Tag: Fayaz Ul Hasan Chohan

  • اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، فیاض الحسن چوہان

    اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، ن لیگ رونا وائرس کا شکار ہے اور سندھ میں آمریت قائم ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ میں آل زرداری نے ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہوا ہے، صحافی عزیز میمن کے قتل کے بعد آج بھی ان کی غنڈا گردی اور بدمعاشی قائم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کو  شامل تفتیش کیا جائے، لاڑکانہ کو آوارہ کتوں کے حوالے کردیا گیا ہے، آوارہ کتوں کا علاج ٹیکے سے ہے مگر آوارہ حکمرانوں کا علاج نہیں ہوتا، آج بھی سندھ میں ظلم و جبر اور ہٹلر کا نظام قائم ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کرائے کے لوگ بلا کر جلسیاں کررہی ہے، مسلم لیگ ن سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے6 کہا کہ یہ لوگ رونا وائرس کا شکار ہیں، لوٹ مار ایسوسی ایشن مزید ساڑھے3سال رونا وائرس کا شکار رہے گی۔
    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی سیاسی دکانیں چمکانے میں لگی ہوئی ہیں، ان کی ساری توجہ منی لانڈرنگ پر مرکوز ہے، سیاست میں ڈبل شاہ آچکے ہیں۔ ہمارے منصوبے ديکھ کر ن ليگ اب روتی ہی رہے گی۔

  • نیب آرڈیننس ترمیم پر اپوزیشن کی تنقید سمجھ سے باہر ہے، فیاض الحسن چوہان

    نیب آرڈیننس ترمیم پر اپوزیشن کی تنقید سمجھ سے باہر ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کی موجودہ ترمیم سے کاروباری حلقوں کا نظام پر اعتماد مضبوط ہوگا، اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی نیب آرڈیننس میں ترمیم پر بےجا تنقید سمجھ سے باہر ہے.

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو ہمیشہ کی طرح انگریزی پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے، قانونی امور پر رائے سے پہلے مریم اورنگزیب کو اردو ترجمہ پڑھ لینا چاہیے تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں فیاض چوہان نے کہا کہ موجودہ ترمیم سے کاروباری حلقوں کا نظام پر اعتماد مضبوط ہوگا، ترمیم میں کیسز کے لیے500 ملین کی حد کا کہیں ذکر نہیں، ترمیم میں 3ماہ کے بعد ضمانت کی شق بھی نہیں رکھی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ترمیم میں بیوروکریسی اور کاروباری افراد کو کہیں بھی مکمل چھوٹ نہیں، اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے، ن لیگی قانون کی غلط تشریح کرنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

  • اب نواز شریف، مریم نواز کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوگا، فیاض الحسن چوہان

    اب نواز شریف، مریم نواز کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوگا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اب نواز شریف اور مریم نواز کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اب مریم نواز اداروں کے خلاف بات نہیں کریں گی، ن لیگ کی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی یہ بعد میں پتا چل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر علاج کے لیے گئے تو صورت حال مختلف ہوگی، ریاستی اداروں کے خلاف بات کرنے والے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خاتون ہو یا مرد، ریاست کے خلاف بولنے والے کی کوئی عزت نہیں ہوتی ہے، ریاستی اداروں کے خلاف بات کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

    مزید پڑھیں: فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کا سافٹ ویئر بھی تھوڑا تبدیل ہوا ہے، ان کو ریلیف حکومت نہیں عدالتیں دے رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبدیل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولانا صاحب کے لیے نہیں بھیجتے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں، وہ اپنے خاندان کے 10سے 30 افراد کو حکومت میں لائے تھے۔

  • فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

    فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا آزادی مارچ 31 اکتوبرکو بربادی مارچ بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لیے آزادی مارچ کیا جارہا ہے، مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبدیل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کے لیے نہیں بھیجتے۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، فیاض الحسن چوہان

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ مفاد پرست لیڈر ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے ان کو علاج کی ضرورت ہے، حکومت نے علاج کے لیے تمام سہولتیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں اپنا علاج کراسکتے ہیں، بیرون ملک علاج سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں، وہ اپنے خاندان کے 10سے 30 افراد کو حکومت میں لائے تھے۔

  • مودی کو جتوانے کیلئے را بھارت میں خود دہشت گردی کروا رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

    مودی کو جتوانے کیلئے را بھارت میں خود دہشت گردی کروا رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آئندہ انتخابات میں نریندر مودی کو جتوانے کیلئے بھارتی ایجنسی را خود دہشت گردی کروا رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے الحمرا اوپن ائیر تھیٹر میں راول رنگ پٹھوار ثقافتی میلے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہندوستان خطے میں چانکیہ سیاست کو فروغ کر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور ممبئی حملوں کی طرح اب بھی صرف الزام تراشی کی جارہی ہے، دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ملک پاکستان نہیں بلکہ انڈیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اب فنکاروں کی بہبود کیلئے مختص پیسہ ان ہی کو ملے گا کیونکہ حکومت اصل فنکاروں کی سرپرستی کررہی ہے منی لانڈرنگ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں فنکا روں کی نہیں۔

    مزید پڑھیں: فیاض چوہان کا پنجاب میں پی اے سی رکن بننے کا عندیہ، بھارت پر طالبان کی حمایت کا الزام

    فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات اسے پہلے پٹھورای خطے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ وزیراطلاعات نے نمایاں فنکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

  • نواز شریف علاج کے بعد واپس جیل جائیں گے، ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، فیاض چوہان

    نواز شریف علاج کے بعد واپس جیل جائیں گے، ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، فیاض چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کے بعد واپس جیل جائیں گے، آل شریف اور ن لیگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں، نوازشریف کو جیل میں کھانا بھی اُن کی پسند کا دیا گیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو صرف دل ہی نہیں بلکہ دیگر امراض بھی لاحق ہیں، لہٰذا ہم نے طے یہ کیا کہ سروسز ہسپتال میں ان کے سارے ٹیسٹ کیے جائیں گے. آج میڈیکل رپورٹ نہیں بلکہ سفارشات آئی تھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری نواز لیگ اور آل شریف پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت سے متعلق آگاہ نہیں کیا جارہا جب کہ آج ان کی مرضی کے مطابق تیسرا میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے اور اسی میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق نوازشریف کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جیل مینول کے مطابق محکمہ داخلہ نے انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا، ان کو جیل میں کھانا بھی ان کی پسند کا ہی دیا جارہا ہے، علاج کے بعد نوازشریف واپس جیل جائیں گے۔ فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ معاملات قیدی کے خاندان کی مرضی کے مطابق نہیں قانون کے مطاق چلتے ہیں۔

  • عمران خان کو اناڑی کہنے والے خود عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

    عمران خان کو اناڑی کہنے والے خود عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض‌ الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اناڑی کہنے والوں کے اپنے باپ اور تایا عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں.

    اُن خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور خود حمزہ جیل، حوالات اور عدالت کےچکرلگا رہے ہیں، اس پرکہتےہیں عمران خان صاحب اناڑی ہیں.

    [bs-quote quote=”حمزہ شہباز خاندان کے افراد کی جائیداد کا حساب دیں اور اسے جذبےسے دیں، جس سے لوٹ مار کی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احتساب کے میدان میں عمران خان جیسا کھلاڑی کوئی نہیں، 165 کھرب لوٹنے والوں کی 165 پیشیاں اہمیت نہیں رکھتیں، ملک کو احسن انداز سے درست سمت پر لگا دیا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز خاندان کے افراد کی جائیداد کا حساب دیں اور اسے جذبےسے دیں، جس سے لوٹ مار کی.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احتساب سب کا ہورہا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ہم ن لیگی نہیں پی ٹی آئی والے ہیں، ہر عدالتی فیصلہ قبول کریں گے.


    مزید پڑھیں: نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان


    ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے خلاف آئے، تو عدالت کے فیصلوں پر ن لیگ کی طرح دھمکیاں نہیں دیتے، پانچوں انگلیاں گھی میں اورسرکڑاہی میں دے کر لوٹ مارکی جارہی تھی، ملک کے یہ حالات سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہی ہیں.

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حساب کتاب کی باری پرانہیں اصول یاد آرہے ہیں، بھٹو کی طرح ان کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے.