Tag: fawwad chaudhary

  • مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، فواد چوہدری

    مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سو جوتے سو پیاز والا محاورہ جس طرح ن لیگ پرصادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، اب آپس میں طے کیا ہے کہ ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ ایک کا منجن ناکام ہو تو دوسرا آگے کردو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، اب ن لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف چند دن میں شروع ہوجائیں گے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ اسکیم میں خامی یہ ہے کہ اب لوگ 1990 والے اب نہیں اور اب ان کا مقابلہ عمران خان سے ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں، اپنی حدود میں رہتےتو کچھ نہیں تھا ،لیکن بہرحال اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔

  • مزار قائد کسی کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، فواد چوہدری

    مزار قائد کسی کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اور قائداعظم کا مزار کسی کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں ہے، علی زیدی کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزاہونی چاہیے۔

    ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل میں پولیس کارروائی کی حمایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی توہین کسی طور قابل قبول نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مزار قائد پر اٹھکیلیاں، نعرے بازی اور غیرسنجیدہ طرز عمل قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، قائداعظم کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں، مزارقائد ہر پاکستانی کے لئے مقدس جگہ ہے، اس غیرسنجیدہ طرزعمل پر سزا ہونی چاہئے۔

    فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزارقائد پر کیپٹن ریٹارئرڈ صفدر کا طرز عمل انتہائی قابل اعتراض تھا، مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر کارروائی لازمی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اتنا وقت گزر گیا پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے قوم سے معافی تک نہ مانگی، ان کو اپنے عمل پر کوئی افسوس ہی نہیں ہے، جب دیکھا کوئی شرمندگی ہی نہیں ہے تو پھرکارروائی ضروری کرنا ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ پولیس نے پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کا ہرسچا شہری اس کارروائی کی حمایت کرے گا، ان کا عمل قانونی اور اخلاقی دونوں طور پر قابل مذمت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد چوہردی نے کہا کہ مریم نواز خاتون ہیں ان کو کیا گرفتارکرنا، نعرے کیپٹن صفدر لگارہا تھا، کیپٹن صفدر مزار قائد پر نعرے لگا کرمریم کو بھی اکسا رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گفتگو سے لگتا ہے ذہنی طورپر ہلے ہوئے ہیں، گرفتاری کے بعد لگےہاتھوں کیپٹن صفدر کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری بالکل ٹھیک ہے کیونکہ مزار قائد پر ہلڑبازی ناقابل برداشت ہے، ان کوعدالت سے سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد کے اندر نعرے لگانے اور تالیاں بجانے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے، اگر یہ مانتے ہیں کہ مزار قائد پر جو ہوا غلط ہوا تومعافی مانگیں، معافی مانگنے کے لئے ان کے پاس سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے نجی ہوٹل سے کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، تھانے منتقل

    واضح رہے کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے، ان کے اس عمل پر عوام اور حکومتی شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

    پولیس نے آج صبح کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا اور مزار قائد کی بے حرمتی کے الزام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن(ر) صفدرکو حراست میں لے لیا۔

  • رواں برس ٹیکس وصولی کا ہدف 5600 ارب رکھا ہے، فواد چوہدری

    رواں برس ٹیکس وصولی کا ہدف 5600 ارب رکھا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 9.8 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں واپس کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے ڈالر سے زائد کی رقم قرضوں کی مد میں واپس کی گئی ہے جس میں 7 ارب قرض اور 2.8 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل چیلنج ٹیکس وصولی ہے، اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 5ہزار 6سو ارب رکھا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے خارجہ امور میں تبدیلی آرہی ہے، برطانوی شہزادہ اور اہلیہ بھی پاکستان آرہے ہیں جبکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک پاکستان کیے لیے ایڈوائزری تبدیل کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے برسلز میں جو معاہدہ کیا ان میں بڑا حصّہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں بھارت سے بھی اچھا جواب ملے گا، ایک شروعات کی ہے، قندھار میں کامسیٹ کا ایک کیمپس کھولیں گے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک امریکا تعلقات سے متعلق بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت اچھی تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے لیے اچھی خبریں اپوزیشن کےلیے بری خبریں ہیں۔

    فواد چوہدری نے شہباز شریف سے متعلق کہا کہ شہبازشریف تمام کمیٹیوں سےمستعفی ہوچکےہیں، شہبازشریف اپنی کشتی سےبوجھ ہٹارہےہیں جبکہ مریم نوازنےشہبازشریف کی قیادت پرشب خون مارا۔

    اب بیانیہ شہبازشریف نہیں مریم نوازکاچل رہاہے،شہبازشریف کی حیثیت اب رفیق تارڑکی سی ہوگئی ہے جبکہ خواجہ آصف بالکل پلٹ گئے اورمریم نوازکی حمایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جولوگ رات کوگئےہیں وہ توپہلی قسط ہےاور جولوگ جارہےہیں ان کومریم نوازکی اہلیت کاپتہ ہے، مریم نوازاتنی جہاندیدہ ہیں کہ پہلےوالدکونااہل کرایااب جیل کرادی۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکی سیاست پراب لوگوں کواعتمادنہیں ہے،ن لیگ میں اب قیادت کےلیےلڑائی ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستان کےلیےجوپلان بنایاہےاس کولےآگےچل رہےہیں، خارجہ پالیسی کےہمارےبڑےہدف حاصل ہونےجارہےہیں۔ آج سے6ماہ بعدہماری معیشت کی حالت کچھ اورہوگی، ہم اس طرح سےاوپرجائیں گےکہ 60کی دہائی کولوگ بھول جائیں گے۔

  • خواجہ حارث مقدمے کو لٹکانے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

    خواجہ حارث مقدمے کو لٹکانے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  شہباز شریف کہتے ہیں کہ مدت پوری ہونے کے بعد ہم ذمہ دار نہیں ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بجلی نہیں بریانی تھی جو تھیلی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازنے پہلے کہا تھا لندن توکیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں جبکہ بعد میں مریم نواز نے تسلیم کیا پراپرٹی ان کی ہے۔

    رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان سے پوچھا پیسے کہاں سے آئے، نوازشریف، مریم نواز اور ان کے بھائی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، نہ ڈھیل ہونی چاہیے اور نہ ہی ڈیل ہونی چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث آج کہہ رہے ہیں کہ دباؤہے، اس وجہ سے کام نہیں کرسکتا، خواجہ حارث مقدمے کو لٹکانے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، شریف خاندان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوگئی ہے، کیس ختم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جارہا ہے، خواجہ حارث مقدمہ آگے لڑتے ہیں تو اچھی بات ہے، ورنہ ان کی جگہ سرکاری وکیل دیا جائے۔

    فواد چوہدری نے شہباز شریف کر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور شہباز شریف کہتے ہیں مدت پوری ہونے کے بعد ہم ذمہ دار نہیں ہیں، سمجھ نہیں آتی ’بجلی تھی یا بریانی‘ جو شاپر میں ساتھ لے گئے۔

    پی دوسری جانب ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان رضیہ سلطانہ بننے آئی تھیں اور سنی لیونی بن کرواپس گئیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں