Tag: Fayyaz Chauhan

  • بلاول زرداری سات سال سے ہواؤں میں تیر چلا رہے ہیں، فیاض چوہان

    بلاول زرداری سات سال سے ہواؤں میں تیر چلا رہے ہیں، فیاض چوہان

    لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری گزشتہ سات سال سے ہواؤں میں تیر چلانے میں مصروف ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے تحت ہونے والے احتجاجی مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کے انتظار میں بیٹھی ہے۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری شوق سے لاہور آئیں، 126 دن دھرنا دیں پھر اگلی بات اس کے بعد ہوگی، پی ٹی آئی رہنما سندھ میں پی پی سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیلئے بہار کے موسم کا انتخاب کیا، کیا ہی اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی کی طرح زرداری لیگ بھی مارچ کیلئے سردی کا موسم منتخب کرتی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ لاہور کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو سانپ سونگھ گیا، یہ جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ہر در سے ٹھکرائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی، بہت جلد پیپلز پارٹی دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی ہزیمت اٹھائے گی۔

  • فیاض الحسن چوہان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز

    فیاض الحسن چوہان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ، اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ سے رابطہ ہوا ، جس میں انھوں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز دی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میچ ستمبر میں گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا، اس سلسلے میں حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جب کہ اپوزیشن کو بھی جلد اپنی ٹیم کو حتمی شکل دینے کی درخواست کردی ہے۔

    خیال رہے چند ہفتے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم فیاض الحسن چوہان کےپاس جیل خانہ جات کا بھی چارج رہے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقررکرنے کی منظوری دی جبکہ وزارت اطلاعات ونشریات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس ہی رہیں گی۔

  • اب کسی کرپٹ اور بددیانت کو این آر او نہیں ملے گا، فیاض چوہان

    اب کسی کرپٹ اور بددیانت کو این آر او نہیں ملے گا، فیاض چوہان

    لاہور : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا بگل بج چکا ہے اور اب کسی کرپٹ، بددیانت کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی ” میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو” کی پالیسی کے برعکس موجودہ حکومت عدالت عظمیٰ سمیت تمام معزز عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپشن کی بارش میں بھگے ہوئے آل زرداری اور آل شریف نے قومی خزانے کو گزند پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بنک نے الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خفیہ بینک اکانٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق شریف خاندان نے 12 اور زرداری خاندان نے 7 بینک اکانٹس خفیہ رکھے ہوئے تھے۔

    فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں خاندانوں نے اقتدار کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور عوامی فلاح کو نظر انداز کر کے صرف اپنوں کو نوازا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی شریف برادران نادہندہ ہونے کے باوجود اقتدار میں آئے اور پرویز رشید بھی پنجاب ہاؤس کے لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا بگل بج چکا ہے اور اب کسی کرپٹ، بددیانت کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

  • فیاض چوہان کو شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم ٹاسک مل گیا

    فیاض چوہان کو شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم ٹاسک مل گیا

    لاہور: وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جیل میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

    اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے، کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان حلوے کی نہیں احتساب کے جلوے کی فکر کریں، فیاض چوہان

    واضح رہے کہ آج فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر جیل خانہ جات کی نئی ذمہ داریاں سونپی تھی، گذشتہ روز انہیں وزیر کالونیز کا چارج دیا گیا تھا۔

    اس موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نئی ذمے داریاں ملنے پر وزیراعظم اور وزیر اعلٰی پنجاب کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، اہم ٹاسک کو اپنی پوری قابلیت کے ساتھ انجام دوں گا، پنجاب کی جیلوں کو بہتر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کیےجائیں گے۔

  • نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فیاض ‌چوہان

    نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فیاض ‌چوہان

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ملکی رازوں سے پردہ اٹھانے پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے فیض چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے کروز میزائل پرسر عام بات کرکے قومی رازافشاں کئے، ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر وہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم اور اداروں سے بغض، کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں،3بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کاحلف اٹھایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہے،

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام ریاستی، جمہورے ادارے شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں، نواز شریف کم فہمی کے باعث ان کے بیانات پاکستان کیلئے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کروز میزائل بنانے کا دعویٰ کرتے  ہوئے کہا تھا کہ ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنائے۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ ہٹا دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کو کروز میزائل ہم نے دئیے، انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے جنگ کے دوران افغانستان پر میزائل داغے تھے جو بلوچستان میں گرے، ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالیے۔

  • خود احتسابی کی بہتر مثال گزشتہ کسی دورمیں نظرنہیں آتی، فیاض چوہان

    خود احتسابی کی بہتر مثال گزشتہ کسی دورمیں نظرنہیں آتی، فیاض چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر کسی قسم کے کارٹیل بنائے جانے کی اجازت نہیں دیں گے اور تحقیقاتی اداروں کی استعداد کار اور ریفارمز پر بھی حکومت کی نظر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کمیشن رپورٹ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اسکینڈل میں ملزمان کے خلاف کارروائی پر مبارکباد دیتا ہوں، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے کمیشن رپورٹ پبلک کی۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر 29 ارب سبسڈی کا معاملہ نیب کو بھیجا جارہا ہے اور 20 سے 25 سال میں دی گئی سبسڈیز کا معاملہ نیب کو بھیجا جائے گا جس میں پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خود احتسابی کی بہتر مثال گزشتہ کسی دور میں نظر نہیں آتی۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ سیل، انکم ٹیکس فراڈ، بے نامی ٹرانزیکشنز کا معاملہ ایف بی آر کے سپرد ہے، جعلی ایکسپورٹس سے سبسڈی لینے کی اسٹیٹ بینک تفتیش کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے 90 دن میں اپنی تحقیقات اور کارروائیاں کریں گے، ریاست کے اندر کسی قسم کے کارٹیل بنائے جانے کی اجازت نہیں دیں گے اور تحقیقاتی اداروں کی استعداد کار اور ریفارمز پر بھی حکومت کی نظر ہے۔

  • عثمان بزدار نے شہباز شریف سے زیادہ حکومتی خزانے کی بچت کی،  فیاض چوہان

    عثمان بزدار نے شہباز شریف سے زیادہ حکومتی خزانے کی بچت کی، فیاض چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اخراجات میں اضافے سے متعلق رپورٹ قابل مذمت ہے، عثمان بزدار نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیاض چوہان نے گزشتہ اور موجودہ دور حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہبازشریف دور میں سی ایم سیکریٹریٹ میں زیادہ افسران تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دور میں450ملازمین اور200افسران تعینات تھے جبکہ اس وقت سی ایم سیکریٹریٹ میں403ملازمین اور145افسران ہیں،سال2017-18میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں9کروڑ روپے خرچ کیے گئے، عثمان بزدار کے پہلے سال تحائف اور مہمان نوازی پر5کروڑ30لاکھ روپے کے اخراجات آٓئے۔

    اس کے علاوہ شہبازشریف کے آخری سال پیٹرول کی مد میں3کروڑ40لاکھ خرچ کیے گئے، عثمان بزدار پیٹرول کا خرچہ 2کروڑ10لاکھ تک لے کر آئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سال2017-18میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں4کروڑ24لاکھ خرچ ہوئے تھے، موجودہ دورحکومت کے پہلے سال یہ خرچہ 2کروڑ90لاکھ ہوا۔

    اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہ پر2017-18میں6کروڑ64لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ عثمان بزدارکے دورحکومت کے پہلے سال یہ خرچ صرف 19لاکھ روپے رہا۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دور میں ڈائریکٹر کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، ان کے متعدد کیمپ آفسز کے برعکس بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں ہے، عثمان بزدار نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کی۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ان اخراجات میں اضافے کی رپورٹ غلط حقائق اور بدنیتی پرمبنی اور قابل مذمت ہے،  پیمرا قوانین کے تحت غلط رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • حکومت نے ایک سال میں119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی، فیاض الحسن چوہان

    حکومت نے ایک سال میں119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی، فیاض الحسن چوہان

    راولپنڈی : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت ایک سال کے عرصے میں119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی گئی، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ” ہفتہ انسداد بدعنوانی” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن نے ملکی سا لمیت تک کو داؤ پر لگا دیا تھا، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کی بدولت ایک سال کے عرصے میں 119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی گئی۔

    اس کے علاوہ ساڑھے اکیس ارب روپے کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے اور دس ارب ڈالر کی عالمی اداروں کو ادائیگی ممکن ہو سکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیک اینڈ بیلنس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد کر کے ہی ہم ملک سے کرپشن کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں اور کرپشن اور اس منسلک مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک چائینہ کا سپر پاور امریکا مقروض ہے اور چائینہ سی پیک جیسے ہمہ جہت منصوبے کے لیے پاکستان پر انحصار کیے ہوئے ہے جو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت و افادیت کا بین ثبوت ہے، وار آن ٹیرر خطے کے قدرتی وسائل پر قبضے کی بہت بڑی سازش تھی جسے پاک فوج اور عوام نے مل کر پسپا کر دیا ہے۔

  • مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

    مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، انھیں آئندہ سکھ ووٹ نہیں ملیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس طرح پروپیگنڈہ کیا وہ غلط ہے، پوری دنیا کے سکھ پاکستان کی حمایت میں خوش ہیں۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کی حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سیاست میں کرپشن کو فروغ دیا، لیکن اب نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار ختم ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس لیے عمران خان کی قیادت میں حکومت لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، اور حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

    فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ہے، پاکستان پُر امن ملک ہے اور یہ نوجوت سنگھ سدھو نے بھی کہا۔


    یہ بھی پڑھیں:  جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،سدھو


    خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی سو دن پورے ہونے پر ایک شان دار تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب کیا۔

    گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی تھی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔