Tag: fazal ul rehman

  • پہلے بتادیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی یہودی ایجنٹ ہے، فضل الرحمان

    پہلے بتادیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی یہودی ایجنٹ ہے، فضل الرحمان

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے بتادیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودی ایجنٹ ہے۔

    اسلام آباد میں سیاسی امور پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وقت گزرنے کے ساتھ حقائق سامنے آرہے ہیں، قوم کو جو کہا تھا وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں اسرائیل، موساد اوربھارتی خفیہ ایجنسی را نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مالی مدد کی، اس وقت ہی کہہ دیا تھا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے۔

    سائفر کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو اس نے ایک سائفر لہرایا اور خود کو مظلوم بنایا، اس کے خلاف خود اس کے گھر سے گواہی آرہی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب اس کی حکومت ختم ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے خلاف سائفر کے ذریعے سازش ہوئی اور عوام کو گمراہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی لیکن اب اعظم خان نے اس سائفر سازش کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    آج اس کا پرنسپل سیکریٹری اعظم خان خود بیان دے رہا ہے کہ سب ڈرامہ تھا اور میں نے اس کو روکا بھی تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لندن میں یہودی نمائندے کی انتخابات میں حمایت کرتا ہے، یہودی ایجنٹ پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 75سال کے بعد اقوام متحدہ اوراسرائیل نے پاکستان پر ناجائز تنقید کی، انتظار کریں اب چیئرمین پی ٹی آئی کے کھلائے ہوئے گل مزید سامنے آئیں گے، محب وطن عوام اور نوجوانوں کو اب مثبت انداز میں سوچنا ہوگا۔

    مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میرا فرض ہے کہ میں قوم کو حقائق سے آگاہ کروں، جمعیت علمائے اسلام (ف) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے، ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کل سے رکنیت سازی شروع ہورہی ہے۔

  • نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے

    نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دئیے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان ویڈیو لنک پر ہونے والی گفتگو میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

    ذرائع کے مطابق دوران گفتگو دونوں شخصیات نے اتفاق رائے سے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق، کیا۔

    یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے فیصلوں پر انہیں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری معینہ مدت پر اسمبلیاں تحلیل کرکے نگران حکومتوں کے قیام اور قومی انتخابات کے حامی ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان اس کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں، اسی لئے انہیں دبئی مذاکرات اور ملاقاتوں کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا اس لئے وہ ناراض ہوئے تھے۔

  • ثاقب نثار، فیض حمید عمران خان کیلئے لابنگ کررہے ہیں، فضل الرحمان

    ثاقب نثار، فیض حمید عمران خان کیلئے لابنگ کررہے ہیں، فضل الرحمان

    لاہور : حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو مشکل قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی جانب سے سوموٹو لینے کے عمل اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے ثاقب نثار اور فیض حمیدپر عمران خان کیلئے لابنگ کا بھی الزام عائد کیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم آئین اور ریاست کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑے ہیں، ہم مقررہ وقت میں انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتے ہیں لیکن ریاست کو درپیش صورتحال کو بھی دیکھنا ہے اور حقائق پر آنکھیں بند نہیں کرنی۔

    انہوں نے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ یہاں اسمبلیاں توڑی گئیں، دو اسمبلیاں اس وقت موجود نہیں، ملک میں مردم شماری بھی جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں انتخابات مردم شماری کے بعد ہوں، ہم نے ملک کے حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ریجن میں پاکستان کو نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے یہ جانتے ہیں، ملک میں مسلح گروپ موجود ہیں، تھانوں پر حملے ہورہے ہیں، میں اور میرے جیسے بہت سے لوگ ان علاقوں میں انتخابات میں نہیں جاسکتے، ریاست کو درپیش صورتحال کے ہر حوالے سے دیکھنا ہے۔

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا کہ الیکشن شیڈول کیوں نہیں دیا جارہا، اسی سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو 3سال میں الیکشن کرانے کا کہا یہ کس آئین کا تقاضا تھا، ہمیں ضرور اس بات پر تعجب اور حیرت ہے۔

    انہوں کہا کہ کیا دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ نے خود توڑیں یا ایک شخص کے حکم پر توڑی گئیں، کیا ہم پاکستان کی سیاست ایسے کریں گے؟ ہمیں اس بات پرتعجب ہے کہ عدالت عظمیٰ نے انتخابی صورتحال پر ازخود نوٹس لیا۔ عدلیہ ازخود نوٹس لے کر بس فارغ ہوگئی، ہمارے نزدیک یہ تین دو کا نہیں بلکہ چار ایک کا فیصلہ ہے۔

    مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات پر عوام عدالتوں کے سامنے تھی ملین مارچ کئے گئے تھے، کیا اس وقت عوام کی چیخ و پکار آپ کو سنائی نہیں دی۔ ایک دو لوگ آپ کے دروازے پر آتے ہیں تو آپ سو موٹو لے لیتے ہیں۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، فیض حمید عمران خان کیلئے لابنگ کررہے ہیں، ادارے فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیں اور انہیں لگام دیں۔ تاریخ میں پہلی باراداروں میں نظریاتی تقسیم دیکھی جارہی ہے، یہ اسی وقت ہوتی ہے جب باہر سے ڈوریں ہلائی جارہی ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے، عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے، ہم ان کے ارادوں کو جانتے ہیں مگر مثبت اقدامات کررہے ہیں۔

  • عالمی قوتیں اور مغربی تہذیب دین اسلام پر حملہ آور ہیں، فضل الرحمان

    عالمی قوتیں اور مغربی تہذیب دین اسلام پر حملہ آور ہیں، فضل الرحمان

    شکارپور : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں اور مغربی تہذیب دین اسلام پر حملہ آور ہیں۔

    یہ بات انہوں نے شکارپور میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے میرا استقبال کیا اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام دین اسلام کیلئے جنگ لڑ رہی ہے، عالمی قوتیں اور مغرب کی تہذیب آپ کے دین پر حملہ آور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اسکالر یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہم بڑے تقاضوں کو سمجھتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام کی تفریق کرتے ہیں جو مغرب کیلئے قابل قبول ہو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ آج اسلام کے نمائندے وہ لوگ بن رہے ہیں جنہیں اسلام کی الف ب کا بھی معلوم نہیں۔ دین اسلام کا نام ایسی زبانوں پر آگیا ہے، جن کی زبانوں پر صرف جھوٹ ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جنگ اسی نظریے اور اسی روش سے ہے، اب ہم نے بہت سی منازل طے کرلی ہیں اور منزل کے قریب ہیں۔

  • آڈیو لیکس پر سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    آڈیو لیکس پر سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کو عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے۔

    کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش وہاں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، ڈالرکو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار اسٹیٹ بینک کا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کے مقابلے میں کیا ہم بھی جلسے کریں،عمران خان تو ناکام جلسے کررہا ہے۔ ہم سنجیدہ سیاست کرنا چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے جس نے ریاست کو معاشی اعتبارسے کمزورکیا، لاکھوں نہیں کروڑوں افراد سیلاب سے متاثرہیں۔

    جے یو آئی کے سربراہ نے بتایا کہ میں نے 6اضلاع کا فضائی دورہ کیا جہاں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، اختلافات سے بالاتر ہوکرسیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا۔

    ملکی معیشت کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکو بطور وزیر خزانہ لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک بڑی کوشش ہے۔

    گزشتہ روز مختلف آڈیوز کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

  • ’’فسادی مولوی نے  ہمیشہ مفادات کی خاطر اسلام کو استعمال کیا‘‘

    ’’فسادی مولوی نے ہمیشہ مفادات کی خاطر اسلام کو استعمال کیا‘‘

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دین فروش مولوی نے اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ اسلام کو استعمال کیا۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فسادی مولوی نے ملک کو غلام بنوانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی تاکہ وہاں سے زیادہ مال بنایا جا سکے، ان کو صرف اقتدار کی بھوک ہے، ملکی مفاد سےکوئی غرض نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ماضی میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، اس کے تجربے سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل نے خود بتایا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت کی جئی تئی پھیری۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کو لوٹ کر لمبے عرصے تک بھگوڑا رہا، اسحاق ڈار اب کیا ملکی معیشت کو ٹھیک کرسکتا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سی پیک پر تیزی سے کام ہوا، جعلی مولوی نے ماضی میں اقتدار کی ہوس میں امریکا کے بوٹ پالش کئے۔ عمران خان کی سیاست فضل الرحمان اور اس کے گینگ کا احتساب کرنے کی ہے۔

    پی ڈی ایم نااہل حکومت نے5 ماہ میں اچھی بھلی معیشت کا ستیاناس کردیا، ان چوروں کو عوام کی نہیں صرف اپنے کیسز معاف کروانے کی فکر ہے۔ ڈاکوؤں کا احتساب ملکی مفاد اور ترقی کی ضمانت ہے۔

    فیٹف کے معاملے پر بھی پی ڈی ایم کے چوروں نے عمران خان کو بلیک میل کیا، پاکستان اور پی ڈی ایم کے مفادات الگ الگ ہیں، فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا ڈمی سربراہ بنایا گیا، کبھی کسی کام میں پوچھا ہی نہیں جاتا۔

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ چوروں کا یہ کرپٹ ٹولہ ملکی استحکام کو تباہ کرنے آیا ہے، اس کا انجام بہت قریب ہے، کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ڈیزل اپنی گھٹیا سیاست کی وجہ سے عوام میں جانے سے قاصر ہے۔

  • بلوچستان میں آج تک عوام کی حکومت نہیں ہے، فضل الرحمان

    بلوچستان میں آج تک عوام کی حکومت نہیں ہے، فضل الرحمان

    پشاور : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی خواہش کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے، بلوچستان میں آج تک عوام کی حکومت نہیں ہے۔

    پشاور میں قبائلی جرگے اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، عالمی قوتیں چاہتی ہیں کہ ہم تقسیم در تقسیم ہوجائیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی قوتیں کمزور قوموں کے حقوق پامال کرتی ہیں، جو بے گھر ہوچکے تھے ابھی تک وہ ان سے محروم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ فاٹا کی حیثیت کوتبدیل کرنا چاہتے ہیں، کہا گیا آپ تو قبائل کے نمائندے نہیں، پھر کیوں بات کرتے ہیں؟ قبائل پنجاب تک پھیل گئے اب بھی وہ گھر جانے کے قابل نہیں۔

    رائے سے اختلاف ہوتا ہے لیکن فیصلہ عوام کرتے ہیں، مجھے کوئی بتائے قبائل کیلئے جو پیسہ رکھا گیا وہ کہاں خرچ ہوا ہے؟ کچھ خاص علاقوں میں سڑکیں اور کچھ مساجد بھی بنائی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دکھایا جاتا ہے کہ ہم نے قبائل کے لیے کیا کیا کام کیا ہے، جہاں کام ہوئے وہ قبائل کا ایک فیصد علاقہ بھی نہیں ہے، یہ خصوصی اسٹیٹس جو قبائل کو حاصل تھا کسی اور کو نہیں تھا۔

    جب کہا گیا کہ عوام سے پوچھو تومیرا مذاق اڑاتے تھے، بلوچستان میں آج تک عوام کی حکومت نہیں ہے، انسانی حقوق پامال ہونگے اور یہ چلتا رہے گا، میں نے کہاعوام سے پوچھ لو، ریفرنڈم کرالو۔

    مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب تو انہیں قبائلی علاقہ فرانس کے برابر بنتا نظر آرہا ہوگا، اللہ انسان کو فیصلے کرنے کا حق دیتا ہے تو طاقتور اس کو چھین لیتا ہے، مراعات آپ سے چھین لیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ زیادتیاں ایک قوم کے ساتھ کیوں ہورہی ہیں، ایک شخص اقتصادی اور انڈسٹری کو تباہ کرگیا، عوام کے پاس مال خریدنے کے لیے پیسہ ہے مگر مال نہیں جب میں آپ کے حق کی بات کرتا تھا تو ن لیگ کا اتحادی تھا۔

    جے یو آئی ایف کے سربراہ نے بتایا کہ ہم جس طرح پہلے آپ کے ساتھ تھےاسی طرح آج بھی ہیں، لانگ مارچ کی دو پیسے کی اہمیت نہیں ہے۔

    میڈیا کو خدا کا واسطہ ہے پہلے بھی آپ نے اس کا دماغ خراب کیا ہے، 4سال کی خرابی کو 4دن میں ٹھیک کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، یہ لوگ اسلام آباد مکھیاں مارنے کے لیے آرہے ہیں۔

  • "کسی کے غلام نہیں، ملک کو امریکا کی غلامی سے آزاد کرائیں گے”

    "کسی کے غلام نہیں، ملک کو امریکا کی غلامی سے آزاد کرائیں گے”

    ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماء اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی کے غلام نہیں، پاکستان کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں گے۔

    ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا اپنے منشور کا حصہ بنایا، ووٹ خریدنا قوم کا عیب ہوتا ہے، مقابلہ بلے اور کتاب کے درمیان ہے، 3 سال بلے کی حکومت دیکھی، آج غریب آدمی آٹا خریدنے کے قابل نہیں، حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کی یکجہتی کا دن ہے اور وزیراعظم چین گئے ہیں، چین کی قیادت نے ویڈیو لنک سے بات چیت کی اور ملاقات نہیں کی، خود کو وزیراعظم کہنے والے سے چین میں قیادت ملاقات نہیں کرتی، چین میں ہو کر بھی قیادت ویڈیو لنک پر بات کرتی ہے، عمران خان قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کا سودا کر دیا ہے، میں ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ احتیاط کریں، ہم کسی کےغلام نہیں ہیں، ہم نے اس ملک کو امریکا کی غلامی سے آزاد کرانا ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ 2019 کے بعد اسٹیٹ بینک نے حکومت کو کوئی قرضہ نہیں دیا، دھاندلی کر کے ملک پر نااہل اور نالائقوں کو قوم پر مسلط کیا گیا، ہماری امریکا کی غلامی کرنے والوں کے خلاف جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت صوبے میں 2 مرحلوں میں الیکشن کرائے، عوام نے ان کی یہ بھی سازش ناکام بنا دی، انہوں نے بھیک مانگ مانگ کر قوم کو بے توقیر کر دیا ہے، عمران خان کے بلے نے ہمیں بے بس کر دیا، اب قوم جان چھڑانے کے لیے دعاگو ہے، لوگ ملک کی اس تباہی میں عمران خان کا ساتھ نہ دیں۔

  • ہم پی پی کی طرح چھپ کر ووٹ دینے والوں میں سے نہیں، فضل الرحمان

    ہم پی پی کی طرح چھپ کر ووٹ دینے والوں میں سے نہیں، فضل الرحمان

    جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے چھپ کر ووٹ ڈالنے والوں میں سے نہیں۔

    بلوچستان میں نئی حکومت کیلئےکوششیں جاری ہیں اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں یہ بات زیربحث ہے کہ پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

    اس سلسلے میں جے یوآئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخوامیپ نے باضابطہ طور پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

    جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا لیکن ہم چھپ کر ووٹ دینے والوں میں سے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا باقاعدہ مشاورت کے بعد اور اعلانیہ طور پر ہوگا، تاہم ابھی ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    جے یوآئی سربراہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے اپنے ساتھی بھی ان کےخلاف ہوگئے تھے انہوں نے بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔

  • ڈاکٹرعبدالقدیر تاریخ کا روشن باب ہیں، فضل الرحمان کی مرحوم کے اہلخانہ سے ملاقات

    ڈاکٹرعبدالقدیر تاریخ کا روشن باب ہیں، فضل الرحمان کی مرحوم کے اہلخانہ سے ملاقات

    اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم یقیناً ملکی تاریخ کا بڑا روشن باب ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی ۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے دعائے مغفرت وفاتحہ خوانی بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرصاحب نے پاکستان اور قوم کو بہت کچھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس دور میں بہت سے لوگ دنیا میں اپنا نصب العین اور مشن لے کر آتے ہیں، ڈاکٹر صاحب ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اپنا مشن پورا کرکے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کا منظم ادارہ ہے، جبکہ ملک کے موجودہ حکمران پاکستان کو ڈبونے کے لئے آئے ہیں۔

    جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر مسلط لوگوں سے قوم کو آزاد کرانا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب چیزیں مشاورت سے چلتی ہیں، اللہ کرے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوں۔