Tag: fbi-investigation

  • انٹرنیٹ کو بڑا خطرہ لاحق ہے، ایف بی آئی نے خبردار کردیا

    انٹرنیٹ کو بڑا خطرہ لاحق ہے، ایف بی آئی نے خبردار کردیا

    واشنگٹن : فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اپنی رپورٹ میں دنیا کو بڑی پریشانی سے آگاہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو انٹرنیٹ کے نظام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ روسی ہیکروں کا تیار کردہ ایک خطرناک وائرس دنیا بھر میں انٹرنیٹ راﺅٹرز کو نشانہ بنا رہا ہے اور صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ کسی بڑے نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے راﺅٹرز کو ری بوٹ کریں۔

    نیشنل پوسٹ کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں انٹرنیٹ راﺅٹرزاس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور صارفین کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے انٹرنیٹ راﺅٹرز کو ری بوُٹ کریں یعنی ایک بار آف کرکے دوبارہ آن کریں۔

    امریکی ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ راﺅٹرز کو نشانہ بنانے والا خطرناک وائرس ویب ٹریفک کو بلاک کرسکتا ہے، گھریلو یا کاروباری راﺅٹرز سے گزرنے والی معلومات اکٹھی کرسکتا ہے، ڈیوائس کو مکمل طور پر ڈس ایبل کرسکتا ہے اور صارفین کا قیمتی ڈیٹا چرا سکتا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ وائرس روسی ہیکرز ’سوفیسی گروپ‘ کی جانب سے پھیلایاجارہا ہے اور اس وقت دنیابھر میں لاکھوں راﺅٹرز اس کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔ یہ ہیکر گروپ، جسے اے پی ٹی28 یا فینسی بیئر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس ایجنسی کی ہدایت پر کام کررہا ہے، امریکی اور یورپی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 2016ءمیں امریکی الیکشن میں مداخلت اور ہیکنگ بھی اسی گروپ نے کی تھی۔

    ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ انفرادی اور کاروباری صارفین کو اپنے پرائیویٹ ڈیٹا کے تحفظ کے لئے کم از کم اپنے راﺅٹرز کو ری بوٹ ضرور کرنا چاہیے۔ اگر ان کے راﺅٹر پر وائرس موجود ہے تو ری بوٹ کرنے سے عارضی طور پر اس کی ایکٹویٹی بند ہوجائے گی۔

    مزید سکیورٹی کے لئے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے راﺅٹر کے فرم ویئر کو اپ گریڈ کریں اور بہترین و محفوظ پاسورڈ بھی استعمال کریں۔ اگر آپ کے راﺅٹرز پر ریموٹ مینجمنٹ سیٹنگز ہیں تو ایف بی آئی کا مشورہ ہے کہ انہیں بھی ڈس ایبل کردیں۔

  • کیلیفورنیا حملے میں سید فاروق کو اسلحہ امریکی نے فراہم کیا، ایف بی آئی

    کیلیفورنیا حملے میں سید فاروق کو اسلحہ امریکی نے فراہم کیا، ایف بی آئی

    کیلی فورنیا: کیلیفورنیا حملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے،ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سید فاروق کو امریکی شہری نے ہتھیارفراہم کیے

    کیلیفورنیاحملے میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سید فاروق کو حملے کیلئے امریکی شہری انریک مارکویز نے ہتھیارفراہم کیے، حملوں کے لیے کیا اُنہیں کسی اور کی مدد بھی حاصل تھی؟ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان شادی سے پہلے ہی انتہاپسندی کی جانب مائل تھے، امریکا آنے سے پہلے تاشفین اور رضوان فاروق شدت پسندی کی باتیں کرتے تھے، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے.

    دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا کہ کیلیفورنیا کی خاتون حملہ آور میں انتہاپسندی کہاں سے آئی کہنا مشکل ہے، کیلیفورنیا واقعے کے بعد کسی پاکستانی کے ساتھ کوئی نفرت پر مبنی واقع پیش نہیں آیا۔

  • تاشفین ملک اوررضوان فاروق  نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی، ایف بی آئی

    تاشفین ملک اوررضوان فاروق نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی، ایف بی آئی

    کیلی فورنیا :‌امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں فائرنگ کرنے والے جوڑے نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی تھیں۔

    ایف بی آئی حکام کی دہشتگردی کےواقعے سے متعلق بریفنگ میں کہنا تھا کہ تاشفین ملک اوررضوان فاروق لاس اینجلس کے علاقے میں واقع فائرنگ رینج گئے تھے۔ حکام کے مطابق حملے میں پانچ بندوقیں استعمال کی گئی تھیں، جائے وقوعہ سے خود کش حملے کے شواہد نہیں ملے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تاحال انھیں ایسے شواہد نہیں ملے جس سے یہ ظاہر ہوکہ حملوں کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی تھی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دونوں ملزمان انتہا پسندی کی جانب کس طرح گئے۔

    تفتیش کاروں کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کے گھروں سے انیس پائپ بھی ملے ہیں، جس سے بم تیارکیے جاسکتے تھے. کیلی فورنیا کے علاقے سان برناڈینو میں ہونے والے حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے.