Tag: fawwad chaudary

  • نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف کا بیان بین الاقوامی سازش اور بھارتی ایما پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کے بیان پر کہا کہ نوازشریف نے جو متنازع بیان دیا اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا، سابق وزیراعظم کا بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہاتھا، نواز شریف کا بیان بین الاقوامی سازش اور بھارتی ایما پر ہے، بھارت پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردینا چاہتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ ورکرز نوازشریف کےبیان پرسخت نالاں ہیں، کل کے بیان کے بعد ن لیگ کے بہت لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا۔

    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اخبارمیں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کرسنایا اورکہا کہ حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے، میں نے ایسا کیا کہا ہے، کون سی غلط بات کی۔


    مزید پڑھیں : حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے‘ نوازشریف


    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہا کہ کہا جا رہا ہے بھارت کی طرف سے شواہد نہیں دیے گئے، ہمارے پاس بھی کم شواہد نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں نے قربانیاں دیں، میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں لیکن دنیا میں ہمارا بیانیہ نہیں سنا جا رہا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے سب کچھ کرنا ہے تو اداروں پراخراجات کیوں کررہے ہیں،فواد چوہدری

    عمران خان نے سب کچھ کرنا ہے تو اداروں پراخراجات کیوں کررہے ہیں،فواد چوہدری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سب کچھ کرنا ہے تو اداروں پراخراجات کیوں کررہے ہیں۔

    سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے وقفے کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کے دلائل نوازشریف کے وکیل کی حیثیت سے تھے، بتایا گیا حدیبیہ پیپرملز کے اکاؤنٹس قرضے اتارنے کیلئے استعمال ہوئے، جج صاحب نے کہا ہم نے تو سنا تھا قطری نے سارے قرضے اتارے تھے۔

    فواد چوہدری نے کہا عمران خان نے سب کچھ کرنا ہے تو اداروں پراخراجات کیوں کررہے ہیں، پھرانوسٹی گیشن ونگ تحریک انصاف کو بنا لینے دیں، وہ کہتے ہیں عدالت کسی ایم این اے کوڈس کوالیفائی نہیں کرسکتی، وہ کہتے ہیں نااہلی کے لئے اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس ریفرنس بھیجیں،فواد چوہدری

    انھوں نے کہا کہ اسپیکر نے ریفرنس کا کیا حال کیا تھا وہ سب نے دیکھا ہے، سرکاری اداروں میں انجمن غلامان موجود ہے، سپریم کورٹ سے کہاجارہا ہے آپ فیصلہ نہیں کرسکتے، تمام اداروں کو ایک ایک کرکے گرایا گیا ہے اور ان اداروں پردانیال عزیز اوران کی ٹیم ناچ رہی ہے۔

    رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ الزامات ہم نے نہیں بین الاقوامی ادارے نے لگائے ہیں، حکومت کہتی ہے سب کورگڑ دیں وزیراعظم کو کچھ نہ کہیں۔

    معاملہ وہیں کا وہیں ہے،سپریم کورٹ کو ہی فیصلہ کرنا پڑے گا،عارف علوی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ اشتراوصاف نوازشریف کے وکیل کے طور پر پیش ہوئےہیں، عدالت نے اشتراوصاف سے کہا آپ ہمیں کنفیوژ نہ کریں، نوازشریف کو بچانے کیلئے 62کا آئین پیش کردیا، عدالت نے کہا ادارے تحقیقات کو تیارنہیں ،عارف علوی

    عارف علوی نے کہا نوازشریف اورانکی فیملی بہت سے ثبوت مان چکی ہے، عدالت نے کہا ہم نہیں تو کون فیصلہ کرےگا، چیئرمین نیب نے نوازشریف سے وفاداری نبھائی، معاملہ وہیں کا وہیں ہے،سپریم کورٹ کو ہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔

  • آج 81ویں پیشی ہے لیکن  پاناما لیکس کا مقدمہ ابھی تک وہیں کھڑا ہے، فواد چوہدری

    آج 81ویں پیشی ہے لیکن پاناما لیکس کا مقدمہ ابھی تک وہیں کھڑا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج 81ویں پیشی ہے لیکن پاناما لیکس کا مقدمہ ابھی تک وہیں کھڑا ہے، قطرکے ایسے شہزادے کو12ملین درہم دیئے گئے جس سے کبھی ملے ہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باپر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج 81ویں پیشی ہے، سوال اور جواب وہیں پر کھڑے ہیں، جب جائیداد آپ کی ہے تو وہ آپ نے خریدی کہاں سے، عدالت نے پوچھا حسین نواز جائیداد کے کیسے مالک بنے، سلمان اکرم راجہ نے کہا فلیٹس حوالگی کے دستاویزات ہمارے پاس نہیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ سادہ سا سوال ہے وزیراعظم نے جائیداد خریدی تو ڈیکلیئر کیوں نہیں کی،سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کیا کیس میں بہت سے خلا ہیں، 12 ملین درہم کی انویسٹمنٹ ملینز ڈالر میں تبدیل ہوگئی، 34 ملین ڈالرکی رقم التوفیق بینک کو کیوں جمع کرائی.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ مریم نواز مالک نہیں ہیں تو اس کا ثبوت کیا ہے، پاناما لیکس کا مقدمہ ابھی تک وہیں کھڑا ہے،1988میں نوازشریف نے ایل ڈی اے کے پلاٹس اپنے دوستوں کو دے دیئے۔

    پاناما کہانی بڑھتی چلی جارہی ہے ، جوابات انکے پاس نہیں ہیں، عارف علوی

    پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حقائق پرپردہ ڈالنے کے لئے قطری خط لائے جارہے ہیں، 1980 کے بعد ان کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں، فارمیسی پر سزا بڑھا کر پیسہ بڑھا دیا گیا ہے،

    انکا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب نے سوال کیا بچے دو ہیں تو فلیٹس 4کیوں ہیں، بچے پڑھنے گئے تھے تو 2فلیٹس ہی کافی تھے۔

    عارف علوی نے کہا کہ پہلی بار کیس میں خاندان کے کسی تیسرے فرد کا نام آیا ہے، 1980کے بعد سے کیش ٹرانزیکشن شروع ہوجاتی ہے، یہی قطری نوازشریف کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس میں سامنے آیا تھا۔فواد