Tag: Fayyaz ul Hasan Chohan

  • نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، نواز شریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیاہے، طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، دنیامیں کوئی ایساقانون نہیں کہ طبی بنیادوں پرضمانت دےدی جائے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری سےمتعلق5میڈیکل بورڈبن چکے ہیں، نوازشریف کی مرضی سےہی یہ بورڈتشکیل دیئےگئے، نواز شریف کی طبیعت کم اور نیب زیادہ خراب ہے۔

    نواز شریف  چاہتےہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا نوازشریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہےہیں، وہ چاہتےہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں، نواز شریف جیل میں خلیفےکی خطائیاں کھارہے ہیں، کیا کوئی دل کامریض خلیفےکی خطائیاں کھائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں گی، ہم ن لیگ والےنہیں پی ٹی آئی والے ہیں، عدالتی فیصلوں کےخلاف احتجاج نہیں کریں گے تسلیم کریں گے۔

    ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئےہیں

    فیاض الحسن چوہان نے کہانوازشریف پاکستان کےخوردبردوان ہیں، جب یہ لوٹ مارکررہےتھےاس وقت ان کو ان چیزوں کاخیال نہیں آیا، ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئےہیں۔

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوطبی بنیادوں پرضمانت ملتی توپاکستان کاہرقیدی عدالت جاتا۔

  • آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں اور ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے، فیاض الحسن چوہان

    آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں اور ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے ، طوطوں ایک طوطی ایان علی بھی ہے، وہ کہتےہیں پاکستان دنیامیں تنہاہوگیا ، پاکستان عالمی سطح پرتنہانہیں عمران خان ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پرحکومت کی جتنی پذیرائی ہے وہ زرداری صاحب کو نظر نہیں آتی، آصف زرداری خود کو تنہاتنہا محسوس کررہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں عمران خان ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کرپشن کاجن ہے، جس کی جان طوطوں میں ہے، سراج درانی، شرجیل ، ڈاکٹرعاصم، مظفرٹبی ان کے طوطے ہیں، طوطوں میں ایک طوطی ایان علی بھی شامل ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کرپشن کےجن آصف زرداری کوپاکستان تنہانظرآرہاہے، برطانوی فضائی کمپنی نے پاکستان میں سروس کاآغازکردیاہے، طالبان کے امریکا سے مذاکرات موجودہ پاکستانی قیادت کی وجہ سےہوئے، امریکی صدرنےعمران خان سےملاقات کی خواہش کااظہار جبکہ یورپ اور امریکا میں پاکستانی پالیسیوں کوتسلیم کیاجارہاہے۔

    عمران خان کوسراہناچاہیےکہ انہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کوعزت وقاردلایا

    فیاض الحسن چوہان  نے کہا  آصف زرداری کہتے ہیں پاکستان دنیا میں تنہاہوگیا، بڑے اہم دورے ہورہے ہیں اورآگےاور بھی رہنما آئیں گے، پاکستان دنیا میں تنہا نہیں دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے، چین، ترکی، قطر، عرب امارات اور سعودی عرب ہمارے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کامسئلہ پاکستان کی تنہائی نہیں،کرپشن ہے ، کرپشن کیخلاف احتساب کے بادل پر کرپشن کے پرندے تنہامحسوس کرتے ہیں ، آغاسراج درانی نے11 سال سے لوٹ مارکا بازارگرم کر رکھا تھا۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے کہا عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، عمران خان کوسراہناچاہیے کہ انہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کو عزت وقار دلایا۔

    نوازشریف  وہ کریکٹر ہیں جوپاکستان کےخلاف پوائزنگ کیساتھ کام کررہےتھے

    عالمی عدالت میں بھارت نے پاکستان کیخلاف نوازشریف کابیان پیش کیا، یہ ہیں وہ کریکٹر جو پاکستان کے خلاف پوائزنگ کیساتھ کام کررہےتھے۔

    نیب کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسپیکرہویاکوئی اورکرپشن کاملزم ہےگرفتاری سےفرق نہیں پڑتا ، موجودہ نیب کی تشکیل میں ہمارا کوئی  کردار نہیں، ن لیگ او رپیپلزپارٹی نے مل کر موجودہ نیب کوتشکیل دیاتھا۔

  • شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

    شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں،یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا دل کی بات یہ ہے کہ پتلی گلی سےلندن جاناہے، ہم آپ کی دل کی بات پوری نہیں کرسکتے، یہیں علاج کرائیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف کیلئےروزانہ نئی قیامت برپاہوتی ہے، ان  کےتمام حواری نجومی بن گئے ہیں، وفاق اور صوبوں کی حکومتیں 5سال پورے کریں گی، شہباز شریف کو 2 طریقوں سے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

    آل شریف کیلئےروزانہ نئی قیامت برپاہوتی ہے

    پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا پچھلے دس سال سے پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلی نے عوام کے لاکھوں روپے لگائے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عمرہ پر روانہ ہوئے جسکا میڈیا سے پتہ چلا، عثمان بزدار نے اپنے خرچ پر بغیر پروٹوکول کےپر سفر کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ این آراوکیلئے یہ لوگ تڑپ رہےہیں، یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادرہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج ہو سکتا ہے۔

    اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سموسوں پکوڑوں سے دل کے مریض کی خاطر تواضح کی گئی ، اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے ، قومی مجرم ہونے کے باوجود ہمارا فرض ہے کہ آپ کو کوئی ذاتی شکایت نہ ہو۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا،  فیاض الحسن چوہان

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا، لیگی کارکنا ن کے شرپسندی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں ہونے والی بدمنی میں ن لیگی کارکنوں کے ملوث ہونے کی مستند اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پی پی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ماضی کی حکومت کے مقابلے میں تین ہفتوں کے بجائے3روز میں حکمت عملی سے معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا اور اب تک جلاؤ گھیراؤ میں ملوث1800سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔

    حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    واضح رہے کہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، شیخو پورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے، سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا فوٹیجزکی مدد سے ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا جارہا ہے۔

  • ن لیگ والےاحتجاج کرناسیکھنےکےلیےپی ٹی آئی کارکن سےرابطہ کریں،فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ والےاحتجاج کرناسیکھنےکےلیےپی ٹی آئی کارکن سےرابطہ کریں،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا، ن لیگ والےاحتجاج کرنا سیکھنے کےلیےپی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں۔

    تفصلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف برادران کوٹھیک سےاپوزیشن کرنی بھی نہیں آتی، اپوزیشن کرنے کے لیے جرات چاہیے ہوتی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نےسردی گرمی کےپرواہ کیےبغیراحتجاج کیا، ان میں اپوزیشن والاجوش وجذبہ پیدانہیں ہوسکتا، ن لیگ والے احتجاج کرنا سیکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں، ایڈوائزری کمیٹی میں آئیں، جو بھی چیزیں ہیں ان پر بات کریں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مشورہ دیتا ہوں خدارا بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیساتھ بیٹھیں، حمزہ شہبازآئیں اورپنجاب اسمبلی کااجلاس چلنےدیں، آئین اورقانون کے مطابق پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں، اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی کا آئینی احترام کرنے کی پابند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کوخصوصی ملاقاتیں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فضل الرحمان کہتےہیں حکومت کیخلاف اتحادجمہوری ہے، مولانا فضل الرحمن 73 کے آئین کے تناظر میں 74 قسم کی کرپشن اور 75 قسم کی اقربا پروری کرتے ہیں،

    فیاض الحسن چوہان نے کہا سیاست کا حسن یہ ہے کہ جیسےہی قانون کاشکنجہ آنےلگتاہےتوسیاسی لٹیرے متحد ہوجاتےہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے  پیسہ واپس لینا ہے، گزشتہ40خصوصاً10میں جوپیسہ لوٹا گیا ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے لئے مکمل تعاون کریں گے، عمران خان چاہتےہیں مشکل دورگزرےاورعوام کوسکون ملے، عوام کوریلیف ملےضرور ملےگا

    انھوں نے مزید کہا کہ 36ارب ڈالرکاقرضہ5سالوں کےدوران لیاگیاوہ کہاں گیا، اتنےقرضے لیے گئے کیا کوئی ادارہ ٹھیک ہوا، وزیراعظم عمران خان معیشت کی بہتری کیلئے دوست ممالک کےدورے پر گئے ہیں۔

  • ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کودانتوں سےکھولنی پڑ رہی ہیں ،فیاض الحسن

    ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کودانتوں سےکھولنی پڑ رہی ہیں ،فیاض الحسن

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں، آل شریف نے کرپشن، منی لانڈرنگ کے قطب مینارعوام کو تحفے میں دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آصف کرمانی اوردیگرلیگی رہنماؤں کےبیان پر وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے، ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں 1250 ارب، گیس میں 154 ارب عوام پر مسلط کیا گیا، ریلوے میں35 ارب کا خسارہ ن لیگ کی حکومت نے مسلط کیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا آل شریف نے کرپشن، منی لانڈرنگ کے قطب مینار عوام کو تحفے میں دیے، نیب خود مختار ادارہ ہے اور اس کا کام ہی کرپٹ عناصر کو پکڑنا ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، ہر چیزمہنگی کردی، ،آصف کرمانی

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے آئے ہیں، نوازشریف،مریم نوازکوجیل بھیج کرالیکشن چوری کیا گیا۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں، جوعمران خان کہتےہیں وہ ہوجاتاہے، گرفتاریاں کرکےاپنا شوق پورا کرلیں۔

    رہنما ن لیگ نے کہا تھا عوام سب دیکھ رہے ہیں حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاءمہنگی کردی، نوازحکومت نےغریبوں کے استعمال کی اشیا مہنگی نہیں کیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں موجودنیب زدہ لوگوں کیخلاف پہلے کارروائی کریں۔