Tag: Fayyaz ul Hasan Chohan

  • تنخواہ دارطبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر، بڑی خبر آگئی

    تنخواہ دارطبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر، بڑی خبر آگئی

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دارطبقے کیلئےاپارٹمنٹس کی تعمیرجلد ہوگی اور ایک ارب ڈالر سے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کاعزم رکھتےہیں، سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف مؤثرحکمت عملی کے مثبت نتائج دنیا نے تسلیم کئے اور کورونامخالف اقدامات کانتیجہ 90 فیصد مریضوں کی صحتیابی سےنکلا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاحتی مقامات کھولنے کیلئےایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نچلے طبقے کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دار طبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر جلد ہوگی اور ایک ارب ڈالر سے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے آج احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

  • ‘کورونا  کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے’

    ‘کورونا کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدارکی قیادت میں کورونا کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں، کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سےنمٹنے کے مثبت اقدامات کوسپریم کورٹ نےبھی سراہا، سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے ، از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جج صاحبان نےانتظامات کو مؤثر قراردیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ معزز بنچ نےکہا بزدار حکومت کےاقدامات مثبت اوردرست سمت میں ہیں، پنجاب حکومت وبا سے نمٹنے کے ہرممکن اقدام کر رہی ہے، کیسزمیں نمایاں کمی پربڑے اسپتالوں میں کوروناوارڈزبند کر دیےگئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کوروناپھیلاؤ کےخلاف اقدامات جاری رکھے گی، بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، عثمان بزدارکی قیادت میں کورونا کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے پہلے بھی پنجاب حکومت کےاقدامات کوسراہاگیا۔

  • ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم

    ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم

    لاہور : ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم مچ گئی، فیاض الحسن چوہان نے کہا عید الاضحیٰ پر صفائی پرلوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی تعریف کی، بلاول اورمرادعلی شاہ کو چاہیے عثمان بزدار سے گورننس کے گرسیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا جانے والا ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صفائی پرلوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی تعریف کی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں متعلقہ اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا ، عید پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سےرکاوٹ نہیں آئی، سب نےدیکھا اداروں نےاپنا کام سیاسی شعبدے بازی اور بغیرمداخلت کیا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ترقی،بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے، ماضی میں شوبازشریف ذاتی تشہیرکیلئےاداروں کو کمزور کرتے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانےکیلئےپروپیگنڈےکرتی رہی، عید پربھی سندھ کےعوام کوگندگی،بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی، بلاول اورمرادعلی شاہ کوچاہیےعثمان بزدار سےگورننس کےگرسیکھیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا عید میں چھٹیاں قربان کر کے کام کرنے والے ورکرزہمارافخرہیں۔

  • ‘تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی’

    ‘تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کوایک دوسرے کی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی، کہانی کرپشن کی اور غم احتساب کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف اور بلاول زرداری میں ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا شہباز شریف، بلاول کوایک دوسرےکی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی، شہباز شریف ،بلاول کی کہانی کرپشن کی اورغم احتساب کاہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ چالاکی اور موقع پرست سیاست کےچکرمیں ہیں، بڑےبھائی، بھتیجی کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے پر بلاول اعتبار سے ہچکچارہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ منظور پاپڑ فروش جیسے کردارپر اپوزیشن کے آپس میں رابطےبڑھ جاتےہیں، اے پی سی کوجتناغیرمتحدہ اپوزیشن نےبدنام کیا شاید ہی کسی نےکیاہو، شہبازشریف کی سیاست صرف خط بازی اور بیان بازی ہے اور بلاول کی سیاست تقریروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سے گزارش ہے کورونا کیخلاف،معاشی استحکام کیلئےحکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم کی بہترین کورونا مخالف پالیسیوں سے کورونا کیسز  کم  ہو رہے ہیں، سخت معاشی حالات کےباوجوداقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں، حکومت کی ہرپالیسی کا مقصد انتظامی وسیاسی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

  • حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار

    حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کوروناسےزیادہ خطرناک قرار دے دیا اور کہا احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انفارمیشن افسران کےتربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیولنک خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرتربیتی کورس کاانعقاد کیاگیا، ڈی جی پی آر میں پہلی بار نئےافسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ، کاوش پرڈی جی پی آراسلم ڈوگر اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وبا میں ٹیکنالوجی کا اس سےبہتر اورمثبت استعمال ممکن نہیں تھا، محکمہ اطلاعات میں نئے منتخب افسران سے بہترین کارکردگی متوقع ہے،

    وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، ان کی ترقی اقربا پروری کے بغیرممکن نہ تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ سے جیبیں بھریں، احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

  • ‘شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں’

    ‘شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں ، نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کے پیچھے منافقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں، احتساب سےبچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کےپیچھے منافقت ہے، شہبازشریف اپنی چمڑی اورضدمڑی دونوں بچانے کے چکر میں ہیں ، ادارے آزاداورغیر جانبدارانہ احتساب کاعمل جاری رکھیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل شریف سوال گندم جواب چناکی گمراہ کن پالیسی پرعمل پیرا ہیں، اثاثوں کاسوال ہوتوجواب ٹڈی دل اورکورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کاچونا لگانےوالے خیر خواہ ہونےکی ایکٹنگ کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارٹڈی دل اورکورونا سےبچاؤ کےانتظامات کر رہےہیں، اداروں اورعوام کےباہمی کردار سےہی کورونا کوشکست دی جا سکتی ہے۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ،  ‘ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گی’

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، ‘ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی اور حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، ہرپاکستانی شہدا کے ورثا کے غم  میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کوصدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔

    سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرانتظامیہ متاثرین کوہر ممکن سہولت دےرہی ہے، متاثرہ گھروں کےرہائشیوں کومتبادل مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے، حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

    پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ،حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • ‘ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ او کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی’

    ‘ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ او کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ اوکےضوابط کے مطابق کی جائے گی، حکومتی ایس او پیز  پر  پابندی یقینی بنانا عوام اور تاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدارحکومت کابنیادی ایجنڈا عوام کی مشکلات میں کمی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی احتیاطی تدابیرسےمشروط کرنےپرغور کیاجارہاہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ برآمدات سے متعلق کم رش والے کاروباروں کے لیے نرمی زیرِ غور ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ اوکےضوابط کے مطابق کی جائے گی، حکومتی ایس او پیزپرپابندی یقینی بنانا عوام اورتاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔

    کورونا کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کوونا وائرس کےباعث دنیا کی طرح پاکستان کوبھی شدیدکاروبار ی نقصان پہنچا ، پنجاب میں کورونا سےاموات دیگرصوبوں سے کم ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کےبعدصوبے صحت، تعلیم، صنعت و تجارت کی پالیسی سازی میں آزادہیں۔

    یاد رہے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں، جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔

  • سینئر وکلا سے گزارش کروں گا کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں، فیاض الحسن چوہان

    سینئر وکلا سے گزارش کروں گا کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وکلااورڈاکٹرز سلجھے ہوئے لوگ ہوتے ہیں، پولیس کی طرف سےمزاحمت ہوتی تو صورتحال بگڑ سکتی تھی، سینئر وکلا سے گزارش کروں گا کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلا اور ڈاکٹرز سلجھے ہوئے لوگ ہوتے ہیں ، میں سمجھتا تھا کہ جاکر معاملہ حل کراؤں گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موقع پر پہنچا تھا، مجھے معلوم تھا کہ وہاں جانا جان کیلئے بھی خطرہ تھا، وہاں پہنچ کر پولیس سے شیلنگ،لاٹھی چارج بند کرایا ڈی آئی جی آپریشنزسے مل کر واٹرکینن کےذریعے20منٹ میں صورتحال کو کنٹرول کیا ۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے ، پولیس کی طرف سےمزاحمت ہوتی توصورتحال بگڑسکتی تھی، بہت بڑاظلم ہوا ،سیون اےٹی اے کی ایف آئی آر بھی کاٹی ہے، ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز کےذریعےچن چن کر لوگوں کو نامزد کیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مریضوں کی خاطر واٹر کینن کےذریعے وکلاکومنتشر کیا، 250وکیلوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، سینئر وکلا سے گزارش کروں گا کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں ، اس پیشے میں کالی بھیڑوں نے وکلا کا تشخص بگاڑا ہے ، دونوں فریقین کی تمام تنظیموں کو آن بورڈ لیں گے۔

    مزید پڑھیں : وکلاء کا وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد

    یاد رہے گذشتہ روز ایک ویڈیو کے تنازع پر وکلا آپےسےباہرہوگئے تھے، وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کادروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی اور توڑ پھوڑشروع کردی تھی جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی تہس نہس کردیں گئیں تھیں ۔

    حملہ آور وکلا نے آپریشن تھیٹرزکو بھی نہ بخشا، کشیدہ صورتحال کےباعث آپریشن رک گئے اور اس دوران 6 مریض جان کی بازی بھی ہار گئے تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے آدھے گھنٹے تک پنجاب انتظامیہ لاپتہ رہی۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان وہاں پہنچے تو وکلا نے ان پر بھی شدید تشدد کیا، وکلا نے صوبائی وزیر کا گریبان پکڑ کر بال نوچے اور تھپڑوں کی برسات کردی تھی۔

    بعد ازاں فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بیچ بچاؤکرانے آیا تھا، مجھ پر تشدد کیا گیا، مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ، انصاف پسند وکلا آج رنجیدہ اور دکھی ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے وکلا کو نشانہ عبرت بنائیں گے، ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ کرنیوالےوکلا کیخلاف ایف آئی آر ہوگی۔

  • شہبازشریف کے خلاف 6 وعدہ معاف گواہ موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان

    شہبازشریف کے خلاف 6 وعدہ معاف گواہ موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان

    کراچی : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دس برس میں ن لیگ نے پنجاب میں جی بھر کر کرپشن کی ، شہبازشریف کےخلاف چھ وعدہ معاف گواہ موجود ہیں، جنہوں نے تحقیقاتی اداروں کےسامنےکہاکہ اربوں کی کرپشن کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اتناجھوٹ بولوسچ کاگمان ہونےلگےیہ شہبازشریف کی سیاست ہے، 10سال ن لیگ نے پنجاب میں جی بھر کر کرپشن کی اور 1200ارب کا پنجاب کو مقروض کردیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کیخلاف6سے7وعدہ معاف گواہ موجود ہیں، جنہوں نے تحقیقاتی اداروں کےسامنےکہاکہ اربوں کی کرپشن کروائی، برطانوی صحافی روزپوچھتاہےکب شہبازشریف نوٹس بھیجیں گے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ برادران آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتارہیں۔

    گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ شہبازشریف بےگناہی کےبڑےدعوےکررہےہیں جبکہ فرنٹ مین اربوں کی کرپشن کااعتراف کرچکے، 56کمپنیوں کےذریعےلوٹ مارکرکےصوبہ خسارےمیں دیا۔

    ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں قتل کابازارگرم کیا، آج یہ کس منہ سےاپنی بےگناہی کی بات کررہےہیں؟ پیٹ میں مروڑکرپشن کی گاجریں کھانے سے اٹھ رہاہے، نیب کاڈاکٹرہی اب ان مروڑوں کاعلاج کرے گا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ شہبازشریف کےاثاثےپراسیکیوشن کےبعدمنجمد ہوئے ، وہ عوام کوبےوقوف بناناچھوڑدیں۔