کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما منہ چھپانے کے بجائے پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔
ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے بعد قوم سے معافی مانگے، ملکی اداروں کے بعد پی ٹی آئی قیادت اعلیٰ عدالتوں پر حملہ آور ہورہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما بوکھلا کر ملکی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، پی ٹی آئی سمجھتی ہے سوائے ان کے باقی تمام پاکستانی ملک دشمن ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو پی ٹی آئی ہی ملک دشمن جماعت ہے جو پاکستان میں انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ کی حیثیت سے کامیاب نہیں، میں کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو نے ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک نیا اور مؤثر موڑ دیا ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے تمام ممالک سے تعلقات بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ہار رہی ہے تو چور مچائے شور والا کام کر رہی ہے۔
اسلام آباد : سال2019 میں27فروری کو ہونے والے پاک فضائیہ کے تاریخی اور عظیم کارنامے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کتاب لکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں وزیر اطلاعات کی حیثیت سے ہماری تاریخ کے اس عظیم واقعے کے فیصلے سازی کے عمل کا حصہ تھا۔
یہ بات انہوں نے بھارتی طیارے گرانے کے 2 برس مکمل ہونے کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ مستبقل میں 27 فروری 2019ء کے پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامے پر کتاب لکھیں۔
#27thFebDayOfFantasticTea One of the most memorable moments of my life..as Information minister I was part of decision making process of this great event of our history,way Pak Civil&Mily leadership responded war monger #Modi &Co was remarkable, someday may be will write a book:) https://t.co/bpbBpPtfQD
انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ27 فروری 2019ء کا دن میری زندگی کے یادگار لمحوں میں سے ایک ہے، جس طرح پاک سول اور فضائیہ نے مودی کو کرارا جواب دیا وہ قابل ذکر تھا۔
واضح رہے کہ27فروری 2019وہ یادگار دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس روز دشمن ملک کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں ہمارے شاہینوں نے کامیابی سے مار گرایا۔
پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے، کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر رد عمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ مہمان کی ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی۔
اپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کہ غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اترے، کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں کی سلطنت میں پہنچے جہاں ڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے ان کی تواضع کی گئی، اس کے بعد سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔
لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی وجہ سے تعلیم اور صحت کا معیار گرا ہے، اس میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنھیں بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب 18 ویں ترمیم کو سیاسی ایشو بنا رہے ہیں، حالاں کہ اتفاق کے بغیر اس میں کوئی ترمیم نہیں ہو سکتی۔
[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیر اطلاعات”][/bs-quote]
فواد چوہدری نے کہا ’18 ویں ترمیم میں صوبوں کو اختیارات ملنا اچھی بات ہے، تاہم اب کئی اختیارات ضلعی اور تحصیل کی سطح پر بھی جانے چاہئیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، جتنی ذمہ داری حکومت کی ہے اتنی ہی اپوزیشن کی بھی ہے، لیکن اپوزیشن طے کر کے آتی ہے کہ پارلیمنٹ کا بزنس نہیں چلنے دینا، پارلیمنٹ میں کسی معاملے کو بحث سے نہیں روکا جا سکتا۔
تحریکِ لبیک ایشو
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ معاہدے ہو جاتے ہیں لیکن پھر ٹوٹ بھی جاتے ہیں، تحریکِ لبیک والوں سے بھی بات چیت ہوئی تھی، اگر یہ بات چیت کام یاب ہو جاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی، آئین و قانون سے خود بالا تر سمجھنے والوں کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔
فواد چوہدری نے کہا ’سوسائٹی میں بغاوت نہیں چلتی، حکومت نے تمام فیصلے سوسائٹی کے مفاد میں کیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کی گئی، ہم نے کبھی آئین توڑنے یا پارلیمنٹ پر حملوں کی حمایت نہیں کی۔‘
پی اے سی معاملہ
فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹیاں نہ بننے کے ذمہ دار ن لیگ والے ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے ن لیگ کا مؤقف غیر اخلاقی ہے، ن لیگ کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔
[bs-quote quote=”نیب کے معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، نیب میں ہم نے تو ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کرایا۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_job=”وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]
انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو آڈٹ شہباز شریف کیسے کر سکتے ہیں؟ جب ہماری حکومت ختم ہوگی تو ہمارے منصوبوں کا آڈٹ کوئی اور کر لے، تاہم اب آئندہ اجلاس تک پرویز خٹک کمیٹیوں کا معاملہ حل کر لیں گے۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا ’خیبر پختونخوا کا قانون دیگر حصوں سے مختلف ہے، کے پی اسمبلی کا اسپیکر پی اے سی کا چیئرمین ہوتا ہے، یہ قانون 30 سال سے ہے، اپوزیشن کو کے پی اسمبلی میں قانون سازی پر مسئلہ ہے تو آ کر بات کر لیں۔‘
قومی احتساب بیورو
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نیب پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، نیب کے معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، نیب میں ہم نے تو ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کرایا، نیب کی وجہ سے ہمارے وزیر بابر اعوان کو استعفیٰ دینا پڑا۔
ان کا کہنا تھا ’نیب نے پی ٹی آئی پر ہاتھ ہلکا نہیں رکھا، پی ٹی آئی رہنما نیب کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، زلفی بخاری 6 سے 7 پیشیاں بھگت چکے ہیں، کسی وزیر یا مشیر کے خلاف ریفرنس فائل ہوگا تو وہ استعفیٰ دے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نیب کی انکوائریز بیلنسنگ ایکٹ ہیں۔‘
[bs-quote quote=”آئی جی اسلام آباد معاملے پر میری نظرمیں اعظم سواتی درست ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سیاسی شور شرابے پر نیب دوسروں کے خلاف انکوائری شروع نہیں کرتی، اپوزیشن ترمیم کے ذریعے نیب کو غیر مؤثر کرنا چاہتی ہے، نیب کے دانت توڑنا چاہتی ہے، تاہم نیب کے لیے اپوزیشن ترامیم کی تجویز دے گی تو ان پر غور کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا ’نیب کی کرپٹ افراد کو سزا دلانے کی شرح بہت کم ہے، ملائیشیا میں ہر 100 میں سے 90 کرپٹ افراد جیل جاتے ہیں، ہم ترمیم کے ذریعے نیب کے اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال کے آنے سے نیب میں بہتری آئی ہے۔‘
آصف زرداری، اعظم سواتی اور ڈالر
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری اندرون سندھ کی چھوٹی سی جماعت کے سربراہ ہیں، نواز شریف پر 300 ارب روپے کا الزام تھا، جس پر استعفے کا مطالبہ کیا گیا، خواجہ آصف پر دبئی میں 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کا الزام تھا۔
فواد چوہدری نے کہا ’اعظم سواتی والا معاملہ 2 خاندانوں میں جھگڑا تھا جسے حل کر لیا گیا، لیکن بیوروکریسی تعاون نہیں کرے گی تو انارکی پھیلے گی، اعظم سواتی کیس میں سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا، اس معاملے پر جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں ہوں، آئی جی اسلام آباد معاملے پر میری نظرمیں اعظم سواتی درست ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے لوگوں نے بہت پیسے بنائے، ڈالر کے اتار چڑھاؤ کو کنٹرول ہونا چاہیے، گزشتہ حکومت نے 5 ارب ڈالر صرف ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے پر خرچ کیے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روکنے پر معیشت کو بہت نقصان ہوا ہے۔