Tag: Fayaz ul hasan

  • گورنر پنجاب کو کیوں نکالا؟ فیاض چوہان نے اصل وجہ بتا دی

    گورنر پنجاب کو کیوں نکالا؟ فیاض چوہان نے اصل وجہ بتا دی

    لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور حکومتی ارکان کو ن لیگ سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے۔

    گزشتہ روز چوہدری محمد سرور کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے حکومت مخالف بیانات قابل افسوس ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور کو گورنر تعینات کرکے ان کی عزت افزائی کی تھی، چوہدری سرور نے پی ٹی آئی کے لاکھوں ووٹرز کا دل دکھایا ہے۔ چوہدری سرور حکومتی ارکان کو ن لیگ سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے۔

    فیاض چوہان نے بتایا کہ وزیراعظم کے چھکے نے پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل کر دی، منحرف اراکین کی اکثریت اب واپس آنے کیلئے پرتول رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 6اپریل کو پرویزالہٰی واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے، الیکشن کے طعنے دینے والے اب کیوں بھاگ رہے ہیں۔

  • تنظیم سازی رات 3 بجے ہو تو ہڈیاں ہی ٹوٹتی ہیں، فیاض الحسن چوہان

    تنظیم سازی رات 3 بجے ہو تو ہڈیاں ہی ٹوٹتی ہیں، فیاض الحسن چوہان

    راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری نے ن لیگ اور پوری سیاست کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، تنظیم سازی رات 3 بجے ہو تو ہڈیاں ہی ٹوٹتی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری کی تمام فوٹیج خاتون ایم این اے کے گھر کے اندر کی ہے، انہوں نے ایک نہیں تمام منتخب نمائندوں پر حملہ کیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کے مطابق پولیس کو 15 پر دونوں اطراف سے کال کی گئیں، اگر کچھ نہیں ہوا تو جعلی کال پر دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے، پولیس سے تعاون نہیں کریں گے تو دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    مزید پڑھیں:عائشہ رجب سے تنازع طلال چوہدری کو مہنگا پڑ گیا

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جس نے کام شروع کردیا ہے، انویسٹی گیشن کمیٹی جو رپورٹ دے گی اس پر کارروائی ہوگی، معاملہ ختم نہیں ہوگا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ رات کے 3 بجے تنظیم سازی طلال چوہدری نے ایجاد کی ہے، انہوں نے اب اپنی پارٹی کی ایم این اے کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، جب بھی اپوزیشن استعفے دے گی ضمنی انتخابات کرادئیے جائیں گے، مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، مہنگائی کے سوا ہمارا کوئی منفی پوائنٹ نہیں یہ بھی جلد ختم ہوگی۔

  • فضل الرحمان حلوے کی نہیں احتساب کے جلوے کی فکر کریں، فیاض چوہان

    فضل الرحمان حلوے کی نہیں احتساب کے جلوے کی فکر کریں، فیاض چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح حلوے کی تلاش میں ہیں، منی لانڈرنگ کے تحفظ کیلئے کل اپوزیشن اے پی سی کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کا فورم ہورہا ہے جسے اے پی سی کہتے ہیں، آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن نے محنت کر کے راہزن کمیٹی بنا دی، ان کا ایجنڈا ایک ہی ہے کہ کس طریقے سے کرپشن، لوٹ مار اور حلوے کو تحفظ دیا جائے۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل پاس کراتے وقت اپوزیشن کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی، اپوزیشن کو پتہ تھا بل کے معاملے پرحکومت سیٹلمنٹ پر تیار ہوجائے گی، اپوزیشن چاہتی تھی کہ اس بل سے نیب کو نکال دیا جائے، منی لانڈرنگ کے تحفظ کیلئے کل اپوزیشن اے پی سی کررہی ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے دو پلر آل شریف اور آل زرداری ہیں، آل شریف اور آل زرداری کی کہانی کرپشن کی ہے اور غم بھی ایک جیسا ہے، اپوزیشن کی کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بی جمالو کی طرح حلوے کی تلاش میں ہیں، مولانا فضل الرحمان اب حلوے کی نہیں احتساب کے جلوے کی فکر کریں۔ وہ اپنے ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان کا خزانہ حلوہ ہے، ان کو اب احتساب کا جلوہ نظر آئے گا اپوزیشن کو اے پی سی میں جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر نے جس کام میں ہاتھ ڈالا وہاں سے ذلت کے سوا کچھ نہ نکلا، انہوں نے اپنے والد کی سیاست اور ایمپائر کا بیڑہ غرق کردیا، کل بیگم صفدر اس اے پی سی میں آئیں تو اس کا نتیجہ بیڑہ غرق ہی ہوگا، اپوزیشن کی سیاست کا مقصد ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔

  • تحریک انصاف تباہ کرنےمیں شیخ رشید کابڑاہاتھ ہے، فیاض الحسن

    تحریک انصاف تباہ کرنےمیں شیخ رشید کابڑاہاتھ ہے، فیاض الحسن

    راولپنڈی : پی ٹی آئی کے برطرف رہنما فیاض الحسن نے کہا ہے کہ پارٹی تباہ کرنےمیں شیخ رشید کابڑاہاتھ ہے، یہ بات انہوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہی ۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان کےفیصلےسےدل برداشتہ پی ٹی آئی کے برطرف کارکن فیاض الحسن نےقرآن پرحلفیہ بیان کی ویڈیوجاری کردی۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے کسی امیدوار کو کوئی ٹکٹ فروخت نہیں کیا۔

    فیاض الحسن نے شیخ رشید پرسنگین الزامات لگاتےہوئےانکشاف کیا کہ شیخ رشید پارٹی کو تباہ کررہے ہیں، انہوں نے قرآن پر اپنی سچائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگرٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملےپرایک روپیہ بھی لیاہوتومیری دونوں بیویوں کوطلاق ہوجائے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نےبلدیاتی انتخابات میں من پسند افرادکوٹکٹ دینےکی شکایات پرفیاض الحسن چوہان کوبرطرف کردیاتھا۔