Tag: fawwad khan

  • فواد خان کو ’خواتین‘ سے ڈر لگتا ہے

    فواد خان کو ’خواتین‘ سے ڈر لگتا ہے

    ممبئی: پاکستان کے ناموراداکارفواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خواتین سے ڈرلگتا ہے۔

    جی ہاں ! بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں نہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔

    فواد خان نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف بھارتی پروگرام ’’ لک ہوازٹاکنگ‘‘ میں کیا کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

    فواد خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کے بعد اب بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر منوانے میں مصروف ہیں اور بھارتی اداکارہ سونم کپورکے ساتھ ’خوبصورت‘ نامی فلم کی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔

    فواد خان آئندہ آنے والی فلم ’کپوراینڈ سنز‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدہارتھ ملہوترا بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان ایک اور فلم اے دل ہے مشکل میں بھی ایک مختصر دورانیے کا کردارادا کریں گے جس میں مرکزی کردار عمران عباس، ایشوریہ بچن، انوشکا شرما اور رنبیر کپورادا کررہے ہیں۔

  • میں بھارت میں ہوں تو یہاں کے رنگ میں خود کونہیں رنگ سکتا، فواد خان

    میں بھارت میں ہوں تو یہاں کے رنگ میں خود کونہیں رنگ سکتا، فواد خان

    پاکستان کے ناموراداکارفواد خان نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی فلموں میں فحش مناظرفلمانے سے انکار کی وجہ بتادی۔

    فواد خان پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبرو اور وجیہہ اداکارہیں اور نہ صرف وہ پاکستان اور بھارت کی عوام کو اپنے فن کا مداح بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی اخلاقی اقدارکو بھی ملحوظِ خاطر رکھا ہواہے۔

    فواد خان عالیہ بھٹ کے ساتھ فحش مناظر فلمانے سے پہلے ہی انکارکرچکے ہیں اوراب ایک بارپھروہ خبروں کی زینت ہیں جب انہوں نے سونم کپور کے ساتھ فلم’’ بیٹل فار بتورا‘‘ میں فحش مناظر فلمانے سے انکار کیا ہے۔

    بالی وڈ سے ایسی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اس انکار کے سبب فواد خان کی جگہ اب فلم میں فرحان اختر کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں فواد خان کا کہنا تھا کہ ’’میں اس سے پہلے بھی اس معاملے پر اپنا موقف دے چکا ہوں، میں فحش مناظر فلمانے کی حامی اس لئے نہیں بھرتا کہ میرے وطن کے ناظرین انہیں پسند نہیں کریں گے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں مجھے وطن واپس جانا ہے اور وہاں کام کرنا ہے اور میں گرگٹ نہیں بن سکتا کہ یہاں کام کررہاہوں تو یہاں کے رنگ میں رنگ جاوٗں‘‘۔

  • سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    کراچی :  بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے بارے میں اداکار فواد خان سے سُنا ہے۔

    فلم ایک ویلن کے اسٹار سدھارت ملہوترا بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سدھارت ملہوترا اپنی نئی فلم  ’برادر‘ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جبکہ ایک اور فلم ’کپور اینڈ سنز‘میں فواد خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • بالی وڈ میں فواد خان کو ملا ’’پرکشش مرد‘‘ہونے کا اعزاز

    بالی وڈ میں فواد خان کو ملا ’’پرکشش مرد‘‘ہونے کا اعزاز

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کا سفر تیزی سے طے کرنے والے ہردل عزیزپاکستانی اداکارفواد خان نے بالی ووڈ میں سال کے سب سے زیادہ پرکشش مرد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ ‘‘کی جانب سے چھٹے ووگ بیوٹی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کرکٹر ویرات کوہلی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور فواد خان سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس دلفریب تقریب میں پاکستان کے دلکش ہیرو فواد خان نے بھارت کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے سب سے زیادہ پر کشش مرد کا ایوارڈ جیت لیا۔

    vogue

    rani mukhar ji

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سال کی خوبصورت و پرکشش خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نےسدابہار خوبصورتی اور نئی اداکارہ آتھیا شیٹھی کو نئے خوبصورت چہرے کا ایوارڈ دیا گیا۔

    shetti

    دوسری جانب تقریب میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے پہلی بار ریمپ پر ایک ساتھ واک کی جسے شائقین نے بے حدسراہا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اداکار فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ اب تک کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • کیا فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟

    کیا فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟

    پاکستانی اداکار فواد خان کے ہمراہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر آج کل انٹرنیٹ پر بے پناہ وائرل ہورہی ہے۔

    کیا فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر اور بالی وڈ حلقوں میں افواہیں گردش کررہی ہیں۔

    فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوں یا نہ ہوں لیکن ایک بات تو حقیقت ہے کہ خوبصورت کرینہ اور پرکشش فواد خان کی جوڑی اسکرین پر بے پناہ سجے گی۔

     

  • فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    اپنی بہترین اداکاری کے باعث خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کسی بھی بالغ کردار کو نبھانے کے مخالف نظر آئیں ہیں لیکن ان کا یہ رویہ ان کے مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

    فلم فیئر کے مطابق فلم ’بیٹل آف بیٹورا‘میں ان کی جگہ سدھارتھ ملہوترا کو کاسٹ کیا جارہا ہے ، کیونکہ پاکستان ادکار فواد خان نے فلم میں رومانوی کردار جسے کہ بوسہ دینے والے کردار سے معزرت کرلی تھی ۔

      اس فلم میں ہیروئن کا کردار سونم کپور ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر سونم کپور کی بہن ریا کپور ہیں ۔

    اس قبل بھی پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ  فواد خان بالی ووڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے فحش سین عکسبند کرانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ اس پر عمل پیرا بھی ہیں ۔

  • پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان نے چند روز قبل بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کو دعوت دی۔

    پاکستانی اداکار آج کل بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ دوستیاں کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

    چند قبل فواد افضل خان بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ دیکھائی دے رہے تاہم آج وہ بالی ووڈ کے عمر رسیدہ اور لیجنڈ اداکاررشی کپور اور ساتھی اداکار سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک شام گزارتے نطر آئے۔

     

    بالی ووڈ اداکار رشی کپور جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم دیکھائی دیتے ہیں ، رشی کپور نے ایک ٹوئٹ میں تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ان کی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے کرداروں کے ساتھ نظر آئے۔

    اداکار فواد خان رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک گھر کے اندر خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیئے، تمام اداکار آنے والی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز ‘ کے شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ساتھ جمع ہوئے ۔ یاد رہے کہ اداکار فواد خان فلم’ کپور اینڈ سنز‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو، ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں، حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔

    ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد خان کسی بھی ایسے منظر کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ان کے ہم وطنوں کے لئے دیکھنے کے قابل نہ ہو اور جس کی وجہ سے اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔

  • فواد خان نے پاکستانی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

    فواد خان نے پاکستانی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

    بھارت میں فلم اسٹار کی حیثیت سے اپنی شناخت بنانے والے پاکستانی ٹی وی اداکار فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے لئے ناقابلِ یقین معاوضہ طلب کرلیا۔

    جی ہاں! اداکار فواد خان نے لالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ دو کروڑ روپے طلب کیا ہے۔

    فواد خان نے پاکستان میں ای پی نامی بینڈ سے بحیثیت مرکزی گلوکار گلیمر کی دنیا میں اپنے سفر کا آغازکیا، بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کردی اور جلد ہی پاکستان کی ہردوشیزہ کے دل کی دھڑکن بن گئے

    ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘نے ان کی شہرت کو مزید پرواز دی اور یہ شہرت سرحد پارکرکے بھارت تک پہنچ گئی۔

    اطلاعات کے مطابق فواد خان کی جانب سے اس قدر بھاری معاوضہ طلب کرنے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے اس کردار کے لئے پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا کو 2 لاکھ روپے کے عوض کاسٹ کرلیا ہے۔۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان بھارت میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں کے سبب اتنا بھاری معاوضہ مانگنے میں حق بجانب ہیں جبکہ لالی وڈ ستاروں کا کہنا ہے کہ فواد خان کو عزت پاکستان نے دی ہے لہذا انہیں تیزی سے ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچانا چاہیے۔

    فواد خانکی فلم ’خوبصورت ‘نے بھارت میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے اور نا صرف یہ بلکہ وہ فلم فیئر ایوارڈبھی پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    فواد خان بھارت میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکارہیں۔

  • فواد خان بنیں گے ویرات کوہلی

    فواد خان بنیں گے ویرات کوہلی

    ممبئی:پاکستان کے ورسٹائل اداکار فواد خان کو بھارتی فلم ’خوبصورت‘اور فلم فیئر ایوارڈ کے بعد ملنے والی ہے ایک اور بڑی کامیابی۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی اداکار’بھارتی کرکٹر’ویرات کوہلی‘کے روپ میں جلوہ گرہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر نیرج پانڈے’فواد خان‘کو لے کربھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں جس میں پاکستانی اداکار ویرات کوہلی کا کردار ادا کریں گے۔

    بھارتی فلم ’’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری ‘‘میں رام چرن تریجا، جان ابراہم، آفتاب شودیسانی اورعالیہ بھٹ اہم کردار ادا کریں گے۔

    اس موقع پرجب نیرج پانڈے سےرابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاہدہ کیا ہے لہذا وہ اس معاملے پر کوئی گفتگونہیں کریں گے۔