Tag: fayyaz-ul-hasan

  • مزار قائد کی بے توقیری، مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ

    مزار قائد کی بے توقیری، مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزارقائدکی بےتوقیری پر مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیگم صفدر کو مزار پر عاجزی سے ملک لوٹنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مزار قائد کی بے حرمتی کا انجام کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری تھا، مطالبہ ہے بیگم صفدر کو بھی مزار کی بے توقیری پرگرفتار کیا جائے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر نے اپنا، اپنے والد اورخاندان کا نام’’ووٹ‘‘رکھ لیاہے، آج کل وہ ’’ووٹ کوعزت دو‘‘کی منتیں،غزلیں پڑھ رہی ہیں، بیگم صفدرکومزارپرعاجزی سے ملک لوٹنے اور بھارتی نظریےکوپروان چڑھانےپر معافی مانگنی چاہیے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہاں بھی اپنے پاگل خاوند کے ذریعے بدتہذیبی کا ماحول گرم کیا، قوم منتظرتھی شاید بیگم صفدرشرمندہ ہوکرمعافی مانگیں گی، مزار قائدپرہلڑبازی کےپیچھےبیگم صفدر کاذہن کام کررہاتھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ م لیگ کا کھل کرکھیلنا’’ن‘‘اور’’ش‘‘لیگ کاستیاناس کر دے گی، عوام دیکھ رہی ہے، ہر دن کیساتھ م لیگ مزیدرسوائی لیکرآرہی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں پولیس کا صبح سویرے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے نامزد مرکزی ملزم کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارکرلیا تھا۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکوپولیس نےعزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزار قائد تقدس پامالی کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

  • ‘حکومت پر امید ہے ایف اے ٹی ایف سے آج اچھی خبر آئے گی’

    ‘حکومت پر امید ہے ایف اے ٹی ایف سے آج اچھی خبر آئے گی’

    لاہور : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت پر امید ہے ایف اے ٹی ایف سے آج اچھی خبر آئے گی، پہلی بار عالمی کھلاڑی پی ایس ایل میچز پاکستان میں کھیل رہےہیں، یہ سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کرپٹ حکمرانوں نے24000ارب کامقروض ملک عمران خان کودیا، سفارتی،معاشی محاذپرپاکستان کوتنہا کرنےمیں کوئی کسرنہ چھوڑی گئی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے، گزشتہ 7ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں66فیصداضافہ ہوا اور اینٹی کرپشن پنجاب نےصرف جنوری میں6ارب سےزائدریکارڈریکوری کی۔

    صوبائی وزیر نے کہا حکومت پر امید ہے ایف اے ٹی ایف سے آج اچھی خبر آئے گی، پہلی بار عالمی کھلاڑی پی ایس ایل میچز پاکستان میں کھیل رہےہیں، یہ سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیاپاکستان کی معاشی پالیسی،امن کی صورتحال پراعتمادکااظہارکررہی ہے، اپوزیشن سےگزارش ہے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے، فضل الرحمان سمیت دیگرپارٹیزکےدھرنوں کی اصلیت قوم جان چکی ہے۔

    یاد رہے فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بنتے ہی مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

    ان  کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرتے ہیں، کشمیریوں کی اس طرح حمایت کریں گے کہ پوری دنیا جانے گی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھا کر اپنا حق ادا کیا، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

  • فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل

    فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل

    لاہور : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کرکے وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ، گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کردیاگیا ، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا فیاض الحسن چوہان کو وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ہے ، وہ کالونیز کے معاملات کو دیکھیں گے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی، پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھایا تھا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ان سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں : فیاض الحسن چوہان نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

    بعد ازاں فیاض الحسن نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے وزارت ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا میں انشااللہ اپنے قائد کی امید پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، زارت کے لیے اپنے قائد عمران خان، بڑے بھائی نعیم الحق اور زلفی بخاری کا شکر گزار ہوں۔

    یاد رہے متنازع بیان دینے پر کچھ ماہ قبل فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی تھی اور یہ عہدہ لے کر صمصام بخاری کو سونپ دیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔