Tag: Fawwad chudri

  • نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں: فواد چوہدری

    نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوکر انتہاپسندوں کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اُن لبرلز کو نام نہاد کہا جو اپوزیشن کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں جس کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے مارچز کی کامیابی کا مطلب جمہوریت کا خاتمہ ہے، ایسے مارچز کا مقصد طالبان اسٹائل حکومت کا قیام ہے۔

    خیال رہے کہ ملک دشمن عناصر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی تقریروں کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلارہے ہیں۔

    گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو بھی اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر گرفتار کیا ہے۔

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم کرنے کی تردید کر دی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی تردید کر دی

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم نہیں کیا، معاہدے کی پاس داری کریں گے، معاہدہ حکومت کے ساتھ نہیں انتظامیہ کے ساتھ ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

  • نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہے ہیں: فوادچوہدری

    نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہے ہیں: فوادچوہدری

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے، پلان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کل کچھ اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا، آج بہاولپور میں ایک مدرسے کا انتظامی قبضہ پنجاب حکومت نے لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کے پلوامہ واقعے کا بہاولپور مدرسے سے کوئی تعلق نہیں ہے، مدرسے کے 700طالبعلم زکوة اور صدقے پر تدریس میں مصروف ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ مدرسہ ہے جس کے متعلق بھارت پروپیگنڈا کررہا تھا، بھارت پروپیگنڈا کررہا تھا کہ یہ مدرسہ جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل پنجاب حکومت میڈیا نمائندوں کو مدرسے میں لے کر جائے گی، میڈیا نمائندے خود دیکھ سکیں گے مدرسہ کس طرح کام کررہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یشنل ایکشن پلان ہمارا اپنا ایک سیکیورٹی ڈاکیومنٹ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

  • عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو: فواد چوہدری

    عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو، پوری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک میں اہم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں نواز شریف کی اہمیت ختم ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ بھی ختم ہونے چاہیئے، وزیر اعظم یہی چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات کا سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں نواز شریف کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    خیال ہے کہ گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، عالم اسلام میں عمران خان کا تعارف نڈر، بے باک رہنما کے طور پر ہوا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب سے واپس اسلام آباد پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ عمران خان کا تعارف اصول پرست حکمران کے طور پر ہوا ہے۔

  • اداروں میں قریبی تعاون سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے: فواد چوہدری

    اداروں میں قریبی تعاون سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں میں قریبی تعاون سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، وزیر اعظم کا جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ زبردست رہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ پر فخر ہے ، وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو بہت اچھا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ دورہ کے موقع پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، عمران خان سے جی ایچ کیو میں تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف کروایا گیا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ دفاع، خارجہ، داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزرا بھی موجود تھے، عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    عمران خان جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے والے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، قوم کے تعاون اور قومی حکمت عملی سے چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، ہر قیمت اور قربانی دے کر مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

    پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے، قوم کے تعاون سے چیلنجز پر قابو پالیں گے: وزیراعظم

    واضح رہے کہ عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں جنھوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی، یہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز ہے جو انھیں حاصل ہوا۔

  • ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں: فوادچوہدری

    ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں: فوادچوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری نشستیں عمران خان کی امانت ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں ہمیں منظور ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو واضح اکثریت مل چکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹھ آزاد ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کو خواتین کی مخصوص 33 نشستیں ملیں گی، جبکہ پی ٹی آئی کو اقلیتوں کی 5 نشستیں ملیں گی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، عمران خان نے جو کہا ہے اس پر عمل کریں گے، پاکستان کے عوام کو عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔

    فواد چوہدری کا پوچھے گئے ایک سوال پر کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دیتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے، جہانگیرترین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مذاکرات بھی کیے ہیں جس میں ایم کیو ایم نے کئی شرائط بھی رکھے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون میں عمل درآمد نہیں ہو پاتا، نوازشریف کا کیس ایک ماہ میں ختم ہونا چاہیے تھا لیکن 9 ماہ لگ گئے، نیب قانون کے مطابق فیصلہ ایک ماہ میں ہوجانا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان کے خلاف کیس جاری ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا، علاوہ ازیں پارٹی حکومت سازی سے متعلق جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے سامنے ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس حوالے سے اطلاعات غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرورکو باضابطہ نامزد کرچکی۔


    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھاری اکثریت حاصل کرے گی، ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملکی سیاست میں چوہدری نثار سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا: فواد چوہدری

    نواز شریف کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا: فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میاں صاٖحب کو چاہیے کہ وہ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں، نواز شریف کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے ملتان جلسے میں خطاب کے ردعمل میں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جیل اب آپ کو جانا ہی ہوگا، قوم کی کمر پر لادا گیا قرضوں کا بوجھ نواز شریف کی تجوریوں کے پیسوں سے ادا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو خیبر پختونخواہ کے آئینے میں دیکھیں گے تو انہیں شرم سے ڈوب مرنا ہوگا، کے پی میں وہ کارکردگی دکھائی جس کا آپ کے لیے تصور کرنا محال ہے، ملتان کے عوام نے بھی کرپٹ خاندان سے بیزاری کا اظہار کر دیا، عوام تو پہلے بھی نواز شریف کے جلسے میں نہیں آتے تھے، اب تو پٹواریوں نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے۔


    ن لیگ پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کا فیصلہ ختم کر دے گی: نواز شریف


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی چینی حکام نے بے نقاب کی جبکہ کے پی میں عمران خان پھر آرہا ہے لیکن پنجاب آپ سے جان چھڑوا رہا ہے، جو غلط فہمیاں نواز شریف کے ذہن میں ہیں چند روز میں دور ہوجائیں گی۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ملتان تمہارے پشاور سے بہتر ثابت نہ ہوا، تو میں ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا، عمران خان سے تو پشاور کی میٹرو آج تک نہیں بن سکی، نیا پاکستان جسے دیکھنا ہے ملتان آکر دیکھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دینی ہوگی، نواز شریف جمہوریت کو اقتدار اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نواز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف 1985 کے بعد منتخب حکومتوں کے خلاف سازشوں کا مہرہ رہے ہیں، ان کی مرضی کے مطابق فیصلے نہ ہوں تو جمہویت کے خلاف سازش کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوامی نمائندوں اور ووٹروں کو مہرے کے طور پر استعمال کیا شریف خاندان مال بنانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں، مال بنانے میں رکاوٹ ڈالی جائے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، مسلم لیگ (ن) کے لئے ووٹ گننے والا اہمیت رکھتا ہے ووٹ ڈالنے والا نہیں۔

    اسلام آباد : ووٹ کوعزت نہ ملی تو ملک مسائل میں گھرا رہے گا، نوازشریف

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ماضی کی تلخ تاریخ میں نوازشریف کا اپنا بہت کردار رہا ہے، انہیں اپنے ماضی کے کردار پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے، نواز شریف آج تک کوئی بھی الیکشن بغیر دھاندلی نہیں جیتے، تاریخ میں شرمناک واقعات کےاصل کردار نوازشریف رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو جمہوریت کی چلتی پھرتی تصوریر ہیں، لیکن مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو بنیں۔

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر سب سے بڑا مسئلہ ہےجس کا تعلق فنڈنگ سے ہے، جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنے خلاف فیصلے کو قبول کیا اور جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفیٰ بھی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

    جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائیاں انجام کی جانب ہیں، جرم ثابت ہونے پر انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے مریم نواز کے مانسہرہ میں خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور مریم نواز ملکی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، اس عمل کا نوٹس لیا جائے، عدالتی کارروائیاں دیکھ کر شریف خاندان کا سانسیں پھول چکا ہے۔

    چیف جسٹس عمران خان جیسی زبان بولیں‌ گے تو جواب بھی ملے گا، مریم نواز

    انہوں نے کہا کہ چوروں کو بچانے کے لیے عدلیہ مخالف محاذ کھونے کی ایک ناکام کوشش ہے، شریفوں کا بیانیہ خود (ن) لیگ کے لیے تباہ کن ہے، جماعتیں اپنی صفوں میں کرپٹ کرداروں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔

    خیال رہے آج نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مانسہرہ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنان سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ملک کے مقدس اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کیا۔

    ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدلیہ سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ صرف نوازشریف کی مخالفت پر ملا، نااہلی کا فیصلہ سنانے والے سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کو کیوں نکالا، جب سازشوں سے دل نہیں بھرا تو بات خاندان تک پہنچ گئی اور اب ٹرائل کیا جارہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ پہلے وزراتِ عظمیٰ، پھر خاندان اور اب مسلم لیگ ن کی صدارت کے پیچھے ہی پڑ گئے، مگر یہ احمق لوگ نہیں جانتے کہ جتنی سازشیں کریں گے نوازشریف اتنا ہی مضبوط ہو گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، فواد چوہدری

    انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہوئے تو ایم کیو ایم سے زیادہ ٹکڑے (ن) لیگ کے ہوں گے، وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کرپشن سوسائٹی میں حلال ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کے بچے عدالتوں کو نہیں مانتے، حسن اور حسین نواز دونوں ہی کیس میں مفرور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں پاکستان تو کیا بیرون ملک میں ہمارے کوئی جائیداد نہیں، دوسری طرف نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ وہ لندن میں جائیداد رکھتے ہیں۔

    عاصمہ رانی قتل کیس، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری آئندہ سماعت پر طلب

    رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سنہ 1993 سے نواز شریف ایوان فیلڈ اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، 300 ارب روپے کا کاروبار کیاہے مگر عوام کو جواب دہ نہیں۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست 154 میں شکست کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخاب میں ہونے والی غلطیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں لودھراں سے جیت گئے تو عوام کو جوابدہ نہیں۔

    عمران خان کے خلاف جب کچھ نہیں ملتا، تو کردارکشی شروع کردی جاتی ہے: فواد چوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملیں گی، کچھ لوگوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں لودھراں انتخاب جیت جانے سے قوم کو کرپشن کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔