن میں شوٹنگ کرے گا، اس دوران اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا لندن میں ٹیم کو جوائن کریں گے، اس کے بعد فواد خان پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ فلم کی ٹیم ممبئی میں ایک ہفتے تک شوٹنگ دوبارہ شروع کرے گی۔

  • ہانیہ عامر، فواد خان سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی بڑی پیشگوئی

    ہانیہ عامر، فواد خان سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی بڑی پیشگوئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

    تین نجومیوں کو نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے متعدد اداکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔

    سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق تینوں نجومیوں کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کا آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہوگا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ہوگی۔

    ماہر نجوم نے فواد خان سے متعلق بتایا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس ان کا کیرئیر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے شہرت اور کامیابیاں لائے گا۔

    ماہر نجوم کا ہمایوں سعید سے متعلق کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو ماضی، حال اور مستقل قریب میں بھی یہی عزت اور شہرت ملتی رہے گی، پیسہ اور شہرت ان کی جانب خود کھچا چلا آتا ہے، یہ جو بھی کاروبار کریں گے کامیاب رہیں گے، آنے والا سال ان کے لیے تھوڑا بہت مشکلات بھی لائے گا مگر مجموعی طور پر سب کچھ ٹھیک رہے گا۔

    پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا سربیا سے ممبئی پہنچ گئیں، ویڈیو سامنے آگئی

    ماہرِ نجوم نے ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سال 2026 ان کے لیے ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہو گا، دعا ہے یہ مثبت ہو، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے، ماہرِ نجوم نے کہا کہ اداکارہ بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں۔

  • بالی ووڈ کی نئی فلم میں فواد خان کی کردار کی تفصیلات سامنے آگئی

    بالی ووڈ کی نئی فلم میں فواد خان کی کردار کی تفصیلات سامنے آگئی

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اسٹار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم میں اُن کے کردار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    پاکستان کے معروف اداکار فواد خان 8 سال کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں، اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmfare (@filmfare)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس نئی فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم، فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آگئیں۔

    فلم فیئر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جاری پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی، فلم کی پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

    واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز’ اور  ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی کام کیا۔

  • فواد خان نے بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فواد خان نے بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ 

    اداکار فواد خان اور صنم سعید نے بھارتی خبررساں ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں دونوں اسٹارز نے اپنی سیریز سمیت دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

    انٹرویو کے دوران فواد خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بہت جلد بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ تو وقت اور حالات ہی بتائیں گے کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا۔

    فواد خان نے کہا کہ اس بار کچھ خاص ہوگا اور میرا ماننا ہے کہ جب صحیح وقت ہوتا ہے تو چیزیں خود ہی ہوجاتی ہیں، لہٰذا جو بھی فائنل ہوگا اس وقت ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گا اور میں اپنے مداحوں سے کچھ بھی نہیں چھپاؤں گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ 19 جولائی یعنی آج سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ اور یوٹیوب چینل ’زندگی‘ پر نشر کی جائے گی۔

  • ’بھول بھلیاں 3‘ میں فواد خان کی انٹری؟ بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

    ’بھول بھلیاں 3‘ میں فواد خان کی انٹری؟ بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان کی بھول بھلیاں 3 میں انٹری سے متعلق پروڈیوسر کا اہم بیان آگیا ہے۔

    گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بالی ووڈ ‘بھول بھلیاں 3′ میں نامور پاکستانی اداکار فواد خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

    تاہم اس حوالے سے فلم ‘بھول بھلیاں 3′ کے پروڈیوسر بھوشن کمار کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی فلم میں فواد خان کی انٹری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

    پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا کہ فواد خان کو فلم ‘بھول بھلیاں 3′ میں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

    واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیاں 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • ہیرا منڈی کے اداکار نے اپنا موازنہ فواد خان سے کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا

    ہیرا منڈی کے اداکار نے اپنا موازنہ فواد خان سے کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا

    بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں تاجدار کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ میری اداکاری کا موازنہ فواد خان سے کرنا میرے کے لیے قابل فخر بات ہے۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں طحہٰ شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں انہوں نے دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا، ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز ہیرامنڈی کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    تاہم اب طحٰہ شاہ نے حال ہی میں بھارتی شوبز ویب سائٹ انسٹنٹ بولی وڈ کو انٹرویو دیا، اس انٹرویو میں طحٰہ شاہ سے سوال کیا گیا کہ شائقین ویب سیریز میں ان کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟

    ہیرامنڈی کے اداکار نے یشما گِل کو کیا پیغام بھیجا؟

    جس پر ہیرا منڈی کے اداکار تاجدار نے کہا کہ چہرے اور کردار کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کرنا اتنی اہمیت نہیں رکھتا، اداکاری میں موازنہ کرنا میرے لیے اہم ہے۔

    اداکار نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کر رہے ہیں، اس سیریز میں میرے رومانس کو شاہ رخ خان کے رومانس سے موازنہ کیا گیا جو کہ فخر کی بات ہے۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ لوگوں نے ویب سیریز میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کیا، وہ دنوں بڑے اداکار ہیں۔

    واضح رہے کہ ُ’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس سیریز میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

  • سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرامنڈی‘ میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

    سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرامنڈی‘ میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟

    ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے نئے ویب شو ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بالکل مختلف کاسٹ کا تصور کیا ہے۔

    لاس اینجلس کے پریمیئر میں انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرا منڈی کا آئیدیا 18 سال پہلے فلم کے طور پر بنانے کا خیال آیا تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی۔

    سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ 18 سال قبل میرے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی۔

    انٹرویو میں انہون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر یہ خیال بھی تبدیل ہوگیا۔

    سنجے لیلا بھنسالی نے مزید بتایا کہ یہ فلم تقریباً تین سال سے تیاری کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب  ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے میں بہت خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی محلے پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو گزشتہ روز یکم مئی کو ریلیز کردیا گیا۔

    ہیرامنڈی میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔