Tag: Fayyaz ul Hasan Chohan

  • فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ساتھ محبت میرے خاندان میں رچی بسی ہوئی ہے۔

    پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاست نہیں چھوڑ رہا صرف پی ٹی آئی کو خیر باد کہا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر تھا لیکن5دن بعد زمان پارک میں داخلہ بند کردیا گیا، گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے آخر میں عمران خان کو تقریباً7منٹ کا وائس پیغام بھیجا اور ان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ریاست، اداروں سے ٹکرانے اور تشدد کی پالیسی چھوڑ دیں، اور صرف موجودہ حکمرانوں کو ہی ہدف تنقید بنائیں۔

    فیاض چوہان نے بتایا کہ عمران خان کو مثال بھی دی کہ یہ لوگ ہرجگہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بات کرتے ہیں، عمران خان کو کہا کہ آپ جس اسٹریٹیجی پرآپ چل رہے ہیں یہ درست نہیں، جو لوگ اردگرد اکٹھے کرلیے وہ آپ کو درست مشورہ نہیں دے رہے۔

    عمران خان نے میری بات نہیں مانی جس کا نقصان یہ ہوا کہ ہم پر کاٹا لگ گیا، کچھ لوگوں کو مقبول بنا دیا گیا، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، عالیہ حمزہ، شیریں مزاری جیسے لوگ مقبول ہوگئے، ہمیں زوم میٹنگ میں بلایا جاتا تھا لیکن بنی گالہ یا زمان پارک نہیں بلایا جاتا تھا، زوم میٹنگ میں فوج اور باجوہ کیخلاف بات کرنے کیلئے کہا جاتا تھا۔

    کل میری ضمانت ہوئی تو میں نے فیملی سے پوچھا کہ کیا عمران خان نے میرا پوچھا؟ یا میرے متعلق کوئی ٹوئٹ کی؟ میری فیملی کے 4لوگ گرفتار ہیں اور4گھر تباہ ہوئے ہیں، عمران خان کو شیریں مزاری، فلک ناز یاد آئی لیکن فیاض چوہان یاد نہ آیا، عثمان ڈار سے زیادہ نقصان میرے گھر کا ہوا ان کو تب بھی میں یاد نہ آیا، میں نے پی ٹی آئی کو مضبوط کیا لیکن عمران خان کے ذہن میں ایک لائن بھی میرے لیے نہیں آئی۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے گزشتہ3،4ماہ سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہا تھا، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان کے کان میں یہ بات ڈالی کہ یہ فوج کا بندہ ہے۔

  • حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرا: افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا

    حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرا: افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرے کے افتتاحی میچ کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، نو نومبر کو گورنرہاؤس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرا سے متعلق گفتگو ہوئی۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا، نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے باعث ٹورنامنٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

    تمام اراکین اسمبلی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر یکجہتی کامظاہرہ کرین گے ، خواہش ہے افتتاحی میچ میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز مہمان خصوصی ہوں۔

    رانا مشہوراحمد کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کی گزارشات کا خیرمقدم کیا گیا، جس پر ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کھیل کےذریعے دنیا کو بتا دیں گے،  اس پرچم کےسائے تلے ہم ایک ہیں۔

  • ‘نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر  پاکستانی قوم افسردہ ، سوائے بیگم صفدراعوان کے’

    ‘نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر پاکستانی قوم افسردہ ، سوائے بیگم صفدراعوان کے’

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منارہا ہے جبکہ پاکستانی قوم افسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیاجشن منارہاہے اور بیگم صفدراعوان نے بھی اپنے والدکےنقش قدم پرچلنے کی روش برقرار رکھی، ثابت ہوگیا شریف خاندان،مودی کاسچا عزیزدارہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سےمحبت اوروطن سےدشمنی شریف خاندان نےاپنےعمل سےثابت کی، قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پرافسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے۔

    ترجمان نے کہا کہ بیگم صفدراعوان کے پاکستانیت کےلباس میں ملک دشمنی چھپی ہے، شریف خاندان سرسے پاؤں تک منافقت اورملک دشمنی کی تصویرہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہرڈورکاسراپاکستان سے باہر ملتا ہے، منافقت کی انتہا یہ ہے کہ اقتدارشریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔

  • شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف

    شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بکتر بند گاڑی میں عدالت جانے سے انکار پرردعمل دیتے ہوئے کہا حمزہ شہباز کافرعونیت اور نمرودیت پرمبنی رویہ قابل مذمت ہے، حمزہ شہباز بکتر بند کی بجائے لگژری گاڑی یا طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز !آپ سالگرہ پریاشالامار باغ کی سیر کو نہیں جا رہے، کھربوں ڈالرکی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم اور مجرم ہیں، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا کے مصداق حمزہ شہباز کے نخرے ختم نہیں ہوئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ موصوف 2سال سےوی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے، اب حمزہ شہبازحقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے، ایک عام مجرم کی طرح ٹریٹ کیاجائے گا تو ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل بھی انکشاف کیا تھا شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے ، بیگم صفدر گونگلوں سےمٹی جھاڑنے کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کریں گی، میری اطلاعات کے مطابق ملاقات سےحاصل وصول کچھ نہیں ہو گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا ، عوام کوشریف خاندان کی اندرونی چپقلش سے غرض نہیں، ہمیں قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی چاہیے۔

  • مرکزی ملزم عابدعلی کو ایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، اس کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، عابد علی کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون ڈسٹرب تھی اس لئےتفتیش میں حصہ نہیں لیا، واقعے کے بعد72 گھنٹے میں پولیس نے مؤثر کارروائی کی۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی پی اولاہور عمر شیخ اورشہبازشریف نےایک جیسے بیانات دئیے، شہبازشریف کی معافی کوئی حل نہیں، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف سے قوم کی نمائندگی کرنی تھی، دروغ گوئی اور بے سروپا بیان سے قائد حزبِ اختلاف نے قوم کو مایوس کیا، جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منصوبہ پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کیاگیا، قائد خرافات فرانزک لیب کےقیام کابھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک لیب کی داغ بیل 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔

    شہباز شریف اپنے بیان سےسی سی پی او لاہور کی پوزیشن پرکھڑے ہیں، تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نےمتاثرہ خاندان اور قوم کادل دکھایا، میرا مطالبہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں اورقوم سےمعافی مانگیں۔

  • ‘گجرپورہ زیادتی کیس   کو کچھ گھنٹوں میں منطقی انجام تک پہنچادیں گے’

    ‘گجرپورہ زیادتی کیس کو کچھ گھنٹوں میں منطقی انجام تک پہنچادیں گے’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس کوکچھ گھنٹوں میں منطقی انجام تک پہنچادیں گے اور ملزمان کو قانون کی مدد سے نشان عبرت بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گجرپورہ کیس میں پنجاب حکومت نے اٹھائیس ٹیمیں بنائیں، تحقیقات جاری ہیں،کچھ گھنٹے میں اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچادیں گے اور درندہ صفت ملزمان کو قانون کی مدد سے نشان عبرت بنائیں گے۔

    گذشتہ روز وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گجر پورہ زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں، ملزمان پکڑنےکیلئےروایتی،جدیدتفتیشی طریقےاستعمال کئےجارہےہیں، اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افرادمعاشرےکاناسورہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائےگی۔

    خیال رہے پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلیےاب کرول گاؤں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر تین بچوں کی ماں سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا۔

  • گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

    گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں ، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گجر پورہ زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں، راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملزمان پکڑنےکیلئےروایتی،جدیدتفتیشی طریقےاستعمال کئےجارہےہیں، اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افرادمعاشرےکاناسورہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائےگی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا تھا کہ متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جگہ گرفتار افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج، کراچی میں سیلابی پانی آئے تو مدد کو آئےفوج، کراچی کے نالے صاف کرے فوج، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے فوج، مردم شماری کیلئےمیدان میں آئے فوج ۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمہوریت،سیاست کے نام پرکرپٹ مافیا کرےموج، کبھی اقربا پروری ،کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج ، کبھی جعلی کمپنیزاور کبھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعےموج۔

    خیال رہے شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

  • ‘وزیرِاعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے’

    ‘وزیرِاعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے، پی ٹی آئی اقتدارمیں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت اورالائیڈ پارٹیز فار کرپشن کےادوار میں فرق ہے، فرق بنیادی ترجیحات کا ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیرمقبول فیصلےکرنےسےنہیں ہچکچاتے، پی ٹی آئی اقتدارمیں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سیس ، کارکے اور آئی پی پی پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے، بروقت حکمت عملی سے حکومت نے تینوں کیسز سے 1244 ارب بچائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے کرپشن کے چکر میں قومی خزانے پر اربوں کا بوجھ ڈالا، صرف وہ میگا پراجیکٹس شروع کیے جن میں ذاتی مفاد تھا، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اورریور راوی فرنٹ سٹی میں تاخیر کی گئی ، منصوبوں میں تاخیرکی وجہ ذاتی فائدہ نہ ہونا ہے۔

  • ‘ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‌‌’

    ‘ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‌‌’

    لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کر ے گی، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گورنرپنجاب نے کہا کہ حکومت کو 2 سال ہوچکے ہیں، باقی 3 بھی پورے کر یں گے ، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ناامیدی پھیلانے والوں کومایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ، آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کر ے گی، ملک پہلی باردرست سمت میں کامیابی سےآگے بڑ ھ رہا ہے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی مضبوطی کےعملی اقدامات کر رہے ہیں ، ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں ، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے اور موڈیز اور فچ بھی پاکستان کی معاشی ریٹنگ کومثبت قرار دے رہے ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ رہنماہےجو ملک مضبوط اور خوشحال بناسکتے ہیں ، حکومت نےملک کومعاشی طور پردیوالیہ ہونے سےبچایا ہے، نیاپاکستان ہاوسنگ اسکیم اوراحساس پروگرام غر یب دوستی کی مثال ہیں اور عوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔