Tag: fbi

  • عمر متین کے بارے میں ایف بی آئی کو پیشگی اطلاع دی تھی، اسلحہ ڈیلر کا انکشاف

    عمر متین کے بارے میں ایف بی آئی کو پیشگی اطلاع دی تھی، اسلحہ ڈیلر کا انکشاف

    فلوریڈا: اورلینڈو کے ایک اسلحہ ڈیلر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حملہ آور عمر متین کے بارے میں ایف بی آئی کو پیشگی اطلاع دی تھی تاہم ایف بی آئی حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہی۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈومیں امریکی تاریخ کے بدترین قتل و غارت واقعے میں معروف تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور عمر متین گزشتہ چار سال سے ایف بی آئی کے ریڈار پر تھا جبکہ 2013 اور 2014 میں مشکوک سرگرمیوں پر اس سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔

    OMAR POST

    جینسن بیچ میں اسلحہ اسٹور کے مالک رابرٹ ایبل کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اورلینڈو واقعے سے قبل ان کے اسٹور سے ایک حفاظتی جیکٹ اور گولیوں کے ایک ہزار راؤنڈز خریدنے کی کوشش کی، جس کی اطلاع فوری طور پر ایف بی آئی کو دی گئی۔

    اسلحہ ڈیلر رابرٹ ایبل کے مطابق وہ گاہک کا نام نہیں جانتے تھے تاہم انہیں وہ شخص مشکوک لگا، جس پرانہوں نے ایف بی آئی کو اطلاع دی، اسٹور کے پاس اپنے گاہک کی فوٹیج بھی موجود تھی تاہم ایف بی آئی نے اسٹور کا دورہ کرنے تک کی زحمت نہ کی۔

    OMAR POST 1

    اورلینڈو حملے کے بعد جب حملہ آور کی تصویر میڈیا پر آئی تو اسلحہ ڈیلر نے فوری طور پر اسے پہچان لیا، ایف بی آئی نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے تاہم امریکی میڈیا اس غفلت پر تحقیقاتی ادارے کی کارکردگی اور ہوشیاری پر درجنوں سوالات اٹھا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ حملہ آور عمرمتین نے اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ عمر متین بھی مارا گیا تھا۔

  • حملہ آور کے دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کا ثبوت نہیں ملا،ایف بی آئی

    حملہ آور کے دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کا ثبوت نہیں ملا،ایف بی آئی

    واشنگٹن: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ اورلینڈو فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور کے کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کے شواہد نہیں ملے، ممکن ہے یہ قدم حملہ آور نے شہرت پانے کے لیے اٹھایا ہو۔

    امریکی صدر باراک اوباما کو دی گئی بریفنگ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کی تحقیقات میں حملہ آور کے کسی دہشت گرد تنظیم سے روابط کے ثبوت نہیں ملے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ایف بی آئی نے مزید بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی کسی اور ملک میں ہونے کے بھی شواہد نہیں ملے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی شہر اورلینڈو میں اتوار کو ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعہ میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے،امریکی صدر باراک اوبامہ سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے  واقعہ پر اظہار مذمت کیا ہے۔

  • کیلی فورنیا میں حملہ آورجوڑے نے کھلے عام انتہاپسندی کی حمایت نہیں کی،ایف بی آئی

    کیلی فورنیا میں حملہ آورجوڑے نے کھلے عام انتہاپسندی کی حمایت نہیں کی،ایف بی آئی

    کیلی فورنیا: کیلی فورنیا واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور جوڑے کے انتہا پسند خیالات کی کھلے عام حمایت کرنے کے ثبوت نہیں ملے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیلی فورنیا فائرنگ کے مبینہ حملہ آور جوڑے رضوان فاروق اور تاشفین ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہا پسند اقدامات کی حمایت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تاشفین اوررضوان فاروق کے کسی انتہاپسند تنظیم سے رابطوں کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں معذوروں کے مرکز پرفائرنگ کے واقعے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کا ذمہ دار تاشفین ملک اوررضوان فاروق کو قراردیا گیا تھا۔

  • امریکی پولیس افسرکا بیٹا داعش سے روابط کے الزام میں گرفتار

    امریکی پولیس افسرکا بیٹا داعش سے روابط کے الزام میں گرفتار

    نیویارک: امریکی پولیس اہلکار کے ذہنی طور پر بیمار بیٹے کو دہشت گردی کے واقعے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس افسر کا بیٹا شراب نوشی کے الزام میں پہلے ہی زیرِنگرانی تھا۔

    الیگزنڈر سیکولو جسے علی الامریکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے امریکی یومِ آزادی پر شمال مشرقی ریاست میسا چیوٹس سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف بی آئی ذرائع کے مطابق اسے مبینہ طور پر چار ہتھیاروںکی وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں دو رائفلز اور دو پسٹلز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کہ وقت ملزم کی کمرمیں خنجر بھی بندھا تھا۔

    انہوں نے ملزم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے روابط داعش سے ہیں اور وہ ایک کالج میں حملہ کرکے اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے والے تھے۔

    عدالتی کاغزات کے مطابق ملزم نے ایک پریش ککر بھی خریدا تھا اور مبینہ طور پر وہ 2013 میں بوسٹن میراتھون قسم کا دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔

  • فرانسیسی پرواز ’دھمکی آمیزکال‘ کے امریکی جیٹ طیاروں کے حصارمیں لینڈ

    فرانسیسی پرواز ’دھمکی آمیزکال‘ کے امریکی جیٹ طیاروں کے حصارمیں لینڈ

    نیویارک: فرانس کے مسافر طیارے کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے اس کے گرد دورانِ پرواز حفاظتی حصار بنا لیا۔

    ایئرفرانس کی پرواز فلائٹ 22 پیرس سے نیویارک جا رہی تھی۔

    امریکی حکام کے مطابق انھوں نے ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ طیارے میں ’کیمیائی ہتھیاروں کا خطرہ‘ ہے۔

    نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ایک محفوظ حصے میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایف بی آئی نے طیارے اورسامان کی تلاشی لی۔

    خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلائٹ اے ایف 22 بغیر کسی حادثے کے مقررہ وقت پر لینڈ ہو گئی اور سکیورٹی چیک کے لیے اسے ایئر پورٹ کے خصوصی حصے میں لے جایا گیا۔

    ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ انھیں دھمکی آمیز پیغام امریکہ سے موصول ہوا تھا۔

    پینٹاگون نے تاحال اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    واضح رہے یہ دھمکی آمیز پیغام ملنے کا واقعہ امریکہ میں یوم تاسیس کی چھٹی کے اگلے روز پیش آیا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے میری لینڈ کورڈینیشن اینڈ انیلیسس سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ مسافر طیارے کو حفاظتی حصار میں پہنچانے والے طیارے امریکی تھے۔

    میری لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 30 منٹ پر کال موصول ہوئی جس کے بعد اس کی اطلاع ایف بی آئی کو کردی گئی۔

  • آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کی پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان سے ملاقاتیں

    آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کی پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان سے ملاقاتیں

    واشنگٹن : آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی دورہ امریکا میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے امریکا کے دورے کے دوران پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اورہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سےملاقات کی۔

    امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر نے پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی معلومات پیش کر دیں، ملاقات میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء اوربھارت کی خفیہ سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس آئی سربراہ نے پینٹاگون میں سی آئی اے اور ایف بی آئی سربراہان سے ملاقات کی نیٹو کے انخلاء کے بعد بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کی روک تھام ایجنڈے میں سرفہرست رہی اور آعلیٰ سطح کے تعاون کےباوجودامریکاپرعدم اعتماد کی وجوہات پربھی گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس آئی چیف نے امریکی حکام کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست پیش کی اورافغانستان میں موجودہ بھارتی قونصل خانوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے ۔

  • ٹوئٹرنےامریکی جاسوسی قوانین کے خلاف مقدمہ کردیا

    ٹوئٹرنےامریکی جاسوسی قوانین کے خلاف مقدمہ کردیا

    شمالی کیلیفورنیا:سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے جاسوسی کےقوانین کے خلاف امریکی حکومت پر مقدمہ قائم کر دیا ہے۔

    امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ قائم کر تے ہوئے ٹوئٹرنےکہا ہےکہ صارفین کی حساس معلومات حاصل کرنا آزادی حق کے اظہار کی خلاف ورزی ہے، شمالی کیلیفورنیا میں ایف بی آئی اورامریکی محکمہ انصاف کیخلاف دائر مقدمہ میں ٹوئیٹرکا موقف ہےکہ وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر صارفین کی حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنانا چاہتی ہیں، امریکی حکومت صارفین کوباخبر رکھے کہ ان کی ذاتی معلومات کیسے استعمال اورشیئر کی جاتی ہیں،اس حوالے سے ٹوئیٹر نے امریکی حکومت کو شفافیت پر ایک رپورٹ شائع کرنے کیلئےبھیجی ہے جسے اب تک شائع نہیں کیاگیا۔