Tag: FB & twitter

  • مصطفیٰ کمال سوشل میڈیا پرمتحرک، پریس کانفرنس کا اعلان

    مصطفیٰ کمال سوشل میڈیا پرمتحرک، پریس کانفرنس کا اعلان

    کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اپنی پارٹی کو متحرک کرنے لگے۔ نیا ٹوئیٹر اور فیس بُک اکاونٹ بنالیا۔ حیدر آباد اور کراچی میں وال چاکنگ ہوگئی۔

    اس کے علاوہ مصطفیٰ کمال نے کل ایک اور تہلکہ خیز پریس کانفرنس کا بھی اعلان کردیا، کمال کی انٹری مارنے والے مصطفیٰ کمال انکشافات کا دوسرا سیشن کل لگائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس دونوں رہنما اپنے منشور سمیت کئی مزید اہم انکشافات کریں گے۔ مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق سٹی ناظم نے نیا ٹوئیٹر اور فیس بُک اکاونٹ بھی بنالیاہے ۔ پہلے اسٹیٹس السلام علیکم پاکستان اور یہ ہے میرانیااکاؤنٹ لکھاہے۔

    نئےاکاؤنٹ کےبنتے ہی فالورزکی بڑی تعدادنےانہیں خوش آمدیدکہا اور انہیں ان کےفیصلےپر مبارکبادبھی دی۔، یہی نہیں مصطفیٰ کمال کے حق میں کراچی کی دیواروں پر نعرے درج کردیئے گئے۔

    حیدر آباد میں بھی مصطفیٰ کمال کے حق میں وال چاکنگ ہوگئی، دیواروں پر قدم بڑھاؤ مصطفیٰ کمال ہم تمہارے ساتھ ہیں اور مصطفی کمال ویلکم کے نعرے لکھے گئے ہیں۔

     

  • سوشل میڈیا سائٹس کا شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار

    سوشل میڈیا سائٹس کا شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار

    فیس بک اور ٹوئٹر شادی شدہ زندگی کے لئے خطرہ بن گئے، سوشل میڈیا کے بے تحاشہ استعمال سے طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں آسڑیلیا کی قانونی کمپنی سلیٹر اینڈ گورڈن کے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ فیس بک اور ٹوئیٹر جیسے سوشل نیٹ ورک شادی شدہ زندگی کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں، ہر سات میں سے ایک طلاق انہی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    تحقیق کے مطابق ایسی طلاقیں فیس بک یا کسی اور آن لائن سوشل نیٹ ورک پر شوہر یا بیوی کے ایک ایسی پوسٹ کے باعث ہوتی ہیں، جو ان کے شریک حیات کو ان کی بیوفائی کے ثبوت فراہم کر کے طلاق کی شرح بڑھانے کا باعث بن رہی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ہر پانچ میں سے ایک لڑائی فیس بک یا ٹوئیٹر کی وجہ سے ہوتی ہے۔

    اعداد شمار کے مطابق فیس بک ،سکائپ ،ٹوئٹر ،واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔