Tag: fbr in action

  • ایف بی آر کی کارروائی : اتفاق انڈسریز کے دو افسران گرفتار

    ایف بی آر کی کارروائی : اتفاق انڈسریز کے دو افسران گرفتار

    لاہور : ایف بی آر کی ٹیم نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث اتفاق آئرن انڈسریز دو افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مکمل ثبوت اور ٹھوس شواہد کے بعد کاروائی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کے عملے نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے اتفاق آئرن انڈسریز کے2افسران کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پر42کروڑ37لاکھ سے زائد رقم پر ٹیکس چوری کا الزام ہے، اتفاق آئرن انڈسٹریز کے افسران نے7کروڑ سے زائد ٹیکس کی چوری کی۔

    ایف بی آر حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کو واضح اور ٹھوس شواہد کے بعد کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد کڑی تفتیش سے گزارا جائے گا۔

    ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر نے صنعتی ٹیکس چوروں کیخلاف میگا آپریشن شروع کر دیا ہے، مزید کارروائیاں بھی جلد متوقع ہیں۔

  • ایف بی آر نے بےنامی گاڑیوں اور جائیداد کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے

    ایف بی آر نے بےنامی گاڑیوں اور جائیداد کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے

    لاہور : ایف بی آر نے3اضلاع میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے17بےنامی گاڑی مالکان کو نوٹسز جاری کردیے، ایف بی آر لاہور کے بےنامی زون نے بےنامی اثاثوں کی معلومات حاصل کرلیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر لاہور کے بےنامی زون نے بےنامی اثاثوں کے مالکان سے رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں بےنامی جائیداد کے مالکان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں۔

    بےنامی گاڑیوں میں نو لینڈ کروزر، پانچ ریوو ہائی لیکس، دو فارچونر اور ایک او ڈی شامل ہیں، اب تک ایف بی آر نے درجنوں بےنامی گاڑیوں کی معلومات اکٹھی کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بےنامی گاڑیوں کے مالکان کو بھی جلد نوٹسز جاری کرکے ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی،2014سے2018تک رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان فائلر ہیں نہ ہی ان کے پاس این ٹی این ہے۔

    ایف بی آر نے بےنامی گاڑی رکھنے والوں کو7دن کے نوٹسزجاری کئے ہیں، نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کی گاڑیاں بےنامی ایکٹ کے تحت ضبط کرلی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ ایف بی آر نے مالکان سے ان کےذرائع آمدن سے متعلق بھی معلومات طلب کرلیں، بےنامی گاڑیاں رکھنے والوں کو اصل کاغذات اور آمدنی کے ذرائع بتانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بےنامی گاڑیاں رکھنے والوں کو اپنی آمدنی کے ثبوت بھی دینا ہوں گے، ایف بی آر بےنامی زون نے3اضلاع میں3جائیدادوں کو بھی منجمد کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک شیخوپورہ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بےنامی جائیدادیں منجمد کی گئیں ہیں۔

  • ایف بی آر نے اثاثے چھپانے والوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

    ایف بی آر نے اثاثے چھپانے والوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

    اسلام آباد : ایف بی آر نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، مذکورہ افراد وکیل کے بجائے خود پیش ہوکر وضاحت دینے کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کی شامت آگئی، اربوں روپے کے اثاثے اور گاڑیاں رکھنے والے نشانے پر آگئے، ایف بی آر نے ایکشن لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    ایف بی آر حکام کی جانب سے ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، نادہندگان کو وکیل کے بجائے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری ہوں گے۔

    ان لینڈ ریونیو کے23دفاتر کو نوٹس بھیجنے کا کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر آر ٹی او فہرست میں شامل ٹاپ بیس افراد کو نوٹس بھجیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سات ان لینڈ دفاتر کی لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو وکیل کے ذریعے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی جائے گی وضاحت نہ دینے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔