Tag: fayaz ul hassan chohan

  • ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیاض چوہان کا بھارتی آرمی چیف کو پیغام

    ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیاض چوہان کا بھارتی آرمی چیف کو پیغام

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، ملکی بقاء اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ہے کہ پارلیمنٹ حکم کرے تو آزاد کشمیر پر قبضہ کرلیں گے۔

    میں بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور22کروڑ عوام کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کو یہ پیغام دیتاہوں کہ پاکستان کی عوام، عسکری و سیاسی قیادت ایک ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد پاکستان مستحکم ہوگا،2019معیشت کے استحکام کاسال تھا، پاکستان کو عمران خان نے بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچایا،2020کاسال پاکستان کی تبدیلی اورخوشحالی کا سال ہوگا،2020پاکستان کےعوام کی زندگی میں سکھ اورخوشیوں کاسال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ خراج تحسین پیش کرتا ہوں رانا ثناء اللہ کو کہ جس نے کہا وزیراعظم کو سپورٹ کیا، ن لیگ واقعی اس بات پر آگئی ہے کہ ووٹ کو عزت دو، عمران خان کی قیادت میں اگلے5سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت کوبہتری پر لاکر کھڑا کرینگے، آل شریف ایک ہوٹل پربیٹھ کرصلاح مشورہ کررہے ہیں، آپ باہر بیٹھے ہیں اور باہر ہی بیٹھے رہیں گے، انشااللہ اگلے5سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے انھیں استعفیٰ دینے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج ہی ایکشن لینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔

    وزیر اعظم کی ہدایت


    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس نوع کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں.

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا موقف


    ترجمان وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا۔ 

    شہباز گل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دےسکتےجس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔

    مزید پڑھیں: وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    تجزیہ کاروں کے مطابق صمصام بخاری کو  پنجاب کا نیا وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان قومی امکان ہے، البتہ کوئی اور نام بھی سامنے آسکتا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب ابتدا ہی سے اپنے بیانات کے باعث تنازعات کا شکار رہے. ماضی میں‌ بھی انھیں‌ ایک اداکارہ سے متعلق اپنے غیر محتاط بیان پر معافی مانگنی پڑی تھی.

  • نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان

    نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض‌ الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےشہبازشریف کے کان میں کہا ہے کہ زرداری نے پہلے بھی ہمیں‌نقصان پہنچایا.

    فیاض‌الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 دن کی کارکردگی پیش کی، تو سب کی آنکھیں کھل گئیں، ورنہ شہازشریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ ہمیں دے کر گئے تھے. یہ 10 سال پنجاب کے خزانے لوٹتے رہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب ہے کہ کرپشن کی دم پرنیب نے پاؤں رکھا ہے، تو یہ سب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں، ایک ہوگئے ہیں، یہ کتنا ہی شور کر لیں، احتساب ضرور ہوگا.


    مزید پڑھیں: عمران خان کا مقصد تمام مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کا فروغ ہے، فیاض چوہان


    فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ‌کیا کہ حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں ایم پی ایزکو اشارے سے کہتے ہیں کہ مخالفین پر حملہ کرو، حالاں کہ یہ اس دن پتلی گلی سے بیرون ملک بھاگنے والے تھے.

    انھوں نے خواجہ سعد رفیق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوہے کے چنے، چکن چھولے بن گئے، کرپٹ اور بددیانت آدمی کبھی ریاست کو آنکھیں نہیں دکھا سکتا، چھولے والی سرکار کی پہلےدن ہی چیخیں نکل گئیں کہ آملیٹ نہیں ملا.

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سعدرفیق، آپ کرپشن کے کیس میں بند ہیں، سال گرہ منانے نہیں آئے.

  • عمران خان کا مقصد تمام مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کا فروغ ہے، فیاض چوہان

    عمران خان کا مقصد تمام مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کا فروغ ہے، فیاض چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کا مقصد خطے کے مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاست میں ضروری ہے کہ ایران اور پاکستان ساتھ مل کر چلیں۔

    بھارت سمیت خطے میں ہماری دوستی کے مخالف طاقتیں موجود ہیں، ہمیں ساتھ مل کر چلنا چاہیئے جو دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے۔

    صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد کا مقصد خطے کے مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، ایرانی خوش قسمت لوگ ہیں جنہوں نے امام خمینی جیسے لیڈر دیکھے، ایرانی انقلابی لوگ ہیں جو نیچے سے اوپر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ایران کی فارسی زبان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے آج فارسی کا پہلا لفظ فرہنگ سیکھا ہے جس کا مطلب ثقافت ہے، ایک اور لفظ یلدای سیکھا جس کا مطلب لمبی رات اور چھوٹا دن ہے،60فیصد اردو فارسی سے ملتی ہے، ہمارا قومی ترانہ بھی فارسی میں ہے، ہماری ایران کی دوستی بےمثال ہے۔

  • خواجہ برادران سالگرہ منانےنہیں، تفتیش کےلئے نیب کی تحویل میں ہیں ، فیاض الحسن چوہان

    خواجہ برادران سالگرہ منانےنہیں، تفتیش کےلئے نیب کی تحویل میں ہیں ، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت گرفتارہوسکتے ہیں،سعدرفیق سالگرہ منانے نہیں، تفتیش کےلئے نیب کی تحویل میں ہیں ۔نیب نے خواجہ برادران کو لوٹ مار میں پکڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پرن لیگ پنجاب اسمبلی میں منافقانہ رویہ اختیارکررہی ہے ، وفاق اور سینٹ میں پروڈکشن آرڈر کا قانون موجود ہے، پنجاب اسمبلی میں نہیں۔ دس بار قانون اسمبلی لایا گیا، لیکن افسوس ہے کہ ن لیگ نے پروڈکشن آرڈر قانون پاس نہیں ہونے دیا، ن لیگ اپنے کھودے ہوئےگڑھے میں خود گررہی ہے۔

    [bs-quote quote=” خواجہ برادران سالگرہ منانے یا شالیمار باغ سیر کے لئے نہیں آئے، نیب نے لوٹ مار میں پکڑا ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دو دن سے خواجہ برادران چیخ رہے ہیں کہ ناشتہ میں انڈے آملیٹ نہیں مل رہا، آپ سالگرہ منانے یا شالیمار باغ سیر کے لئے نہیں آئے، نیب نے لوٹ مار میں پکڑا ہے اور وہ بھی بے حساب ہے، قورمہ نہاری چنے چھولے مانگ رہے ہو، جس استقامت سے کرپشن کی، اب اسی استقامت سے سزا بھی بھگتیں ۔

    انھوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق کام کر رہی ہے، حمزہ شہباز کا ضروری سمجھیں گے تو نیب گرفتار کر لے گی، قیصر امین بٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اور ندیم ضیا فرنٹ مین تھے، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق سرغنہ ہیں، حمزہ شہباز نے بھی پکڑے جاناہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا آصف زرداری اور بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سن لیں یہ بلاول ہاؤس نہیں کہ مرضی سے گھومیں کھائیں اور پیئیں گے، یہ ریاست ہے، جب ادارے بلائیں گےتو پیش ہونا ہوگا، ریاستی ادارے مجھےیاعمران خان کوطلب کریں گےتوپیش ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ نیب کی ایجاد نہیں، ہر معاشرے اور قانون میں موجود ہوتا ہے، حمزہ شہبازشریف جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں، ان کو ائیرپورٹ نہیں، اسمبلی میں آنا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں : خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ، حمزہ شہبازلندن فرارہونےکی کوشش کررہےتھے، ن لیگ ابھی بنیادی طورپرنیب لیگ بن چکی ہے، عوام کوپتہ ہےان کے ہاتھوں پاکستان کی ترقی نہیں لکھی۔

    گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ مافیا کو پیغام ہے الٹا بھی لٹک جائیں ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا۔

    اس سے قبل فیاض الحسن چوہان کا خواجہ برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انہوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی، خواجہ برادران نے کرپشن کے چوکے چھکے مار کر موجودہ اسٹیٹس حاصل کیا۔

  • خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

    خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے خواجہ برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انہوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی، خواجہ برادران نے کرپشن کے چوکے چھکے مار کر موجودہ اسٹیٹس حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں، بھاگنے والے کا نہیں،  ایک روز پہلے ہی انہوں نے کہا تھا کہ بھاگنے والے نہیں۔

    [bs-quote quote=”قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے نظر رکھی ہوئی ہے، پتلی گلی سےکسی کوبھاگنےنہیں دیاجائےگا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات پنجاب "][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان کا خواجہ برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں سے زبردستی زمین خریدی گئی، ان کے والد شہید ہوئے تھے تو ان کی کیاحالت تھی، لاہور میں  ہر کسی کوانکی حالت معلوم تھی،اب ارب پتی بن گئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا علیم خان کاخواجہ برادران سےکوئی کاروباری تعلق نہیں، علیم خان10سال سے اگر کرپشن کررہے تھے تو یہ کیا کر رہے تھے، کرپشن پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ برادران کی ہاؤسنگ سوسائٹی سےمتعلق مکمل آگاہ ہیں، قانون بنانا آسان اور عملدرآمد کرنا مشکل کام ہے، پی ٹی آئی قانون پر عملدرآمد کرانے آئی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انھوں نے ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی اور لوگوں سے زبردستی پورے موضع کے موضع خریدے۔

    مزید پڑھیں : پیراگون تو ابتدا ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے، فیاض الحسن

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران نےکرپشن کےچوکےچھکےمار کرموجودہ اسٹیٹس حاصل کی ، موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے آج اربوں پتی ہیں، جس جرات اورہمت سےکرپشن کی اسی طرح حساب دیں۔

    گذشتہ روز  صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا  کہ پیراگون تو ابتدا ہے آشیانہ اقبال کی کرپشن بھی سامنے آنی ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے،  قیصر امین بٹ نے بہت کچھ بتادیا ہے، سعد رفیق، سلمان رفیق لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ 2001 میں نواز شریف، شہباز شریف بکتر بند میں جاتے تھے، دونوں بھائی بکتر بند میں چکرر لگارہے تھے تو ان کا کاروبار ہورہا تھا، طیارہ سازش کیس کے فیصلے کے وقت سعد رفیق کاروبار چلا رہے تھے۔

  • نیب اپنا مؤقف دے رہی ہے، تو ن لیگ کی چیخیں نکلنے لگیں: فیاض الحسن چوہان

    نیب اپنا مؤقف دے رہی ہے، تو ن لیگ کی چیخیں نکلنے لگیں: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سےنیب کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، آج بھی شاہد خاقان عباسی نے نیب پر الزامات لگائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی ارکان کے رویے پر تنقید کی اور کہا کہ ن لیگ والے چاہتے ہیں  کہ ان کی کرپشن پر کارروائی نہ کی جائے.

    [bs-quote quote=” ن لیگ والے چاہتے ہیں  کہ ان کی کرپشن پر کارروائی نہ کی جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ نیب جب اپنا مؤقف دے رہی ہے ،تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، اپوزیشن کی جانب سے نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جو افسوس ناک ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے حواری بھی نیب کو نشانہ بناتے رہے، شہبازشریف نے اسمبلی میں نیب کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی.


    مزید پڑھیں: اداروں کے خلاف محاذ آرائی ن لیگ کا وتیرہ بن گئی، نیب کو نشانے پر رکھ لیا


     وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا صوبائی اور وفاقی وزرا جواب دیتے ہیں تو بھی ان کو برداشت نہیں ہوتا، ان کا رویہ قابل مذمت ہے.

    یاد رہے کہ آج ن لیگ ارکان اسمبلی نے ایک طویل پریس کانفرنس کی، جس میں‌ نیب پر تنقید کرتے ہوئے صفائیاں‌ پیش کی گئیں.

  • حمزہ شہباز اپنے والد کے غم میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    حمزہ شہباز اپنے والد کے غم میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے والد کے غم میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس فلاپ شو ہوگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل میں کیا، وزیر اطلاعات پنجاب نے حمزہ شہباز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی نیب سے متعلق گفتگو پر افسوس ہے، حمزہ شہباز اپنے والد کے غم میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اداروں کے خلاف بے تکی اور بے ڈھنگی باتیں کررہے ہیں، حمزہ اور ان کے والد نے10سال تک پنجاب کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کنٹینر پرچڑھیں یا کےٹو کی چوٹی پر آپ کی کرپشن اب نہیں چھپے گی۔ کاش باپ بیٹا پرائیوٹ لمیٹڈ اس وقت آزاد اداروں کی عزت کرتے جب یاجوج ماجوج کی طرح پنجاب کا خزانہ چاٹ رہے تھے، احتساب پر آل شریف کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکھٹی ہو گئی ہے، اور مولانا فضل الرحمان لوٹ مارایسو سی ایشن کے کنوینر بنے ہوئے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس ایک فلاپ شو ہوگیا۔

  • اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

    اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور:‌ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بھارت سےجنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ ہوئی، تو عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ یں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فیاض‌ چوہان کا کہنا تھا کہ پانی اور کشمیر بنیادی مسائل ہیں، آئیں بیٹھ کربات کریں.

    فیاض چوہان نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں ، آپ بھی ایٹمی طاقت ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، بہتر ہیں، ساتھ بیٹھ کر بات کریں.

    انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی، تو پاک فوج اکیلی نہیں لڑےگی، عوام ساتھ لڑیں گے، البتہ ہم خطے امن چاہتے ہیں.


    مزید پڑھیں: ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی


    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب عوام فکرنہ کریں، وزیراعظم عمران خان ہیں. وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آج پاکستان پاک فوج کی وجہ سے قائم ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف  جنرل بپن راوت کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ بیان آیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے.

  • وزرا کے ہاتھوں کسی بھی شہری کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم

    وزرا کے ہاتھوں کسی بھی شہری کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی سخت سرزنش کر دی، وزیرِ اعظم نے کہا وزرا کے ہاتھوں کسی بھی شہری کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات کے شرم ناک رویے پر ایکشن لے لیا، عمران خان نے انھیں سخت سست کہا، وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو ہدایت کی کہ آئندہ وہ بیانات جاری کرتے ہوئے سخت احتیاط سے کام لیں، انھوں نے کہا ’ہر طبقے کے لوگ عوام کے لیے قابلِ قدر ہوتے ہیں، کسی بھی شخص کی تذلیل برادشت نہیں۔‘

    خیال رہے کہ صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ نرگس اور میگھا کی تذلیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انھیں ذمہ داری دی جائے تو وہ نرگس کو حاجی بنادیں گے اور میگھا کو تیس روزوں کی بجائے تین ماہ روزے رکھوا دیں گے۔


    نوازشریف اور مریم کا نام آئین اورقانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا: وزیراطلاعات پنجاب


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ثقافتی انڈسٹری غلاظت سے بھری ہوئی ہے، وہ ایک ماہ میں کلچر انڈسٹری کو ہر غلاظت سے پاک کر سکتے ہیں۔

    تذلیل آمیز بیان پر اداکارہ نرگس اور میگھا نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کر دیا تھا، جس پر انھوں نے ویڈیو معافی مانگی۔