Tag: FBR team

  • ایف بی آر کو انوائس مافیا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    ایف بی آر کو انوائس مافیا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

    ایف بی آر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم کو جعلی/فلائنگ انوائس مافیا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی۔

    11ارب روپے کے اسکینڈل کے سرغنہ حسن علی بادامی کی بعد از گرفتاری ضمانت اسپیشل جج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کراچی نے مسترد کردی۔

    اسپیشل جج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کراچی نے جعلی/ فلائنگ انوائس مافیا کے بیرن حسن علی بادامی کی بعد از گرفتاری ضمانت مسترد کردی۔

    اسپیشل جج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف استغاثہ کے پاس ٹیکس فراڈ کیس میں ملوث ہونے کا جواز فراہم کرنے کے لیے کافی مواد موجود ہے۔

    انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کا کہنا تھا کہ ٹیکس کنسلٹنٹ، مشیر کی آڑ میں درخواست گزار ملزم جعلی فلائنگ والی رسیدیں چلانے میں ملوث پایا گیا۔

    ملزم حسن علی بادامی کو گزشتہ ماہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے گرفتار کیا تھا۔

    ملزم ٹیکس فراڈ کے اسی طرح کے دو دیگر مقدمات میں بھی ملوث ہے جس میں قومی خزانے کو بھاری ریونیو کا نقصان پہنچا۔اسپیشل جج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کا فیصلہ

    ملزم نے جان بوجھ کر بے ایمانی سے کام کیا اور جعلی/فلائنگ انوائسز کی وجہ سے ٹیکس فراڈ کا ارتکاب کیا۔

    ان لینڈ ریونیو ایف بی آر کے اینٹی فراڈ ونگ کے حکام نے ملزم حسن علی بادامی کی ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

    انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کا کہنا تھا کہ جعلی/فلائنگ انوائس مافیا کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی اور آئی آر کی جاری کوششوں کو تقویت ملے گی۔

    جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے ملزمان نے قومی خزانے کو 11 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے، جعلی انوائسنگ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

  • ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی  ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد

    ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا 5 ماہ میں ٹیکس محصولات 37 فیصد بڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبر میں 35 فیصد زائد محصولات اکٹھے کرنے پر ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گزشتہ سال کےمقابلےمیں5ماہ میں ٹیکس محصولات37فیصدبڑھیں۔

    خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کےپہلے5 ماہ میں36.5 فیصد زائدٹیکس وصولیاں کیں ، رواں سال پہلے 5ماہ میں2314ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ 5 ماہ میں2016ارب کی ٹیکس وصولیاں کاہدف رکھا تھا۔

    ایف بی آر نے رواں سال پہلے5ماہ میں ہدف سے298ارب کی زائدٹیکس وصولیاں کیں ، گزشتہ سال پہلے 5 ماہ میں1695ارب ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

    ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 36.5 فیصد زائد رہیں، نومبر میں470ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ایف بی آرکا نومبر میں 408 ارب کی ٹیکس وصولیاں کا ہدف تھا۔

    ایف بی آر نےنومبرمیں ہدف سے62ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں348ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔