Tag: fazlur rahman

  • دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان

    دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان

    کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ہم نے آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے، دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ جب بھی تبدیل کیا جاتا ہے کہ تو آئین ٹوٹ جاتا ہے، ملک کا بنیادی ڈھانچہ ہے پاکستان میں جمہوری ریاست ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرارداد کے مقاصد کے مسودے پر آج بھی کوئی اختلاف نہیں ہے، وفاقی نظام ہوگا اس کے نیچے صوبہ جاتی نظام ہوگا۔

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تم نے لوگوں سے مذاق کیا نوکریاں تو دور کی بات نوالہ تک چھین لیا، معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کے تشخص کو پامال کرنے نہیں دیں گے، عوام کے ذریعے حکمرانی کا حق پارلیمنٹ کو ہوگا، صدارتی نظام نہیں ہوگا، وفاقی نظام اور اس کے نیچے وحدت ہوگی، ون یونٹ نہیں صوبے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، افغانستان اور ایران بھی ہم سے دور چلے گئے ہیں۔

  • فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

    فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا آزادی مارچ 31 اکتوبرکو بربادی مارچ بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لیے آزادی مارچ کیا جارہا ہے، مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبدیل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کے لیے نہیں بھیجتے۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، فیاض الحسن چوہان

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ مفاد پرست لیڈر ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے ان کو علاج کی ضرورت ہے، حکومت نے علاج کے لیے تمام سہولتیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں اپنا علاج کراسکتے ہیں، بیرون ملک علاج سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں، وہ اپنے خاندان کے 10سے 30 افراد کو حکومت میں لائے تھے۔

  • نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کل اہم ملاقات کریں گے

    نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کل اہم ملاقات کریں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل جاتی امرا میں ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے دونوں‌ اہم رہنماؤں کی ملاقات کل متوقع ہے. اس اہم ملاقات میں نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے سمیت سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال ہوگا.

    [bs-quote quote=”اس میٹنگ میں مولانا فضل الرحمان کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات پربھی گفتگو ہوگی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    اس میٹنگ میں مولانا فضل الرحمان کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات پربھی گفتگو ہوگی.

    توقع کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں‌اپوزیشن جماعتوں کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

    خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی درخواست پرسماعت کل ہوگی، نوازشریف نے حاضری سے استثنا مانگ لیا ہے، درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

    شریف خاندان کے فرنٹ مین کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    خیال رہے کہ آج شریف خاندان کے فرنٹ مین کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، محمد مشتاق چینی کو حراست میں لے کر نیب کے حوالے کر دیاگیا، محمد مشتاق رمضان شوگر مل کا منیجر ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان نے نگراں حکومت سے شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا

    مولانا فضل الرحمان نے نگراں حکومت سے شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا

    لاہور: ایم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کی ذمے داری ہر صورت پوری کرے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ انتخابات شفاف اورغیرجانب دارانہ ہوں.

    مولانا نے مزید کہا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد آئین کا تقاضا ہے، اس ضمن میں حکومت اپنی ذمے داری نبھائے.

    جمعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ایم ایم اے کے متفقہ امیدواروں کی لسٹ آج جاری کی جارہی ہے، ملک کے تمام حصوں اورعلاقوں کا احاطہ کیا جارہا ہے.

    مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، ایم ایم اے بھی ایسا ہی کرے گی، متفقہ امیدواروں کی فہرست تیارکرلی، جو آج جاری کی جائے گی.

    واضح رہے کہ اس بار مذہبی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فورم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں. اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں.

    جماعت اسلامی بھی اس اتحاد کا حصہ ہے. ایم ایم کی بحالی کے بعد جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی کے پی حکومت سے الگ ہوگئی تھی.


    فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں، عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔