Tag: fayyaz ul hassan

  • جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں: فیاض الحسن

    جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں: فیاض الحسن

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ موروثی پارٹی کے علمبردار کی زبان سے جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا، جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر مزدوروں کو پیسے دے کر لاہور لایا گیا، جن مزدوروں کو ورکرز کے طور پر لایا گیا انھیں معاوضہ بھی نہیں دیاگیا، آپ کی پارٹی کے بزرگوں نے آپ کو اٹھا کرلیڈر بنا دیا۔

    انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ابو نے کہا میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا پھر دنیا نے دیکھا، بلاول صاحب آپ زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹو ثابت ہوچکے، انہوں نے ماضی میں کرپشن کی۔

    صوبائی وزیر نے بھارت کے متنازع قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت انتہاپسند ہٹلر کی پالیسی پر گامزن ہے، ن لیگ کے احسن اقبال کو بھی نیب نے بلالیا، ن لیگ کی سیاست ٹی ٹی سے شروع ہوکر ٹاں ٹاں پر ختم ہوجاتی ہے۔

    فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ میں2020 اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں الیکشن ہوگا، حکومت کے لئے تمام ادارے قابل احترام ہیں، شہزاد اکبر بارہا کہہ چکے کہ پیسے ریکور کرنے ہیں اور کرکے رہیں گے، پی ٹی آئی ہرگز پرویزمشرف کی ترجمان نہیں ہے۔

  • فیاض الحسن چوہان کے سر پر تھپڑ مارنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی

    فیاض الحسن چوہان کے سر پر تھپڑ مارنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی

    لاہور: پی آئی سی حملے کے دوران صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک اور وکیل کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن کے سر پر تھپڑ مارنے والے وکیل کی شناخت زین عباس کے نام سے ہوئی ہے، زین عباس شاہدرہ کا رہائشی اور تاحال مفرور ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض الحسان پر تشدد کرنے والے اب تک 2افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل وزیراطلاعات پر حملے کرنے والے ایک وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی تھی، جو ہربنس پورہ کے علاقے کا رہائشی ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہوسکا۔

    پی آئی سی: وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی

    یاد رہے کہ چند روز قبل وکلا کے ایک گروہ نے پی آئی سی پر حملہ کر کے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی تھی اور اس دوران جب وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان جائے وقوعہ پہنچے تو انہیں وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    پی آئی سی میں جو کچھ ہوا وہاں جانے والوں نے سب کا منہ کالا کیا: عدالت

    واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں گرفتار وکلا کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں جو کچھ ہوا وہاں جانے والوں نے سب کامنہ کالا کیا، وکلا اپنے حقوق کے لیے کیوں نہیں کھڑے ہوئے؟

    پی آئی سی حملے سے متعلق وکلا کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ کا تیسرا بینچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم نے نیا بینچ تشکیل دیا، 2رکنی بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس سرداراحمد نعیم شامل ہیں۔

  • کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا: فیاض چوہان

    کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا: فیاض چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا.

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں کا منی لانڈرنگ اور ججزکو بلیک میل کرنے پربھی منہ سیاہ ہوگا، یہ سارے کے سارے آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن ہیں، کل تمام پارٹیوں نے مل کر بھی جلسیاں منعقد کیں.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لندن اوردبئی میں گھومنے والوں کے لیے بندےاکٹھا کرنا مشکل ہوگیا، ورلڈ بینک نے ن لیگ کے دور سے متعلق رپورٹ تیار کی ہے، محترمہ بی بی سے پڑھنا بھی گوارا نہ ہوا اور جلد بازی میں اسے ہمارےخلاف ٹوئٹ کر دیا.

    فیاض چوہان نے کہا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹس نے ہی نوازشریف کو اس حد تک پہنچایا ہے، مریم صفدر کی جعل سازی کی ایک اور خبر صبح سے بریک ہو رہی ہے.

    مزید پڑھیں: مال روڈ پر ریلی ، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    خیال رہے کہ گزشتہ روز  اپوزیشن کی جانب سے یوم سیاہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، اس موقع پر لیگی کارکنوں نے خوب ہلڑ بازی کی اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔

     مال روڈ پر ریلی نکالنے اور اور جلسہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا، ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمرزمان کائرہ سمیت دوہزار رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • فیاض الحسن چوہان نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

    فیاض الحسن چوہان نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

    لاہور: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی، پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھا لیا.

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے فیاض‌الحسن چوہان سے حلف لیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت اعلیٰ عہدے دار اس تقریب میں شریک تھے. فیاض الحسن چوہان کومحکمہ جنگلات کا قلم دان ملنے کا امکان ہے.

    خیال رہے کہ پنجاب میں‌ پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کے بعد فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی وزارت سونپی گئی تھی.

    البتہ ان کے ایک متنازع بیان کی وجہ سے ان سے یہ عہدہ لے کر صمصام بخاری کو سونپ دیا گیا.

    ایک عرصے سے انھیں‌دوبارہ وزیر بنانے کی خبریں گرد ش کر رہی تھیں، بالآخر آج انھوں نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھایا.

    مزید پڑھیں: مریم صفدر رو رہی ہیں، نواز شریف جیل میں آلو گوشت، کریلے گوشت کھارہے ہیں، فیاض الحسن

    بعد ازاں فیاض الحسن نے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انھوں نے وزارت ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں انشااللہ اپنے قائد کی امید پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا.

    انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت کے لیے اپنے قائد عمران خان، بڑے بھائی نعیم الحق اور زلفی بخاری کا شکر گزار ہوں.