Tag: Fawad

  • بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلیے بڑا ریلیف، فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

    بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلیے بڑا ریلیف، فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقےکوبڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہواہے، قوت خریدمیں اضافہ بھی اسی شرح سےہورہاہےجوخوش آئندہے، امیدہےاگلے2سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کےقریب ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس ‏میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی ‏سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا ‏اجرا کیاجائےگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

  • وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ، صحافیوں کیلئے بڑی خبر

    وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ، صحافیوں کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، صحافیوں کیلئے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کاسلسلہ دوبارہ شروع کیاجارہاہے، پی ٹی وی نیوزکوایچ ڈی کرنےکی یکم جون تک کی ڈیڈلائن دی ہے، پی ٹی وی کوایچ ڈی کرنے کا منصوبہ2019 سے التوا کا شکار ہے، رواں سال ہی پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ایچ ڈی کیا جائے گا۔

    فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ نئےانگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اورلاہوراسٹوڈیوزکی تزئین وآرائش کی جائے گی، اے پی پی کوڈیجیٹل نیوزایجنسی بنائیں گے، پی آئی ڈی اوراشتہارات کانظام پیپرلیس کرنےکی طرف اقدامات شروع کردیے، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی بھی تجدید کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔


    \
    انھوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018میں قومی ترانے کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کافیصلہ ہواتھا جو شروع ہوگیا ، قومی ترانے کو ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے بعد چند ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں  پاکستان کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، فواد چوہدری نے کہا کہ اب چاند دیکھنا مسئلہ نہیں، مسئلہ یہ ہے جو لوگ چاند پر رہیں گے وہ عید کیسے منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اسپیس آبزرویٹری کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ودیگرکی شرکت کی جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، سائنسدان اور اسپیس ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گوادر،کراچی پشاورمیں آبزرویٹری بنا رہےہیں، شروع سےانسان کی توجہ سورج چانداور ستاروں پر رہی اور راستے کی تلاش کیلئے ستاروں سے مدد لی جاتی تھی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  مسلمان سائنسدانوں کے دل کے قریب فلکیات رہا اور مسلمان بادشاہوں نے ماہرین فلکیات کو بڑی جگہ دی، علامہ اقبال نےکہا تھاستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا ہم نے پاکستان کو ماڈرن اسلامی طور پر قائم کیا، 1960کی دہائی میں ہم نےاپنااسپیس پروگرام شروع کیا، ہم نے راستے میں اپنی منزل کھو دی

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلااسپیس مشن بھیجنےوالامنصوبہ جانےکدھرگیا، اسپارکوکا کردارنظرنہیں آرہا، اسپارکو کو وزارت سائنس کے ماتحت کیا جائے، اسپارکو کو وزارت کےماتحت نہ کیاگیا توسول اسپیس پروگرام شروع کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم رمضان اور عید کے چاند کو دیکھنے میں مدد دے سکیں گے، اب  مسئلہ ہی نہیں ہم چانددیکھ سکتے ہیں کہ نہیں، اب شرعی مسئلہ یہ ہوگا چاندپرموجودلوگ کیسےعیدمنائیں گے کیونکہ اگلے دس 15سال میں چاند پر پرائیویٹ ٹورز شروع ہو سکتے ہیں۔

  • ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست، فواد کا مریم نواز کو مشورہ

    ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست، فواد کا مریم نواز کو مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مریم کو مشورہ دیا کہ پلی بارگین کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب کااقدام بہت مستحسن ہے، کیس دوجمع دو کےہیں پھربھی یہ باہرگھوم رہےہیں، ان کےپا س جوپیسہ ہےوہ ہمارا نہیں قوم کاپیسہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کہہ رہاہےکہ ہم نےالیکشن احتساب کےنعرےپرلڑا، وزیراعظم کامؤقف ہےکہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کامریم نوازکی ضمانت منسوخی کےخلاف درخواست کافیصلہ قابل ستائش ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ پہلے دیکھیں کہ ان پر کیا کیس ہیں، تاکہ عوام بھی جان سکیں کہ ان کےمعصوم چہروں کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔

    انھوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ بہترطریقہ یہ ہوگا کہ مریم نوازپلی بارگین کرلیں۔

    نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ضمانت خارج کرنے کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پررہاہیں اور ضمانت کاناجائزفائدہ اٹھارہی ہیں۔

    نیب نے عدالت سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی۔

  • عبد الحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کو کتنے ووٹ ملیں گے؟  فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

    عبد الحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد‌: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا عبدالحفیظ شیخ کو 180 اور اپوزیشن کو155 کے لگ بھگ ووٹ ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج اسلام آباد میں سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی با آسانی جیت جائےگی، عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد ووٹ ملیں گے اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کومل کر 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے، انتخاب کے بعدتحریک انصاف ایوان بالا میں سب سےبڑی جماعت ہو گی۔

    بعد ازاں فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے ووٹ پیسے سے خریدنے کی کوشش کی، ان کو ندامت بھی نہیں ہوتی۔

    وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے گا، چاہتے ہیں ایسا الیکشن ہو جس پر لوگوں کو اعتماد ہو۔

    خیال رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں 11، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    حکومتی امیدوارحفیظ شیخ اوراپوزیشن کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورنون لیگ کی فرزانہ کوثرمیدان میں ہیں۔

  • ‘مستقبل میں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے’

    ‘مستقبل میں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا کا مقصد عوام کے سامنے اس کی خوبصورتی لانا ہے، مستقبل میں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گوادر اسٹیڈیم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر اسٹیڈیم کا گراؤنڈ اور پیچ بہت خوبصورت ہے، جو دکھتا ہے وہ بکتاہے، ہمیں اپنی چیزوں کو کامیاب بنانا ہے تواسے شوکیز کرنا ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو گوادر آنا چاہئے، گوادرمیں ہمیں باہر سے انویسٹمنٹ بڑھانی ہے تاکہ اس کواٹھاسکیں، گوادر اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا کا مقصد عوام کے سامنے اس کی خوبصورتی لانا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے۔

    خیال رہے کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ کھیلا جارہا ہے ، میچ میں شوبز شارکس اورگوادرڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔

    نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ، شوبز شارکس کی قیادت پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور فخر عالم، فیصل  قریشی،اعجاز اسلم اور دیگر ٹیم شامل ہیں جبکہ گوادر ڈولفن کی ٹیم میں زلفی بخاری ، علی زیدی سمیت مختلف شخصیات شامل ہیں۔

  • کورونا کی دوسری لہر، سیاسی جماعتیں 3 ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کر دیں

    کورونا کی دوسری لہر، سیاسی جماعتیں 3 ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کر دیں

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنے کا کہا گیا ہے، سیاسی جماعتیں 3 ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظراین سی اوسی کے نئےایس اوپی جاری کردی ہے ، جس میں شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنے کا کہا گیا ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمےداری کا ثبوت دینا چاہیے، سیاسی جماعتیں 3ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، زندگی کا احترام کریں، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں، گائیڈ لائنز میں کہا گیا تھا کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کےانعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے ۔

    این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں‘۔

    این سی او سی کا کہنا تھا ’عوامی اجتماعات سے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کرونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے‘۔

  • ضمانت منسوخی کیس : شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹس جاری،  2 مئی کو طلب

    ضمانت منسوخی کیس : شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹس جاری، 2 مئی کو طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخی کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹسز جاری کردیئے اور دونوں کو آئندہ سماعت پر 2 مئی کو طلب کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل نعیم بخاری نے کہا آشیانہ ہاؤسنگ سستےگھروں کا منصوبہ تھا، 3 ہزار کنال اراضی میں سے 2ہزار پیراگون کو دے دی گئی،ن احتساب عدالت میں ٹرائل چل رہا ہے شواہد پیش کیے جارہے ہیں، جس پر جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا لگتا ہےآپ کوبہت جلدی ہے، کہیں پشاور تو نہیں جانا۔

    وکیل نے دلائل میں مزید کہا پشاور نہیں ڈاکٹر کے پاس جانےکی جلدی ہے، آشیانہ فراڈ کا نقشہ نویس شہباز شریف ہے، احدچیمہ سے ملکر غیر قانونی طریقے سے منصوبہ ایوارڈ کیاگیا، پیراگون کے ندیم ضیا اور کامران کیانی مفرور ہیں۔

    نعیم بخاری کا کہنا تھا کامران کیانی نے فوادحسن کے بھائی کو ساڑھے 5کروڑ دیے، شہبازشریف نے پہلی نیلامی کو ختم کیا اور دوسری نیلامی کا عمل  بھی رکوادیا، عدالت سے درخواست ہے شہباز اور فوادحسن کو نوٹس کردے، آپ سب کوسن لیں اوراس کے بعد فیصلہ کردیں۔

    جسٹس عظمت سعید نے کہا پہلے ہم آپ کوتفصیل سے سن لیتے ہیں، جس پر نعیم بخاری نے کہا میں حاضر ہوں،  آشیانہ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے حکومتی  اسکیم تھی ، وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد مداخلت سے کنٹریکٹ منسوخ کیا، کنٹریکٹ منسوخ کرنےکی وجہ سے کنٹریکٹر کو 60  لاکھ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

    وکیل نے مزید دلائل میں کہا دوسرےکنٹریکٹ میں پیراگون کو4 ارب کم قیمت پر 2ہزار کنال زمین دی گئی، منصوبہ حکومتی فنانس سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں تبدیل ہوا،  ایسا کرنے کا بنیادی مقصد پیراگون کو فائدہ دینا تھا، لاہورہائی کورٹ کے 2 ججز نے ان حقائق کو نہیں دیکھا، آشیانہ میں 6 ہزار متاثرین منصوبےکی تکمیل کا انتظار کررہے ہیں۔

    جسٹس اعجاز کا کہنا تھا ہائی کورٹ نےضمانت کےکیس میں الزامات ہی مستردکردیے، ہائی کورٹ نےقراردیاتمام ٹھیکےمیرٹ پردیےگئے، نعیم بخاری نے کہا عدالتی فیصلےسےٹرائل بری طرح متاثرہوگا، ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، نعیم بخاری

    وکیل کا مزید کہنا تھا شہباز شریف آشیانہ اسکینڈل کےماسٹرمائنڈ ہیں، آشیانہ کاٹھیکہ بدنیتی کی بنیادپرمنسوخ کرایاگیا، انھوں نےلینڈڈویلپمنٹ کمپنی کےسربراہ کوبلاکرہدایات دیں اور ان کی ہدایات پر9 فیصلے ہوئے، 8 نے احدچیمہ کے ہاتھ مضبوط کیے۔

    نیب وکیل نے کہا فوادحسن فواد کیخلاف آمدن سےزائداثاثوں کابھی کیس ہے،فوادحسن فوادنےراولپنڈی میں عالی شان پلازہ تعمیرکیا، احدچیمہ جیل میں ہے تو شہباز شریف اور فوادحسن فوادباہرکیسے؟ن کیس کے2ملزمان مفرورجبکہ 2وعدہ معاف گواہ بن گئے،نعیم بخاری

    سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں کو 2مئی کو طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔

    خیال رہے نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے شہباز شریف کی ضمانت کےفیصلےکیخلاف اپیل کر رکھی ہے، 9اپریل کی سماعت نیب ایڈیشنل پراسیکیوٹرکی عدم دستیابی پرملتوی کر دی گئی، نیب کی جانب سے پیروی کیلئےسینئرقانون دان نعیم بخاری کومقرر کیا گیا ہے اور نعیم بخاری نے کیس کی سماعت 24 اپریل کےبعدمقررکرنےکی استدعا کی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی

    یاد رہے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائی کورٹ نے حقائق کے برعکس شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہبازشریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، انہوں نے اختیارات سے بھی تجاوز کیا، نیب نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ شہبازشریف کی ضمانت منظور کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے کہ 14 فروری کولاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی رمضان شوگرملز، آشیانہ اسکینڈل میں ضمانت منظورکی تھی۔

  • نیب میں تبادلے: فواد حسن فواد کے قریبی رشتہ دار کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا

    نیب میں تبادلے: فواد حسن فواد کے قریبی رشتہ دار کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا

    اسلام آباد: فواد حسن فواد کے قریبی رشتہ دار ناصر اقبال کو قومی احتساب بیورو سے باہرباہر کا راستہ دکھا دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو  (نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں، نیب سے منسلک ناصراقبال کی خدمات اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں.

     ڈی جی نیب بلوچستان اور  ڈی جی نیب  کراچی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. گریڈ 22 کےافسرعابد جاوید  اب ڈی جی نیب بلوچستان، جب کہ بریگیڈیئر(ر) فاروق ناصراعوان نئے ڈی جی نیب کراچی ہوں گے.


    مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا


    ڈی جی نیب کراچی الطاف بھوانی کو بھی ہیڈ کوارٹرزرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ ڈائریکٹر مرزاعرفان بیگ کو ڈائریکٹر نیب سکھر تعینات کیا گیا ہے.

    ڈائریکٹرفیاض قریشی، اے ڈی نیب لاہورغلام صفدرکو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جن کے مطابق فواد حسن فواد کے قریبی رشتہ دارناصراقبال کو نیب سے نکال دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ  آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ کیا شہباز شریف کے کہنے پر کیا۔