Tag: fayaz chohan

  • فیاض چوہان نے سندھ میں سرکاری سطح پر تقسیم ہونے والی گندم کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی

    فیاض چوہان نے سندھ میں سرکاری سطح پر تقسیم ہونے والی گندم کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سندھ کے حکمرانوں کا عوام دشمن اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے سندھ میں سرکاری سطح پر تقسیم کی جانب والی گندم کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کر دی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی خراب گندم ٹرکوں میں سندھ کے شہروں اور دیہات میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بدبودار اور زہریلی گندم جانور کھانا تو دور کی بات سونگھنا بھی گوارا نہ کریں، اس ویڈیو سے زرداری، بلاول اور شہباز شریف کا عوام دشمن رویہ واضح ہو رہا ہے۔

    انھوں نے لکھا ’’امپورٹڈ حکمران ’’اپنا سب کچھ بنتا بھاڑ میں جائے جنتا‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔‘‘

  • ن لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے، فیاض چوہان

    ن لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے، فیاض چوہان

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے، پاکستانی عدالتیں ان الزامات کی تحقیقات کریں۔

    ن لیگ کے رہنما تسنیم حیدر شاہ کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو رستے سے ہٹانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، عابد علی باکسر اور عابد شیرعلی جیسے لوگ اسی بات کی حقیقت ہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ لندن میں بنا۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ تسنیم حیدر نوازشریف کے انتہائی قریبی کے طور پرجانا اور پہچانا جاتا ہے، لندن میں بیٹھ کر کوئی بھی کسی پر غلط الزام نہیں لگاتا۔

    انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالتیں اور قانون ان الزامات کی ہر لحاظ سے تحقیقات کرسکتے ہیں، سوچ سمجھ کر ساری چیزوں کو مدنظر رکھ کر تسنیم حیدر نے انکشاف کیا ہے۔

    حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں تسنیم حیدر کو عمران خان حملے اور ارشد شریف قتل کیس میں شامل تفتیش کریں۔

  • گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے، فیاض چوہان

    گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے، فیاض چوہان

    پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر کو منحرف ارکان کے معاملے پر پٹیشن فائنل کروں گا، پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نااہل ہوجاتا ہے، منحرف ارکان کاپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی، وہ اپنے فیصلے کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینگے، میں عدالت سے گزارش کروں گا وہ مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں پرفیصلہ دے۔

    فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اسپیکر سیکرٹریٹ سے باغی ارکان کے خلاف ریفرنس آج مکمل ہوکر چلا جائے گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کارروائی مکمل کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے گا، الیکشن کمیشن پندرہ روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوا تو مانا جائے گا، منحرف اراکین اسمبلی کوڈی سیٹ کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، پنجاب میں گلبرگ ہوٹل ضمیروں کی خرید وفروخت کامرکزبن گیا، ہمارے15 سے 20 افراد نےحمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، ہماری معلومات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر حمزہ شہباز سے مل چکے تھے۔

  • ملک میں مہنگائی کا ایشو ختم ہوچکا ہے، فیاض چوہان

    ملک میں مہنگائی کا ایشو ختم ہوچکا ہے، فیاض چوہان

    لاہور : صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ایشو ختم ہوچکا ہے، مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی ہیں۔

    محکمہ تعلقات عامہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے بعد اب استعفے شروع کرنے ہیں تو شہبازشریف اور حمزہ شہباز اصلی استعفی قومی و صوبائی اسمبلی کے اسپیکروں کو بھجوائیں جبکہ جیل بھرو تحریک میں پہلی گرفتاری مولانا فضل الرحمان دیں۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ریلو کٹوں کے استعفے نہ دے اگر استعفوں کی شروعات کرنی ہی ہے تو حمزہ اور شہباز شریف سے کی جائے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی ہیں۔

    صوبائی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں اب مہنگائی کا کوئی ایشو نہیں رہا، سبزیاں پھل آٹا اور چینی اور دیگر اشیاء عوام کو مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیالکوٹ کی تقریبات کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرواتے ہوئے کی جارہی ہیں تحریک انصاف نے کرونا کے باعث اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی تھیں اپوزیشن کے گرفتار ہونے والے کارکنوں کو کرونا حفاظتی اقدامات کے تحت جیلوں میں رکھا جائے گا۔

  • فیاض چوہان نے بھارتی میجر ’گورو آریا‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    فیاض چوہان نے بھارتی میجر ’گورو آریا‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل کے شو میں میجر گورو آریا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل پر میجر گورو آریا کو کھری کھری سنادیں، صوبائی وزیر کے آئینہ دکھانے اور تابڑ توڑ حملوں پر ان کا مائیک بند کردیا گیا۔

    فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کرکے شو کے لیے وقت لیا، طے پایا تھا کہ شو کے دوران مائیک بند نہیں کیا جائے گا، بھارتی چینل پر طیارے گرانے، ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجنے کی بات کی، ان باتوں پر اینکر اور میجر گورو آریا کی بولتی بند ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی منتیں کرکے ابھی نندن کو واپس بلایا، بھارتی فوج اور مودی کو پاک فوج کے سامنے نظریں جھکا کر رکھنی چاہئیں۔

    وزیر اطلاعات نے بھارتی چینل پر کہا کہ وزیراعظم نے ابھی نندن کو بھیج کر صلاح الدین ایوبی کی یاد دلادی، عمران خان نے بھارت کو چاروں شانے چت کرکے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت کے ائیرچیف کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا تھا اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دیے لیکن پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا، اس کے بعد تناؤ میں کمی کیلئےاقدامات کیے، بدقسمتی سے اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جارہی ہیں جس سے ملک دشمنوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ تحصیلوں کی سطح پراختیارات منتقل کیے گئے، فیاض چوہان

    پنجاب میں پہلی مرتبہ تحصیلوں کی سطح پراختیارات منتقل کیے گئے، فیاض چوہان

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ تحصیلوں کی سطح پراختیارات منتقل کیے گئے، ایک سال کے اندر1500کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ24ارب روپے مالیت کے زرعی پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔

    زراعت، صنعت کے شعبوں سے کروڑوں لوگوں کا روزگار جڑا ہے، گزشتہ سال گنے کے کاشت کاروں کو99 فیصد ادائیگیاں کی گئیں۔

    فیاض چوپان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی حکومت نے پہلی بار یہ اقدامات اٹھائے کہ پہلی دفعہ تحصیلوں کی سطح پراختیارات منتقل کیے گئے، الیکشن کا جب پہلا فیز ہوگا تو عوام میں اختیارات منتقل ہونگے، ایک سال کے اندر1500کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی باراساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف ہوئی، پورا خاندان40سال اقتدار کے مزے لیتا رہا مگر ای ٹرانسفر پالیسی نہیں آئی، انصاف اسکول پروگرام کے تحت21ہزار بچے واپس اسکولوں میں آئے، اساتذہ کے لئے ٹیچر لائسنس ایکٹ لایا گیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سپراسٹرکچر ٹیکس کا خاتمہ احسن اقدام ہے، سپر اسٹرکچر ٹیکس کے خاتمے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

  • پی ٹی آئی لاہورکی دونوں سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی: فیاض چوہان

    پی ٹی آئی لاہورکی دونوں سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی: فیاض چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہورکی دونوں سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں‌ نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں کیا.

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا کہ دھاندلی کے ماسٹرمائنڈ سعدرفیق پوری طرح عیاں ہوگئے ہیں، شہبازشریف پرنیب کیسز ہیں۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کا ماہانہ خرچہ پچپن لاکھ ماہانہ تھا، مگر عثمان بزدار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑی تبدیلیاں کیں، اب یہ صرف نو لاکھ ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نہ صرف لاہور، بلکہ پورے پنجاب میں اپنی سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی.

    مزید پڑھیں: ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کودانتوں سےکھولنی پڑ رہی ہیں ،فیاض الحسن

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ لوٹ مارکرکے ارب پتی بننے والوں کو ہر صورت سزا ہونی چاہیے.

    انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو ادارے بریف کرتے ہیں، اس لیے وزرا کو خبر ہوتی ہے کہ کون شکنجےمیں آنے والا ہے، اس میں‌ حیرت کی کوئی بات نہیں.

    یاد رہے کہ کل بہ روز اتوارقومی اسمبلی کی بارہ  سمیت 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جن میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

  • جلنے والے پلازہ میں صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ موجود تھا، تحقیقات ہوں گی، فیاض چوہان

    جلنے والے پلازہ میں صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ موجود تھا، تحقیقات ہوں گی، فیاض چوہان

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر قائم پلازہ  شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے، صاف پانی کمپنی کیس کا ریکارڈ بھی اس پلازہ کے ایک دفتر میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر قائم لگنے والی آگ نے بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ملکیت ہے۔

    جس فلور پر آگ لگی وہاں علی ٹریڈ اینڈ کمپنی کا دفترموجود تھا، صاف پانی کمپنی، علی ٹریڈ اینڈ کمپنی کے معاہدے کاریکارڈ بھی اسی دفتر میں تھا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی عمران نے صاف پانی کمپنی اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کاریکارڈ نہیں دیا، ان دونوں کمپنیوں  کاریکارڈ جلنےکا قوی خدشہ ہے۔

    دوسری جانب اے وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آتشزدگی کا شکار پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے، اس سے قبل نندی پور، ایل ڈی اے اور رمضان شوگرمل میں بھی آگ لگی تھی، جس میں ریکارڈ جلے تھے، ایک جیسے واقعات کی لمبی تاریخ ہے، تفتیش میں پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا ہے؟

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ علی عمران یوسف کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، مقامی لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ عمارت کے فلورز پر مشکوک سرگرمیاں جاری تھیں، مجھےلگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، آگ لگنے کی تحقیقات کریں گے دیکھتے ہیں کیا نکلتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے اس بات کی تصدیق کی کہ صاف پانی کمپنی کیس کاریکارڈ بھی اس پلازہ میں تھا، پلازہ میں آگ بجھانے کے انتظامات نہیں تھے، شاپنگ پلازہ میں غیرقانونی طور پردفاتر بنائے گئے تھے۔

  • نوازشریف اور مریم کا نام آئین اورقانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا: وزیراطلاعات پنجاب

    نوازشریف اور مریم کا نام آئین اورقانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا: وزیراطلاعات پنجاب

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض‌ الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپنی ذات کا سوچیں گے تو نئے پاکستان کے وژن پورا نہیں اترسکتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نےعمران خان پراعتماد کرتے ہوئے مینڈ یٹ دیا، ہمیں‌ اپنی ذمے داری نبھانی ہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق نوازشریف،مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، ملزمان کوسزائیں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے  اور ملک کاپیسہ باہر لے جانے پرہوئی ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب میں تین نکات پرعمل کرے گی، ان نکات میں ایمان داری، صلاحیت اور احساس ذمےداری شامل ہیں.

    فیاض چوہان نے کہا کہ قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ذاتی مفاد کا سوچا، تو خدمت ممکن نہیں، ہمیں‌عمران خان کے نظریےکو آگے لے کر جانا ہے.


    مزید پڑھیں: پنجاب اور بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھا لیا


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان97ارب ڈالرکامقروض ہے،  پاکستان میں ایک سال میں ایک ہزارارب منی لانڈرنگ کی گئی،  ماضی میں گڈگورننس کے نام پر بیڈگورننس کی مثال قائم کی گئی، مخالفین کےذاتی معامات پرکسی قسم کی تنقیدنہیں کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہوزیراعلیٰ کے دورہ پاکپتن میں پروٹوکول کی وجہ سے شہر بندنہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو طیارہ استعمال کرنے کااستحقاق ہے۔

    ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکپتن کاواقعہ کلیئر ہو چکا ہے ، ڈی پی او پاکپتن کے خلاف کافی شکایات آ رہی تھیں، آئی جی نے اس ضمن میں ایکشن لیا ، آئی جی پنجاب معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

    انھوں نے کاہ کہ ماضی میں پانچ سال کے پی میں پی ٹی آئی نے حکومت کی ہے، پچھلے پانچ سال میں کےپی میں کوئی سیاسی کیس نہیں ہوا، آیندہ بھی نہیں ہوگا۔