Tag: FBR Tax Collection

  • رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایف بی آر نے کتنا ٹیکس اکھٹا کیا؟

    رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایف بی آر نے کتنا ٹیکس اکھٹا کیا؟

    کراچی: رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایف بی آر نے 4.44 کھرب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ایف بی آر نے 4.44 کھرب روپے اکھٹے کر لیے ہیں، آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو 4.425 کھرب روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا، جو گزشتہ سال کے چھ ماہ کے مقابلے میں 1.15 کھرب (35 فی صد) زائد تھا۔

    ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 730 ارب روپے اضافے کے ساتھ 2.13 کھرب روپے جمع ہوئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1.5 کھرب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 265 ارب روپے جمع ہوئے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 540 ارب روپے اکھٹا ہوئے، جو ہدف سے 100 ارب روپے کم ہیں۔

    آخری دو دنوں میں 50 ارب روپے مزید جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، تمام ایف بی آر دفاتر اور بینکوں کو ٹیکس جمع کرنے کے لیے ہفتہ، اتوار کو دیر تک کھلے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    پاکستانی کرنسی مسلسل ساتویں سال بھی گراوٹ کا شکار

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو رواں مالی سال 9.415 کھرب روپے کا ٹارگٹ دیا ہے، جسے ایف بی آر آسانی سے حاصل کر لے گا، جنوری 2024 سے 60 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے ٹیکس ریٹرن نہ جمع کرانے پر فون، بجلی اور گیس کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔

  • ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ نے ایف بی آر ٹیکسز کے اہداف پورے کرلیے

    ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ نے ایف بی آر ٹیکسز کے اہداف پورے کرلیے

    اسلام آباد : ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام آباد نے ایف بی آر ٹیکسز کے اہداف پورے کرلیے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر22ارب70کروڑ سےزائد ٹیکسز اکٹھے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز کلیکٹریٹ نے جولائی تا مئی2018-19کے تمام ٹیکسز کا ہدف پورا کرلیا، ایف بی آر کی جانب سے18ارب 86 کروڑ روپے ہدف مقرر کیا گیا تھا، ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ نے22ارب70کروڑ سےزائد ٹیکسز اکٹھے کیے۔

    اعلامیہ کے مطابق ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ نے ہدف سے3ارب83کروڑ زیادہ ٹیکسز جمع کیے، مئی میں کسٹم ڈیوٹی کے82کروڑ ایک لاکھ سے زائد روپے جمع کیے۔ ایف بی آر کی جانب سے مئی کیلئےہدف 56 کروڑ 4 لاکھ روپے مقررکیا گیا تھا۔

    جبکہ ایم سی سی کو مئی کا سیلز ٹیکس کا ہدف66کروڑ دو لاکھ روپے کا دیا گیا تھا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی میں ایک ارب11کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا گیا۔

    اعلامیہ  کے مطابق جولائی تا مئی2018-19میں68 کروڑ23 لاکھ کسٹم ڈیوٹی کا ہدف تھا، جولائی تا مئی 7 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد ٹیکسز جمع کیے گئے، سیلزٹیکس کاہدف 77 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا، ایک ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔

    اس حوالے سے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم مریم خالد کا کہنا ہے کہ کسٹم کلکٹریٹ نے ہیروئن، نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی،23کروڑروپے سے زائدمالیت کی گاڑیاں اور دیگر اشیاضبط کیں۔

  • جولائی تا مارچ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں11فیصد کا اضافہ

    جولائی تا مارچ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں11فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد: جولائی تا مارچ کے دوران سترہ کھرب پچپن ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں ،جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میںگیارہ اعشاریہ چار زائد ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مارچ کے دوران دو سو تیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو فروری کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں سات اعشاریہ چار فیصد زائد ہیں ۔

    رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران سترہ کھرب پچپن ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک سو اسی ارب روپے زائد رہیں۔

    ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ اعدادوشمار کو مد نظر رکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ دو بار کا نظر ثانی شدہ ٹیکس وصولیوں کا چھبیس کھرب اکانوئےارب روپے کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جاسکے گا ۔

  • رواں ماہ ٹیکس وصولی میں27فیصد اضافہ

    رواں ماہ ٹیکس وصولی میں27فیصد اضافہ

    اسلام آباد: فروری کے مہینے میں محصولات میں ستائس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فروری میں حکومت نے ٹیکسوں کی مد میں ایک سو ایکاسی ارب نوئے کروڑ روپے حاصل کئے ۔

    فیڈرل بورڈ آف ریوینو کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ٹیکس وصولی میں اضافے کی وجہ ریگیولیٹری ڈیوٹی اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہے۔

     گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ٹیکس وصولی کا حجم ایک سو تینتالیس ارب بائیس کروڑ روپے تھا۔

    محصولات میں اضافہ کے باوجود فروری میں ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے اٹھائس ارب روپے کم رہی ہے۔

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرگئی

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرگئی

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کڑے امتحان سے دوچار ہوگیا،سینتیس لاکھ انکم ٹیکس گزاروں میں سے صرف چار لاکھ نے گوشوارے جمع کرائے۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اکیس نومبر کو تمام اِن لینڈ ریونیو آفس رات آٹھ بجے تک کھلے رہے،ملک میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور سیاسی کشیدگی کے باعث ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی مہلت تیس ستمبر تک بڑھائی تھی جسے بعد میں اکتیس اکتوبر کیا گیا۔

    تاہم تاجروں کے مطالبے پراسے اکیس نومبر کردیا گیا تھا،اس کے باوجود ہدف پورا نہ ہوسکا۔

  • ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

    ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 90ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ،ایف بی ار کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کا مقصد انہیں ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس وسولیاں بڑھانا ہے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران ایک لاکھ 17ہزار افراد کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے نوٹس جاری کئے گئے ، جس کے جواب میں مالی سال کے اختتام تک 14ہزار ایک سو بیاسی افراد نے گوشوارے جمع کروائے، جبکہ 22ہزار 2سو 96افراد نے ان نوٹسز کا کوئی جواب نہیں دیا ، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 90ہزار 3سو اٹھارہ افراد کی طرف سے ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے کے معاملے میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔