Tag: fazal ur rehman

  • ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے بہتر تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا

    ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے بہتر تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا

    اسلام آباد : ن لیگ نے پی پی سے تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا ہے، ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپنی شرائط پی پی رہنماؤں تک پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان حالیہ کشمکش کے خاتمے کے لئے لیگی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین اعتماد کی بحالی کے لئے کچھ شرائط رکھی جائیں گی اور ان شرائط کو پی پی رہنماؤں تک پہنچانے کیلئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے حالیہ مخالفانہ بیان سے ناخوش ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان نوازشریف کو زرداری کیخلاف مقدمات کا ذمہ دار ٹھہرانے جیسے بیانات رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ن لیگ کو آصف زرداری کی طرز سیاست پر تحفظات بھی ہیں، لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ آصف علی زرداری بلوچستان حکومت گرانے اور سینیٹ الیکشن سے متعلق وضاحت دیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات میں پہل کرے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اپوزیشن میں ساتھ ہونے کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوریوں میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے، دونوں جماعتوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان کی متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے محض اپنے وفد بھیجنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔

  • امریکا نے سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیا: مولانا فضل الرحمان

    امریکا نے سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیا: مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا نے سی پیک کو اپنے لئے چیلنج سمجھا اور پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یوآئی (ف) کے زیراہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ امریکا سی پیک کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے.

    [bs-quote quote=” میرادل اس  حکومت کو حکومت کا نام دینے پر آمادہ نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مولانا فضل الرحمان”][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی منی بجٹ کے بعد اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، جتنی اس حکومت کے دور میں ہوئی ہے.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک دن کے اندر ڈالر 120 سے 137 تک چلا گیا، جو پریشان کن ہے.

    انھوں نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہونے والے الیکشن کو کسی میوزیم میں رکھنا چاہیے، اس پر ہمارے تحفظات ہیں.


    مزید پڑھیں: زرداری فضل الرحمان ملاقات: حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پراتفاق


    مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کیسے کہہ سکتا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے، ضرور الیکشن کمیشن والوں کاضمیربھی ان کوملامت کرتا ہوگا.

    انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ میرادل اس  حکومت کو حکومت کا نام دینے پر آمادہ نہیں، یہ پاکستانی معیشت کومغرب کے تابع بنانا چاہتے ہیں اور معیشت کوتباہ کرنا چاہتے ہیں.

  • ضمنی الیکشن سے پہلے شہباز شریف کی گرفتاری کا ڈراما رچایا گیا: مولانا فضل الرحمان

    ضمنی الیکشن سے پہلے شہباز شریف کی گرفتاری کا ڈراما رچایا گیا: مولانا فضل الرحمان

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جو سر اٹھانے کی کوشش کرے گا، نیب اس کے سر ڈنڈا مارے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=”سن سن کر کان پک گئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے: مولانا فضل الرحمان” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے فیصلے آنے چاہییں، جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے، 1993سےسن سن کر کان پک گئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پرشب خون ماراگیا، عوامی رائے چوری کی گئی.

    انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے پہلے شہباز شریف کی گرفتاری کا ڈراما رچایاگیا،  احتساب کمیشن کےقانون پر بھی ہم نے اعتراض کیاتھا،  نیب کے وقت میں بھی کہا تھا فیصلےعدالت کےذریعےہونےچاہییں۔


    مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا


    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کی جائے گی، ملک میں صرف سیاست دانوں کی دولت کی بات کی جاتی ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے.

    یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.

  • مولانا فضل الرحمان کا چودہ اگست سے متعلق ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

    مولانا فضل الرحمان کا چودہ اگست سے متعلق ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

    لاہور: الیکشن میں‌ شکست کے بعد چودہ اگست نہ منانے کا متنازع بیان دینے والے مولانا فضل الرحمان نے اپنی روش نہیں‌ بدلی.

    تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان کا یوم آزادی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا. جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی.

    [bs-quote quote=”ادارے بین الاقومی قوتوں کے نمائندے بن کرہم پرحکومت کررہے ہیں: مولانا فضل الرحمان” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہے، ایسے میں چودہ اگست کو بھلا کیا یوم آزادی منائیں.

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد آزادی جاری رہے گی، اداروں سےکہناچاہتے ہیں کہ ان کے کردار سے مطمئن نہیں.

    مولانا فضل الرحمان نے شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادارے بین الاقومی قوتوں کے نمائندے بن کرہم پرحکومت کررہے ہیں.


    مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست نہ منانے کے بیان پر شیخ رشید برس پڑے


    واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے بینر تلے الیکشن لڑا تھا، مگر وہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کرسکی.

    شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیا: شہبازشریف

    پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیا: شہبازشریف

    لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی اصول پرچلیں گے، حکومت گرانےکی بات نہیں کرتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج فضل الرحمان سے دھاندلی پرتشکیل دی گئی کمیٹی پربات ہوئی، اپوزیشن کااجلاس جلدبلایا جائے گا.

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والی پالیسیوں پر بھرپورمزاحمت کی ہے،  حکومت نے 70 ارب سے زائد ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے.

    شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیاہے،  ہماری حکومت نے 122 ارب خرچ کرکے بھاشا ڈیم کی زمین خریدی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقےکے ساتھ ظلم ہے، نوازشریف دور میں گیس سےہزاروں میگاواٹ کےپلانٹ لگائے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان میں مہذب طریقے سے واک آؤٹ بھی کریں گے، پارلیمنٹ کاتقدس پامال نہیں ہونےدیں گے،  پی اے سی چیئرمین ہمیشہ اپوزیشن لیڈررہاہے، روایت توڑ ی گئی تویہ پارلیمنٹ پرحملہ تصورہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ رانامشہود کے بیان کا حقائق سےکوئی تعلق نہیں، مجبوراً ان کی ممبر شپ کو معطل کرنا پڑا.

    قوم نوازشریف سے رہنمائی چاہتی ہے: مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے وجود میں آئی، لیکن ملکی خوش حالی کے تمام منصوبوں کی حمایت کی جائے گی.

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم نوازشریف سے رہنمائی چاہتی ہے، بہت جلد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا جعلی حکومت سے واسطہ پڑا ہوا ہے، حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسندی کی طرف جانا ہے، حکومت کے مثبت اقدامات پر تعاون جاری رہے گا، اگر حکومت مثبت قدم اٹھائےگی توتعاون کریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اچھےنعرےدیکھے، مگرخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوئے، اپوزیشن کو لڑانے کے لئے خوبصورت چال چلی جارہی ہے.

  • نئی حکومت کی وجہ سے چین سے تعلقات متاثر ہوئے: مولانا فضل الرحمان

    نئی حکومت کی وجہ سے چین سے تعلقات متاثر ہوئے: مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اضطراب کا شکار ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی وجہ سے چین سے تعلقات متاثر ہوئے.

    ان کا کہنا تھا کہ  فاٹا سے متعلق بل اسمبلی میں بھونڈےاندازمیں پاس کرایاگیا، فاٹا بل پاس کرکے اب یہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، ہماری نظرمیں فاٹاکی آج بھی ایک علیحدہ حیثیت ہے.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کےتحت ملک میں سپریم ایگزیکٹوموجود ہے، ایگزیکٹوکی جگہ کوئی کہےکہ وہ سپریم ایگزیکٹوہے تو یہ درست نہیں.

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے متعلق ن لیگ کی درخواست بجا ہے، اداروں کا تحفظ کریں، اس کے لئے قربانیاں دی ہیں.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام معاملات میں عوام کےاعتمادکےساتھ آگےبڑھناہے، حکومت متنازع فیصلے واپس لے، اگرایسا نہ ہوا، تو ہم فیصلے واپس کرائیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نوازکی وفات پروہ نوازشریف اور ان کے فیملی سےتعزیت کرتے ہیں، اللہ کلثوم نوازکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے.

  • مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کا الزام لگا دیا

    مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کا الزام لگا دیا

    لاہور: شہباز شریف کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی پر پاکستان تحریکِ انصاف کو پنجاب میں کام یاب کرانے کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے صدارتی امیدوار پر فضل الرحمان کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پی پی کو تنقید کی زد پر لے لیا۔

    انھوں نے کہا ’پیپلز پارٹی نے خاموش رہ کرعمران خان اور پنجاب حکومت کو کام یاب کرایا، اب صدارتی امیدوار کھڑا کر کے پی ٹی آئی کو کام یاب کرا رہی ہے۔‘

    فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی مجھے آل پارٹیز کا کنوینر نامزد کیا ہے، اس کے لیے امیدوار کو دست بردار کرانا آسان ہے۔ انھوں نے ن لیگ، پی پی تنازع کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں متفقہ طور پر نامزد کیا جائے تو یہی اس تنازعے کا حل ہے اور یہ سب کو قابلِ قبول ہے۔

    صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان نے کہا ’شہباز شریف سے ملاقات کے دوران حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، متحدہ اپوزیشن اس معرکے کو مل کر لڑے گی، پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو قبول کرے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں پیپلز پارٹی سے رابطے جاری رکھے جائیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو ایک ہی صدارتی امیدوار کے لیے راضی کرلیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان مان گئے تو اعتراز احسن صدربن جائیں گے‘ قمرزمان کائرہ


    مولانا نے کہا ’پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پی پی متحدہ اپوزیشن کا امیدوار تسلیم کر کے وحدت کا مظاہرہ کرے۔‘

    قبل ازیں لاہور میں صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کے گھر پر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں لیاقت بلوچ، عبد الغفور حیدری، اکرم خان درانی، حمزہ شہباز، ایاز صادق اور رانا تنویر موجود تھے۔

  • پی پی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ڈیڈ لاک برقرار

    پی پی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ڈیڈ لاک برقرار

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے، متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے کا کوئی درمیانی راستہ نکل آئے.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں‌ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات کی ہے، کوشش ہے صدارتی امیدوار کے معاملے کا مثبت حل نکالا جائے، صدارتی انتخاب کے لئے گفت وشنید جاری ہے.

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری اور اعتزاز احسن سے ذاتی تعلقات ہیں، خواہش ہے صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو.


    اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار ہوں‌ گے، پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، مولانا فضل الرحمان سے معذرت کا فیصلہ

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک نکتہ طے ہونا باقی ہے کہ اپوزیشن کامشترکہ امیدوارکیسےلایا جائے، امید ہے کہ دو روز میں معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا.

    یاد رہے کہ آج آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں‌ تمام ارکان کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کی گئی.

    پی پی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ معذرت کر لی جائے، جس کے بعد پی پی وفد نے مولانا سے ملاقات کی۔

  • اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار ہوں‌ گے، پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، مولانا فضل الرحمان سے معذرت کا فیصلہ

    اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار ہوں‌ گے، پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، مولانا فضل الرحمان سے معذرت کا فیصلہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخابات سے متعلق مولانافضل الرحمان سے باضابطہ معذرت کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق آج آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں‌ تمام ارکان کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کی گئی.

    پی پی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن کا نام واپس نہیں لیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ معذرت کر لی جائے.

    یاد رہے کہ صدارتی انتخابات 4 ستمبر کو ہوگا. پی ٹی آئی کی نے عارف علوی کو نامزد کیا ہے، البتہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے کی کوششوں میں تاحال کامیاب نہیں‌ ہوسکی.

    مزید پڑھیں: فضل الرحمان کو بتا دیا کہ ان کی حمایت نہیں کرسکتے: فرحت اللہ بابر

    پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتراز احسن کا نام سامنے آیا تھا، جس کی ن لیگ کی جانب سے مخالفت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اعتراز احسن پہلے نواز شریف سے اپنے سابق بیانات پر معافی مانگیں.

    متفقہ امیدوار کے معاملے میں ڈیڈ لاک پیدا ہونے پر ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو امیدوار نامزد کیا گیا، البتہ حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی.

    پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن ہی پارٹی کے امیدوار ہوں‌ گے.

  • مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

    مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔ صدارتی انتخاب کے لیے اب اپوزیشن کی جانب سے دو امیدوار حکومتی امیدوار کا مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد پیپلز پارٹی کے علاوہ، مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمٰن کچھ دیر میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

    خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو نامزد کیا گیا تاہم مسلم لیگ ن کو ان کے نام پر تحفظات تھے۔

    گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔

    مسلم لیگ ن نے متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا تاہم پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھی۔

    اب آج مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک کے نئے صدر کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق 30 اگست کو حتمی فہرست جاری ہوگی۔