Tag: fayyazul Hassan Chohan

  • جج کے بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان معصوم نہیں: فیاض الحسن چوہان

    جج کے بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان معصوم نہیں: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان کے بعد واضح تبدیلی آئی ہے، پتا چل گیا کہ شریف خاندان معصوم نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کیا. فیاض چوہان نے کہا کہ جعلی ویڈیو پیش کرنے کے بعد اندازہ لگا لیں کہ یہ لوگ کیسے ہیں. ثابت ہوگیا ہے کہ یہ انڈر ورلڈ مافیا ہے، دونوں بھائیوں نے مدینہ میں بھی جج کو خریدنے کی کوشش کی.

    صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر نے کس طرح سے عوام کواندھا کرنے کی کوشش کی، عدلیہ، نیب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کی ضمانت رد کی جائے.

    مزید پڑھیں: بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    10 ماہ میں صرف ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ابا کا دل خراب ہے، یہ لوگ جھوٹ، فراڈ اور فریب بار بار کر رہے ہیں، ہر شخص سوچنے پرمجبورہے کہ یہ لوگ اتنا گر سکتے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ مافیا نے جج کو بلیک میل کرنے کے لیے بلو دی بیلٹ ویڈیو بنوائی، بیگم صفدر کا اس سے ان کی ذہنیت کا پتا نہیں چلتا، جج نے پہلے یہ بات کیوں نہیں بتائی، یہ بات وہ خود ہی بتا سکتے ہیں.

  • فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ، فیاض الحسن چوہان کو وزارت جنگلات کا قلم دان ملنے کا امکان ہے، فیاض الحسن چوہان شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب  کابینہ میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان کی تقریب حلف برداری شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہیٰ فیاض الحسن چوہان سے حلف لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو وزارت جنگلات کا قلم دان ملنے کا امکان ہے

    یاد رہے متنازع بیان دینے پر کچھ ماہ قبل فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

  • پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے راجہ فاروق حیدر کیخلاف بیان پر دھمکیاں ملنے کے بعد مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف بیان دینے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں راجہ فاروق حیدر کے ساتھیوں نے دی ہیں۔

    دھمکیوں کے بعد ٹی آئی رہنما نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج کرادیا ہے، مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرایا گیا۔

    مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ریاست مخالف بیان پر انہوں نے میڈیا میں تنقید کی تھی، جس کے بعد ان کے موبائل فون پر کالز اور پیغامات آرہے ہیں، جن میں نامعلوم افراد انہیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    مقدمے میں پولیس سے استدعا کی گئی ہے کہ نادرا سے موبائل فونز مالکان کی تفصیلات حاصل کرکے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


    مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے استعفے کا مطالبہ


    یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے ان کے بیان کو ریاستی پالیسی کے منافی قراردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر کا بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

    تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے نواز شریف کی حمایت میں قومی سلامتی پر شرمناک وار قرار دیا

    دوسری جانب فاروق حیدر نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،کشمیری پاکستان سے الحاق کے علاوہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کے برعکس چھپنے والا بیان لغو ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد راجا فاروق حیدر نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

    راجا فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنای اور کہا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ میں ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بناؤں گا، اگر یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہے کہ تو مجھے بطور کشمیری یہ سوچنا ہوگا کہ کس ملک کے ساتھ رہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔