Tag: Faysal Quraishi

  • فیصل قریشی اورانکی اہلیہ کی ویڈیو وائرل

    فیصل قریشی اورانکی اہلیہ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکار کی اہلیہ ثناء فیصل نے گزشتہ دنوں ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا تاہم اب فینز کی فرمائش پر انہوں نے ایک اور ریل شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے مضحکہ خیز ریل شیئر کی جس میں ثنا فیصل اپنے خودمختاری سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

    معروف اداکار فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثنا فیصل سے کہتے ہیں کہ ’ پیسے لیے میرے پرس سے، جس پر ثنا کہتی ہیں ہاں جی، تو فیصل قریشی نے کہا ضرورت تھی تو مجھ سے مانگ لیا ہوتا۔

    اداکار فیصل قریشی کے سوال پر انکی اہلیہ کہتی کہ ’ میں سب کچھ آپ سے ہی پوچھتی رہوں، میں خودمختار نہیں بنوں کیا‘۔

    ثنا فیصل کی جانب سے کی گئی مزاحیہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشہور اداکار فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے تیسری شادی کی، جوڑے کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی کا نام آیت اور ایک بیٹا فرمان ہے۔

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ اداکار کی پہلی شادی سے ایک بڑی بیٹی ہنیش بھی ہے اور وہ اپنی والدہ اور تجربہ کار اداکار افشاں قریشی کے ساتھ رہتی ہیں۔

  • فیصل قریشی اور انکی اہلیہ نے مداحوں کی فرمائش پوری کردی، ویڈیو وائرل

    فیصل قریشی اور انکی اہلیہ نے مداحوں کی فرمائش پوری کردی، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکار کی اہلیہ ثناء فیصل نے گزشتہ دنوں ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا تاہم اب فینز کی فرمائش پر انہوں نے ایک اور ریل شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے مضحکہ خیز ریل شیئر کی جس میں اداکار شوہر کو بیوی کے بنائے ہوئے کھانے کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

    فیصل قریشی کہتے ہیں ’’رات کو میری بیوی نے پیار سے میرے لیے ٹنڈے کی سبزی بنائی، اور میں نے غصے سے بول دیا کیا واحیات سبزی بنائی ہے، اس دوران ان کی بیگم آجاتی ہیں جس کے بعد فیصل کہتے ہیں آج سبزی کھا کر دیکھا اچھی لگ رہی ہے۔

    ثنا فیصل کی جانب سے کی گئی مزاحیہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے کمنٹس میں کہا کہ’ یہ فیصل قریشی کو بھی ٹک ٹاک پسند ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ اداکار کس لائن میں آگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

    پاکستان کے معروف اداکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کی۔

    پوڈ کاسٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیصل پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے ڈرامے بھارتی ٹیلی وژن پر نشر ہوئے ہیں۔

    اداکار نے کہا تھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں، مجھے بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے ’میری ذات ذرہ بے نشاں ’اور ’ہم سفر‘ دکھائے جاتے تھے اس وقت سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشہور اداکار فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے تیسری شادی کی، جوڑے کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی کا نام آیت اور ایک بیٹا فرمان ہے۔

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ اداکار کی پہلی شادی سے ایک بڑی بیٹی ہنیش بھی ہے اور وہ اپنی والدہ اور تجربہ کار اداکار افشاں قریشی کے ساتھ رہتی ہیں۔

  • بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں: فیصل قریشی

    بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں: فیصل قریشی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

    پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کی۔

    پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیصل قریشی پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے ڈرامے بھارتی ٹیلی وژن پر نشر ہوئے ہیں۔

    اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں، مجھے بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے ’میری ذات ذرہ بے نشاں’ اور ’ہم سفر‘ دکھائے جاتے تھے اس وقت سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔

    فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ ایک بار انہیں دبئی ایئرپورٹ پر ایک سکھ ملے، جنہوں نے انہیں بتایاکہ وہ ان سمیت دیگر اداکاروں کے پاکستانی ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔

  • ایوارڈ شوز پر فیصل قریشی نے لب کشائی کر دی

    ایوارڈ شوز پر فیصل قریشی نے لب کشائی کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی پاکستانی ایوارڈز پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    فیصل قریشی پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک سینئر اسٹار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی زبردست پرفارمنس سے دل جیت لیے ہیں وہ فلموں اور ڈراموں دونوں پر راج کرنے والے اداکار ہیں، لیکن انہوں نے ایوارڈ شوز پر تنقید کی ہے۔

    اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایوارڈ شوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کر ایوارڈ دینا صحیح نہیں ہے۔

    فیصل قریشی نے فنکاروں کو ایوارڈ دیے جانے کے طریقے کار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈز عوام کی مرضی اور پسند سے نہیں دیے جانے چاہئیں کیونکہ یہ صحیح طریقہ نہیں ہے کہ جس فنکار کے سوشل میڈیا پر فالوورز  زیادہ ہوں اسے ایوارڈ دے دیا جائے۔

    اداکار نے کہا کہ دنیا بھر میں اس طرح ایوارڈز نہیں دیے جاتے، ایوارڈ فیلڈ کے ماہرین کی رائے اور فیصلے کے مطابق دئیے جانے چاہئیں اور اس ایوارڈ ملنے کی پھر جو خوشی ہوگی وہ الگ ہی ہوگی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ آج بھی مجھے کوئی سینئر فون کر کے کام کی تعریف کرے تو ایک ہفتے تک خوشی محسوس ہوتی ہے۔

  • ’میری اماں نے اب ساری۔۔‘ فیصل قریشی نے اپنی والدہ کے بیان پر کیا کہا؟

    ’میری اماں نے اب ساری۔۔‘ فیصل قریشی نے اپنی والدہ کے بیان پر کیا کہا؟

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

    گزشتہ دنوں اداکار فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ میرے بیٹے کو بہت بڑا اسٹار بنائے اور میری یہ دعا قبول ہوگئی لیکن مجھ سے ایک غلطی یہ ہوئی کہ مجھے یہ بھی دعا کرنی چاہئے تھی کہ اللہ اسے اچھا بیٹا اور اچھا انسان بھی بنائے۔

    انڈسٹری کی اداکارہ افشاں قریشی نے نوجوان نسل کو والدین کی عزت کرنے کی ترغیب دیتی نظر آئیں جس سے یہ تاثر ملا کہ فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیٹے سے ناراض ہیں۔

    اب افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اور کمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔

    فیصل قریشی نے اداکارہ افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا، انہوں نے لکھا کہ ’ ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری اماں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کا ٹیزر شیئر کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی (حیا)، شہروز سبزواری (شہیر)، فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، صائمہ نور، حنا دلپذیر، شبیر جان، مریم انصاری ودیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب محبت جرم بن جائے تو سنگسار کردیتی ہے۔‘

    گزشتہ روز ’ہوک‘ کا تیسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں کنزا ہاشمی اور شہروز سبزواری کو دکھایا گیا وہ ساتھ پڑھتے ہیں اور انہیں ’حیا‘ سے محبت ہوجاتی ہے جبکہ فیصل قریشی بھی پہلے ٹیزر میں حیا کو دھمکاتے دکھائی دیے تھے۔

    ٹیزر میں فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’محبت کرنے سے نہیں ہوتی بس ہوجاتی ہے، کبھی کبھی ساری زندگی کا ساتھ ہوتا ہے پر کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہوتا۔‘

    دوسری جانب ’شہیر، حیا سے کہتے ہیں کہ میں تمہیں دوست سے بڑھ کر مانتا ہوں تم جانتی ہو میں تمہیں پسند کرتا ہوں۔‘

    وہ گھر میں بھی حیا سے متعلق بتادیتے ہیں جس پر صائمہ انور ان کے کان کھینچ کر پوچھتی ہیں ’ویسے اس کا نام کیا ہے۔‘

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس کی پہلی قسط نشر ہونے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

  • اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے

    اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے

    لاہور: اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، فیصل قریشی نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن بھی کروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس کے حملے کا شکار ہو گئے ہیں، انھوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔

    فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا، اور کہا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں، کیوں کہ ڈیلٹا ویرینٹ بہت پھیل چکا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sheny ( die-hard fan ) (@shenyfidai)

    انھوں نے بتایا کہ وہ کل کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے ائندہ چند روز کے لیے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

    فیصل قریشی نے یہ بھی بتایا کہ میں ویکسینیٹڈ ہوں، تاہم ابھی تک کرونا انفیکشن کے کوئی اثرات نمودار نہیں ہوئے ہیں۔

    اداکارہ اشنا شاہ بھی کرونا کا شکار، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو متاثر کیا، آج اداکارہ اشنا شاہ بھی کرونا ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، اداکارہ نے سب سے ماسک پہننے، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

    کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود میرا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ایک صحت مند لڑکی ہوں، میری قوت مدافعت بھی کافی بہتر ہے، لیکن پھر بھی میں وائرس سے متاثر ہوگئی ہوں اور اس کے اثرات ناخوش گوار ہیں۔