Tag: FB Area police

  • سندھ حکومت کی رقم چھیننے والے ڈاکو20 روز بعد بھی آزاد

    سندھ حکومت کی رقم چھیننے والے ڈاکو20 روز بعد بھی آزاد

    کراچی : ایف بی ایریا پولیس 20 روز قبل ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی، متاثرہ شہری کو یہ رقم سندھ حکومت نے فراہم کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی صنعتی ایریا میں2دسمبر کو ہونے والی 75لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات معمہ بن گئی۔

    اتنے دن گزرنے کے باوجود مبینہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک بھی اب تک ملزم گرفتار نہ ہوسکا، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈکیتی نجی ایونٹ منیجر کے سی ای او کے ساتھ ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے بتایا ہے کہ وہ ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو یوتھ فٹبال چیمپئن شپ منعقد کرانے جارہا تھا، شہری کے مطابق اس کا موبائل فون، بینک کارڈ اور کمپنی کے 75لاکھ روپے کے چیکس بھی چھین لئے گئے۔

    شہری نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے اس کی گاڑی نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب خراب ہوئی، اس دوران 4ملزمان آئے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر اس سے تمام سامان چھین لیا۔

    ایف بی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے75لاکھ روپے کی رقم مدعی کی کمپنی کو ایک اسپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کیلئے جاری کی تھی۔

  • کراچی : غیرت کے نام پر مرد اورعورت کو قتل کرنے والا باپ اور شوہر گرفتار

    کراچی : غیرت کے نام پر مرد اورعورت کو قتل کرنے والا باپ اور شوہر گرفتار

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں غیرت کے نام پر مرد اور عورت کے قتل کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، خاتون کے شوہر اور باپ نے دونوں کو تشدد کرکے قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں غیرت کے نام پر مرد اور عورت کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے دہرے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    گرفتار افراد میں مقتولہ عصمت بی بی کا شوہر صابر اور باپ خیر محمد شامل ہیں، عصمت بی بی اور عمیر عالم کو آج صبح تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ایف بی ایریا میں آج صبح گھر سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی تھیں، لڑکے کی شناخت عمیرعالم اور لڑکی کی عصمت کے نام سے ہوئی، دونوں لاشوں پر تشدد کےنشانات تھے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا

    ملزمان واردات کے  بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
    ایس ایس پی سنٹرل عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم صابر نے اپنی اہلیہ اور عمیر کو اکٹھے دیکھ لیا تھا اور اس کا غصہ غیرت کے نام پر قتل کی صورت میں اترا۔