Tag: (Fawad Khan

  • جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان

    جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان

    پاکستان کے  معروف ہیرو فواد خان نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے۔

    فواد خان حال ہی میں علی احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے  اپنے کیرئیر سے متعلق کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

      بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار فواد نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکار  نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے میں بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ میرا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں۔

    فواد خان کا کہنا تھا کہ میری  بھارت میں موجود پی آر ٹیم کو میری اس سوچ پر اعتراض تھا کہ اور وہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں پتا کہ آج کل دنیا کس طرح چلتی ہے تو میرا ان لوگوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

    سونم باجوہ نے ایک بار پھر فواد خان سے محبت کا اظہار کر دیا

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر گز اس پر اتفاق نہیں رکھتا کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں تو ہی فینز آپ کو پیار کریں گے اور توجہ دیں گے، جب سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا تب بھی اچھا کام کرنے والوں کو بہت پیار ملتا تھا۔

    فواد خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں بنایا، فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس کے بعد فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔

  • ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار و ماڈل فواد خان اور معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی خوبصورت ویڈیو اور تصاویر کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا جس میں دونوں اسٹارز نے شادی کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

    پاکستانی مقبول ترین جوڑی نے پہلی مرتبہ سال 2011 میں پیش کیے جانے والی ڈرامہ سیریل میں انٹری دی جو بہت مقبول ہوئی، اس جوڑی کو عوام کی جانب سے بے حد پیار ملا اور آج تک یہ آن اسکرین جوڑی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

    اب حال ہی میں دونوں فنکار عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اور اسی فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والی اور کوئی نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہیں۔

    صدف فواد جو ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، انہوں نے اپنے برانڈ ’صدف فواد خان اسٹوڈیو‘ کے آفیشل پیج پر فواد اور ماہرہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

    اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ فواد خان سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فواد خان کی مداح نکلیں

    بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فواد خان کی مداح نکلیں

    بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی اداکار کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنے فلمی کیریر کے عروج پر ہیں، ان کے مداح ان کی اداکاری کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اسٹار اداکار فواد خان سے بہت کچھ سیکھا۔

    اپنی نئی آنے والی فلم "گنگو بائی” کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے علی ظفر سے زیادہ فواد خان کو جانتی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بطور آرٹسٹ فواد خان سے بہت کچھ سیکھا ہے، عالیہ نے یہاں تک کہا کہ فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں اگر بات کروں تو میرے پاس الفاظ کم پڑجائیں گے۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا ہے اور وہ بھی پاکستانی مداحوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ "کپور اینڈ سنز” میں کام کرچکی ہیں، جس میں فواد خان کی بہترین اداکاری نے سب کو حیران کردیا تھا۔

    اس وقت عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "گنگو بائی کاٹھیا واڑی” کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو 25فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • فواد خان کی مس مارول کا حصہ بننے کی تصدیق

    فواد خان کی مس مارول کا حصہ بننے کی تصدیق

    معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے امریکی ویب سیریز مس مارول کا حصہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ ان کے لیے ایک زبردست تجربہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فواد خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ سیریز مس مارول کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے، اور اب تو وہ جھوٹ بھی نہیں بول سکتے کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے خود ہی یہ خبر پھیلا دی ہے۔

    فواد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس کاسٹ کے ساتھ اور جن لوگوں کے ساتھ کام کیا، وہ بہت اچھے تھے لیکن انہیں افسوس ہے کہ اس وقت وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے فواد خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں امریکی ویب سیریز مس مارول کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ڈزنی پلس کی یہ سیریز مس مارول، مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے۔

  • فواد خان کا ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ

    فواد خان کا ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا، فواد خان ٹویٹر پر زیادہ فعال دکھائی نہیں دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فواد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    فواد خان نے اپنا آخری ٹویٹ گزشتہ برس 22 فروری کو کیا تھا جس میں انہوں نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

    اس سے پہلے والا ٹویٹ انہوں نے 21 دسمبر 2018 کو کیا تھا۔

    فواد خان کی ٹویٹر پر واپسی نے ان کے مداحوں کو حیران اور خوش کردیا، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ آپ ٹھیک ہیں؟ سردی تو نہیں لگ رہی۔

    ایک اور صارف نے لکھا، جانے کتنے دنوں کے بعد گلی میں چاند نکلا۔

    ایک صارف نے حیران ہو کر کمنٹ میں پوچھا کہ کیا کسی نے یہ اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔

    فواد خان کی ٹویٹر ٹائم لائن دیکھی جائے تو وہ ٹویٹر پر زیادہ فعال نظر نہیں آتے، ستمبر 2016 کے بعد سے انہوں نے گنے چنے ہی ٹویٹ کیے جن کے درمیان ڈیڑھ سے 2 سال کا وقفہ ہے۔

  • کئی روز سے امریکا میں ہوں: فواد خان نے پولیو مقدمہ پر خاموشی توڑ دی

    کئی روز سے امریکا میں ہوں: فواد خان نے پولیو مقدمہ پر خاموشی توڑ دی

    لاہور: پاکستانی اداکار فواد خان نے پولیو کے قطرے نہ پلانے پر اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی اداکار کے خلاف لاہور کے تھانے میں پولیو ورکرز سے تعاون نہ کرنے اور بچوں کو قطرے نہ پلانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار اور اُن کی اہلیہ کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فواد خان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے‘۔

    پاکستانی اداکار نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ امریکا میں گزشتہ کئی روز سے موجود ہیں۔

    فواد خان کا کہنا تھا کہ ’میں ملک میں جاری انسداد پولیو مہم نہ صرف حمایت کرتا ہوں بلکہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات سے بھی بخوبی واقف ہوں، میری بیٹی کو حفاظتی ٹیکے وقت پر لگائے جاتے ہیں جس کا ریکارڈ بھی میرے پاس موجود ہے‘۔

    پاکستانی اداکار نے بتایا کہ وہ دبئی میں ہونے والی پی ایس ایل تقریب کے بعد امریکا آگئے تھے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب میں گھر  پر موجود نہیں تو رضاکاروں پولیو کے قطرے پلانے سے کس نے انکار کیا؟ ۔

    فواد خان نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے پر کہا کہ اس واقعے سے میری شہرت اور شخصیت کو ٹھیس پہنچی، مجھے اس کے خلاف قانونی ایکشن کا مکمل اختیار ہے جس کا استعمال وہ کریں گے۔

    پاکستانی اداکار کی پبلک ریلیشن ٹیم نے اُن کی گزشتہ روز کی دو تصاویر شیئر کیں جس میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان نے کل نیوجرسی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں سے بات چیت کی۔

    ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جب پولیو ٹیم اداکار کے گھر گئی تو فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی اجازت نہیں دی۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے تھا کہ فواد خان کی اہلیہ صدف خان کی جانب سے پولیو ویکسین نہ پلوانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    صالحہ سعید کے مطابق اداکار فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ورکرز کی ٹیم موجود رہی، لاہور میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر مزید 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ 4 مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور 2 مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر یہ کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

  • اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد

    اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد

    اسلام آباد: پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکاروں فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پرکش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے، دنیا کے پرکشش مردوں کی دوڑ میں ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا، امریکی گلوکار زین ملک، اداکار رابرٹ پیٹنسن اور ہریتھک روشن سمیت دنیا بھر کے معروف اسٹارز شامل ہیں۔

    عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پریہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل ہوکر پاکستانی کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔

    اس سے قبل اداکار عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے بھی 2018 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نور العین‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکار فواد خان کو بھارت کے مشہور فیشن میگزین ’ووگ‘ کی جانب سے چھٹے ووگ بیوٹی ایوارڈ کی تقریب میں پرکشش مرد کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • فواد خان کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

    فواد خان کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

    دبئی: فیشن میگزین فلم فیئر کے مشرق وسطیٰ ایڈیشن کے دوبارہ اجرا کے موقع پر معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیشن میگزین فلم فیئر کے اجرا کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کی بے حد پذیرائی ہوئی۔ تقریب میں فواد خان، معروف اداکارہ مہوش حیات اور جاوید شیخ نے شرکت کی۔

    @fawadkhan81 is here… #filmfareme @bollywoodparksdubai

    A post shared by Filmfare Middle East (@filmfareme) on

    تقریب میں مہوش حیات کو پاکستانی آئیکون، فواد خان کو سینماٹک آئیکون اور جاوید شیخ کو سینماٹک لیجنڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اس موقع پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے ایوارڈ ملنے کو کامیابی نہیں سمجھتی مگر فلم فیئر بین الاقومی ایوارڈ ہے اور مجھے پاکستانی انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر بڑا اعزاز ملا، یہ ایوارڈ میرا نہیں دراصل پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ہے‘۔

    #fawadkhan #karanjohar #manishmalhotra #lastnight at #filmfaremiddleeast

    A post shared by FawadandSadaf (@fawadandsadaf) on

    فواد خان نے اپنی پذیرائی پر شکریہ ادا کیا جبکہ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

    فلم فیئر کی تقریب اجرا کے موقع پر کرن جوہر، دپیکا پڈوکون، دیا مرزا اور جیکی شیروف سمیت بے شمار بالی ووڈ شخصیات شریک تھیں۔ اس موقع پر بالی ووڈ شخصیات نے فواد خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    یاد رہے کہ فواد خان اور جاوید شیخ متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ دونوں اداکار بالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کے بعد بھارت میں بھی بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی برقرار

    بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی برقرار

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکاروں سے خوف زدہ بھارتی سرکاری ادارے نے بالی کے دروازے پاکستانی فنکاروں کے لیے تاحال بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارہ انڈین موشن پکچر پروڈیوسر ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے) نے ماضی میں پاکستانی اداکاروں کی بھارتی فلم انڈسڑی میں کام کرنے کی پابندی کے غیرمنطقی اور فن دشمن فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’آئی ایم پی پی اے‘ کے صدر ٹی پی آگروال نے کہا کہ ہمارا ادارہ پاکستانی اداکاروں کی بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ وہ دوبارہ بھارت آئیں اور کام کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال پاکستانی اداکار فواد خان نے کرن جوہر کے پروجیکٹ میں کام کرنے کے پانچ کروڑ روپے لیے تھے جس کی ہم نے بھرپور مخالف کی تھی۔

    یاد رہے سال 2016 میں بھارت کے اڑی سیکٹر پر حملہ ہوا تھا جس کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرانے کی کوشش کی گئی تھی، اسی دوران ’آئی ایم پی پی اے‘ نے ایک قرارداد کے زریعے پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

    پاکستانی اداکاروں کے خلاف بیان گن پوائنٹ پر دیا، کرن جوہر

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا۔ ساتھ اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    علاوہ ازیں بالی وڈ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعتراف کیا تھا کہ ’ہم نے ایک اداکار کی حیثیت سے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا، بھارتیوں نے بھی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ بہت غلط برتاؤ کیا باوجود اُس کے کہ ماہرہ ایک آرٹسٹ ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری

    فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری

    کراچی : بالی ووڈ اور شوبز انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اب ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری کر رہے ہیں۔

    فواد خان کی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے پاکستان اور بھارت میں چرچے ہے ، پاکستانی فلم انڈسٹری اور بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکار فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری کی خبریں زیر گردش ہیں، فواد خان اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بھارت کے مشہور شوبز صحافی راجیو مسند نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ اب فواد خان اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے سرگرم ہیں ، جس کے لئے انھوں نے تیاری بھی شروع کردی ہے۔

    راجیو مسند کا کہنا ہے کہ ممبئی میں فواد خان کے دوست اور سابق ساتھیوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں کام کیلئے مواقع تلاش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہالی وود میں موجود اپنے ایجنٹ کے ذریعے معلومات حاصل کیں ہیں اور ایک اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہیں۔

    بھارتی صحافی ے مزید لکھا کہ فواد خان کے دوستوں کے مطابق انہیں پاکستانی ڈرامہ سیریل کرنا پسند ہے لیکن فی الحال وہ اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے لاس اینجلس جارہے ہیں۔

    فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ’خوبصورت‘ فلم سے کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے متنازعہ ترین فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور کپور اینڈ سنز میں بھی کام کیا، جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور جلوہ گر تھے۔

    فواد خان کی اداکاری کو تمام ہی فلموں میں سراہا اور انہیں فلم فیئرایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

    خیال رہے فواد خان  ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’مولا جٹ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں بھی شامل کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔