Tag: FBR action

  • سیلز ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کی بڑی کارروائی، کروڑوں کا مال برآمد

    سیلز ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کی بڑی کارروائی، کروڑوں کا مال برآمد

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم کی ہدایت پر سیلز ٹیکس چوری کے خلاف مشروبات بنانے والے یونٹ میں کارروائی کی۔

    اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے عملے نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں مشروبات کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر سیلز ٹیکس چوری پکڑلی۔

    ذرائع کے مطابق یونٹ مالک نے کئی سالوں سے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے، یونٹ سے کروڑوں مالیت کے مشروبات کی بوتلیں اور مشینری برآمد کرلی گئی۔

    چھاپے کے دوران مختلف مشروبات کی57ہزاربوتلیں برآمد کی گئیں اس کے علاوہ دو گوداموں میں کارروائی کے دوران ڈھائی لاکھ خالی بوتلیں بھی ملی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ سے سندھ، بلوچستان اور ملتان تک مال سپلائی کیا جاتا ہے، یونٹ میں غیر رجسٹرڈ برانڈز بڑے پیمانے تیار کیے جارہے تھے۔

    بوتلوں پر مشہور برانڈز سے مشابہت رکھنے والے نام کے اسٹیکرز چسپاں ہیں، علاوہ ازیں غیرقانونی سپلائی چین سے منسلک ڈسٹری بیوٹرز، ایریا سیلز منیجرز کی فہرست بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

    یاد رہے کہ کراچی میں ایک اور کارروائی میں ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے عملے نے سائٹ ایریا میں فیکٹری پر چھاپہ مار کر معروف گارمنٹس آؤٹ لیٹ کی10کروڑ کی سلیز ٹیکس چوری پکڑلی۔

    حکام کے مطابق گارمنٹس آؤٹ لیٹ نے یو اے ای اور امریکا میں بھی کاروبار کی آمدنی ظاہر نہیں کی تھی جبکہ آمدنی کو غیر قانونی بینک اکاؤنٹس، شیل کمپنیوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

  • ایف بی آر کی ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل

    ایف بی آر کی ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لی۔

    ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے چند روز تک ٹیکس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے، جن تاجروں اور صنعت کاروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ان تاجروں کا ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر نے متعدد پلاٹس لے رکھے باہر بھی بزنس چلارہے ہیں، کئی بار ان کو موقع دیا گیا ٹیکس پورا دیں سفید دھن کروا لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں کی فہرستیں بنائی گئی جس میں اکبری، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ ،انارکلی، لبرٹی مال روڈ اور گلبرگ سرفہرست ہیں جبکہ فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاون اور تمام دیگر پلازے شامل ہیں۔

    ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے تاجروں کا دس سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جو سامنے رکھا جائے گا، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹس تاجر شامل ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال سمیت تمام بڑے شہر شامل ہیں۔

    ایف بی آر حکام نے کہا نہ ہی کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، قانونی تقاضے پورے کرلئے گئے، ٹیکس لئے بنا اب گزارا نہیں ہے حکومت سنجیدہ ہے، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا ہے، سٹے خارج ہوجائیں گے۔

  • ملکی تاریخ کے بڑے ٹیکس فراڈ کا انکشاف

    ملکی تاریخ کے بڑے ٹیکس فراڈ کا انکشاف

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے عملے نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔

    اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے پکڑا، کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کاغذات میں تو موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں، فراڈ کمپنی بےنامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

    کمپنی دستاویزات میں آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ مارکیٹ کراچی کا پتہ لکھوایا۔

    جعلی کمپنی کو متعدد غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، 314ارب روپے کے فراڈ کے انکشاف پر بھی ایف بی آر  نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، ایف آر آئی درج نہ ہونے سے ملزمان بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

     

  • سیلز ٹیکس معاملات میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    سیلز ٹیکس معاملات میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی : سیلز ٹیکس کی جعلی انوائسز بنانے والے دھوکہ باز عناصر کے خلاف ایف بی آر  نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

    رواں ہفتے ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس کے عملے نے سیلز چوری کے خلاف دوسری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی انوائس مافیا کے خلاف کراچی میں بیٹری مینو فیکچررز کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

    ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ ٹیم نے کمپنی کے کمپیوٹرز سے متعدد اہم شواہد حاصل کرلیے
    جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی ادائیگی، لین دین سے منسلک بینکنگ شواہد پر مشتمل فائلیں برآمد کرلی گئیں۔

    مذکورہ ریکارڈ بیٹری فیکٹری کے دفتر میں چھاپے کے دوران ضبط کرلیا گیا، بیٹری مینوفیکچرر کا جعلی انوائسز مافیا سے گٹھ جوڑ سامنے آگیا، بیٹری کے کاروبار کے ریکارڈ میں جعلی انوائسز کی موجودگی پر گرفتاری متوقع ہے۔

  • پشاور ائیرپورٹ : بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

    پشاور ائیرپورٹ : بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

    پشاور : پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے پشاور ائیرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    ملک بھر میں غیرملکی کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے جاری مہم کے دوران پاکستان کسٹمز نے اتوار کے روز پشاور ایئرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کے قطری ریال ضبط کرلیے۔

    عمران خان نامی مسافر جس کا پاسپورٹ نمبر 1570-65304-1 ہے اور اس کا تعلق دیر بالا سے ہے، اتوار کی سہ پہر قطری ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر روانہ ہورہا تھا۔

    بیرون ملک روانگی ہال میں موجود کرنسی ڈیکلئریشن سنٹر پر جب اسے اپنے پاس موجود کرنسی ظاہر کرنے کو کہا گیا تو اس نے یہ رقم چھپا لی۔

    جب مسافر کو مشکوک جان کر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک لاکھ چھیالیس ہزار قطری ریال کی بھاری رقم برآمد ہوئی جسے وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے باہر منتقل کررہا تھا۔

    مسافر سے کہا گیا کہ وہ اس رقم کی قانونی ملکیت ثابت کرے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا جس کے سبب یہ رقم ضبط کرلی گئی اور ملزم کو پاکستان کسٹمز کے حکام نے پشاور ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کردی۔

    چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈویژن جناب عاصم احمد نے پشاور ائیرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کو اس کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی اور اپنے اس غیرمتزلزل عزم کو دہرایا کہ وہ ملک بھر سے غیرملکی کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کو ناکام بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔

  • کراچی : کسٹم افسران اب جائیدادیں بھی ضبط کر سکیں گے، لیکن کیوں ؟

    کراچی : کسٹم افسران اب جائیدادیں بھی ضبط کر سکیں گے، لیکن کیوں ؟

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے اسمگلنگ کے سد باب کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت کسٹم افسران کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اسمگلنگ کی کمائی سے بنائی گئی جائیداد کو تحویل میں لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدے گئے اثاثوں کیخلاف اب کسٹم بھی ایکشن لے سکے گا، ایف بی آر نے کسٹمز افسران کو اثاثے ضبط کرنے کے اختیارات دے دئیے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز افسران اب اسمگلنگ کے پیسوں سے بنائی گئی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرسکیں گے۔

    ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 5دو ہزار21 جاری کردیا، اسمگلنگ سے حاصل رقم سے خریدی گئی جائیداد کسی صورت قانونی نہیں، کسٹمز افسران عدالتی حکم کے بعد جائیداد کو نیلام کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔

  • ایف بی آر نے دوملزمان  کیخلاف ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا

    ایف بی آر نے دوملزمان کیخلاف ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا، عدالت نے ملزمان کے مزید 14بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ کیخلاف ایف بی آر کراچی نے ایک اوربڑی کارروائی کی ہے، کلیئرنگ ایجنٹس محمد منشا اور کرامت علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف26کروڑ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید 14 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے۔

    ملزمان کے 20 لاکھ روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ہیں، ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ ملزمان میسرز ملک برادرز لاجسٹکس کے ڈائریکٹرز ہیں، ملزمان ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے، مقدمہ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ایف بی آر نے درج کروایا۔

  • شادیوں پر مہنگے کپڑے  فروخت کرنے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی

    شادیوں پر مہنگے کپڑے فروخت کرنے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی

    اسلام آباد : شادیوں پر مہنگے کپڑے فروخت کرنے والے ڈریس ڈیزائنرز کی ٹیکس چوری پکڑی گئی، ایف بی آر نے کراچی کے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27فروری تک تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ایک اور بڑا سیکٹرگرفت میں آگیااور شادیوں پر برائنڈڈ ڈزائنر کپڑے فروخت کرنے پر ٹیکس چوری پکڑی گئی ، ٹیکس چوری پر کراچی میں 24 ڈزائنرز کے نام سامنے آگئے ہیں۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ڈریس ڈزائنرز لاکھوں روپے مہنگا ایک شادی کا ڈریس فروخت کرتے ہیں لیکن سالانہ آمدنی بہت کم دیکھاتے ہیں ، ایف بی آر نے تحقیقات کی تو رٹرن میں آمدنی اور اس پر ٹیکس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف بی آر نے کراچی کے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27فروری تک تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    ایف بی آر نے 24 ڈریس ڈیزائنر کے انکم ٹیکس گوشوارے اور آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈریس ڈیزائنرز کی انکم اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی بھی جانچ ہوگی ، تفصیلات نہ ملنے پر لاکھوں روپے مالیت کے فی ڈریس کے حساب سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔