Tag: Fawwad Ch

  • مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے، فواد چوہدری

    مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے، اقوام متحدہ کو آگے بڑھنا ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرمیں لوگوں کےجذبات بہت بھڑکےہوئےہیں،وزیراعظم عمران خا ن نےکشمیرمعاملےسےجڑےخطرات سےاقوام متحدہ کوآگاہ کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ کرنےوالوں سے گزارش ہےامن کا موقع ہاتھ سےنہ جانیں دیں، ایل اوسی پارکرنانئےوارزون میں داخل ہونےجیسےہوگا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاملہ ہاتھ سے نکلا جا رہاہے ،اقوام متحدہ کوآگےبڑھناہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن مودی کی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔دلی کی لائن فالوکرنےوالےسیاستدان بھی جیلوں میں ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پی پی کاایک مطالبہ ہےنواز،زرداری کوپلی بارگین کےبغیررہاکریں۔نواز،زرداری کےشطرنج کےکھیل میں مولاناپیادےکاکرداراداکررہےہیں۔

    فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ،پیپلز پارٹی کےپاس اپنے لوگ نہیں ہیں لیکن جے یو آئی کےپاس مدارس کےلوگ ہیں۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کوعوامی مسائل سےکوئی سروکارنہیں،فضل الرحمان مدرسوں کےطلباکوچارےکی طرح استعمال کرناچاہتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہےکہ مولانا فضل الرحمان دھرنےکی تاریخ پرقائم نہ رہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ بغیرپیسہ دیےقیادت کی رہائی چاہتی ہیں،ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ پیسے دواور ابولو، اپوزیشن کےلوگوں کےخلاف کیسز ہمارے دور میں نہیں بنائےگئے۔

    فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپنی وزارت کی کارکردگی پر اعتماد میں لیناچاہتاہوں،پہلےہم نےرویت ہلال کاقمری کیلنڈرجاری کیاتھا،وہ تصویریں جاری کیں جس میں گوادرکےقریب چانددیکھاجاسکتاہے۔

    باشعورطبقےکوبتاناچاہتاہوں عقل اورعلم ہی ہمیں آگےلےجاسکتاہے،دوربین سےچانددیکھناغلط ہے تو پھرعینک بھی پہنناغلط ہے۔شرعی طورپر رویت ہلال کمیٹی کومعافی مانگنی چاہیے۔

    منسٹری آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں بڑی اصلاحات لے کرآیا ہوں ،جہلم میں بائیوٹیکنالوجی کابڑا پراجیکٹ بنارہے ہیں،ہم نے ایک بیٹری پراجیکٹ پرکام شروع کیاہے۔پاکستان کامستقبل بیٹری پرہے۔

  • امن کے دعوے کرنے والے رینجرز کو آپریشن کی اجازت نہیں دے رہے تھے: فواد چوہدری

    امن کے دعوے کرنے والے رینجرز کو آپریشن کی اجازت نہیں دے رہے تھے: فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عمران خان کے پیش کردہ 11 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، امن قائم کرنے کے دعوے کرنے والے رینجرز آپریشن کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کی لائن لگی ہوئی ہے ، سیاسی بصیرت کے مطابق لوگوں کو شامل کررہے ہیں، ہم نےایک مافیاسےجان چھڑانی تھی اورتقریباًچھڑالی ہے۔

    انہوں مسلم لیگ ن کے امن قائم کرنے کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کے خلا ف جنگ کا فیصلہ ان کا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فیصلہ پاک فوج نے کیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں امن تھا اور پنجاب میں روز دھماکے ہورہے تھے ، اس کے باوجود یہ رینجرز کو آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج نے جب آپریشن کا آغاز کیا اس وقت وزیراعظم کو خبر ہی نہیں تھی۔ سندھ میں امن کا سہرا بھی یہ اپنے سر سجانا چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’’نوا زشریف کہتے ہیں کہ مجھے 20 سال اور حکومت کرنے دی جائے‘‘، 30 سال وہ پہلے ناکام رہے ہیں اب مزید 20 سال اور دے دیں؟۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کہتی ہے10ہزارمیگاواٹ سےزیادہ منصوبےلگائے،نیپراکی آفیشل ویب سائٹ پردیکھ لیں کتنےمنصوبےلگائے؟۔

    فاٹا کے مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ کے انضمام سے متعلق واضح اسٹینڈ لیا، عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے تھے کہ فاٹاسےپھرصورتحال خراب ہوگی۔فاٹاکاانضمام نہیں کیاگیا جس کےذمہ دارتین لوگ ہیں اور وہ نواز شریف ، اچکزئی اور فضل الرحمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم جیسی تنظیمیں فاٹا کا انضمام نہ کرنے کے سبب وجود میں آئی ہیں۔

    الیکشن 2018 سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 11نکاتی ایجنڈےکےساتھ میدان میں اتریں گے۔مئی میں پارلیمانی بورڈکااجلاس طلب کیاگیاہے،مئی کےآخری ہفتےایم این ایز کو اور پھرایم پی ایزکوٹکٹ دیئےجائیں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےکل بڑااجتماع کرکےسارےریکارڈتوڑدیئے،کل سیاسی ایجنڈاپیش کیا،آگےاورجماعتوں نےبھی پیش کرنےہیں۔

    فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کےایم این ایزاورایم پی ایزبھی پی ٹی آئی کےمشکورہیں۔ وہ کہتےہیں کہ تحریک انصاف کے دباؤ کے سبب نوازشریف کودیکھنےکاموقع ملا۔ ان کے ایم این ایزصبح نوازشریف سےملتےہیں اورشام ہمیں فون کرتےہیں۔

    بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سےمتعلق پی ٹی آئی نےاپناایجنڈادےدیاہے۔میئرکے لیے براہ راست انتخابات کاطریقہ کاراپنایاجائےگا۔اٹھارویں ترمیم میں وزرائےاعلیٰ ضرورت سےزیادہ طاقتورہیں، لوکل گورنمنٹ کے نظام میں جوخامیاں ہیں انہیں پی ٹی آئی دورکرےگی۔

  • مریم نواز نے کس حیثیت سے خواتین اراکین سے خطاب کیا؟ فواد چوہدری

    مریم نواز نے کس حیثیت سے خواتین اراکین سے خطاب کیا؟ فواد چوہدری

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے خواتین اراکین اسمبلی سے مریم نوازکے خطاب پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ مریم نواز کو کس حیثیت میں اراکین اسمبلی سےخطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خواتین اراکین اسمبلی سے وزیر اعظم کی دختر مریم نواز کے خطاب پر تعجب کا اظہار کیا۔ چیئر مین تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو کس حیثیت میں اراکین اسملبی سےخطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آف شور کمپنیاں بنانے پر مریم بی بی خطاب کرتیں تو تعجب نہ ہوتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار اس معاملے پر شرمناک ہے۔ مریم نواز کے خطاب کی کوئی اہمیت ہے نہ اس میں کوئی اثر ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ تعلیمی اداروں میں مریم بی بی کی مداخلت کس قانون کے تحت جاری ہے۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ پارلیمان کی ساکھ بحال کرنی ہے تو شریف خاندان سے دور رکھنا ہوگا.

    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام 3 روزہ بین الااقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 12 ممالک کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا میں خواتین کا کردار کبھی آسان نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی نامور کمپنیوں میں خواتین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • نعیم الحق ہی تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان

    نعیم الحق ہی تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نعیم الحق بدستور پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں تاہم ٹیلی ویژن پر بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ عمران خان نے نعیم الحق کو بدستور تحریک انصاف کے ترجمان کی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن پر بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کچھ دیر قبل خبر نشر ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف صحافی فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر  کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین جاری کریں گے۔


    پڑھیں: ’’ فواد چوہدری تحریک انصاف کے نئے ترجمان مقرر ‘‘


    ٹیلی ویژن پر خبر نشر ہونے کے بعد عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے خبروں کی تردید کی جبکہ نعیم الحق نے بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بطور ترجمان تحریک انصاف اپنے عہدے پر فائز ہوں جبکہ فواد چوہدری کو ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں‘‘۔

     دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنی تعیناتی پر  عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کا دفاع کروں گا‘‘۔ انہوں نے نعیم الحق کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’نعیم الحق میرے بڑے بھائیوں اور باس کی طرح ہیں، تحریک انصاف کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتں پیش کرتا ہوں‘‘۔