Tag: FBR

  • ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل

    ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل

    کراچی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم میں ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروںکو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ملزمہ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر کے تما م ایئر پورٹس امیگریشن اور پاسپورٹس دفاتر کو اس سلسلے میں الرٹ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کے ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملزمہ کا کیس راولپنڈی کسٹمز عدالت میں چل رہا ہے،ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات کے پیش نظر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

  • شناختی کارڈ نمبر ہی اب این ٹی این ہے، ایس آر او جاری

    شناختی کارڈ نمبر ہی اب این ٹی این ہے، ایس آر او جاری

    اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس نہ دہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔

    وزیر خزانہ نے شناختی کارڈ کو این ٹی این نمبر سے تبدیل کر نے کا اعلان رواں سال کے بجٹ میں کیا تھا مگر تکنیکی وجوہات کے باعث اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔ مگر اب چار ماہ کی تاخیر کے بعد اس اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

    اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    ایس آر او کے مطابق ٹیکس دہندگان اب شناختی کا رڈ نمبر استعمال کر کے ٹیکس جمع کرواسکتے ہیں ۔تاہم ای فائلنگ اور کمپنیوں کیلئے ایف بی آر سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔

  • جولائی تا ستمبر :ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے کم رہیں

    جولائی تا ستمبر :ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے کم رہیں

    اسلام آباد: چیئر مین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بینکس ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس اکتوبر تک ہے آگے کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرئے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور تاجروں کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

     انھوں نے مزید بتایا کہ گیارہ ارب روپے کے اٖضافی ریفنڈز اور پیٹرولیم مصنوعات کی یمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہمالی میں ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے کم رہیں، جولائی تا ستمبر چھی سو ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

    جبکہ ہدف چھسو چالی ارب روپے کا تھا مالی سال کی دوسری سہماہی میں سات سو چالیس ارب روپے کا ٹیکس جمع کریں گے۔

  • میاں منشا کی بدعنوانی منظرعام پر، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا

    میاں منشا کی بدعنوانی منظرعام پر، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد : ایم سی بی کے مالک میاں منشاکی ایک اوربدعنوانی منظرعام پر آگئی، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہوٹل کی خریداری سے متعلق معلومات چھپانے پر مسلم کمرشل بینک کے مالک میاں منشا کیخلاف نوٹس جاری کردیا۔

    نوٹس میں کہاگیاہےکہ ایف بی آرکوملنےوالی مستند معلومات کےمطابق میاں منشا نےلندن میں فائیواسٹارہوٹل خریدا۔

    سینٹ جیمزنامی ہوٹل نو ارب روپے میں خریدا گیا تاہم میاں منشا اور ان کے اہلخانہ میں سےکسی بھی فرد نےٹیکس گوشواروں میں ہوٹل کی خریداری ظاہر نہیں کی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہےکہ بظاہر ہوٹل کی خریداری بغیر ٹیکس آمدن سے کی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق لندن میں ہوٹل خریدنے کیلئے رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجی گئی ہے جس کیلئے پاکستان سے پیسہ سنگاپور اور پھر لندن شفٹ ہواہے۔

    ہوٹل کی خریداری سے متعلق بھیجے گئے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا گیا ہے لیکن ایف بی آر میاں منشاءکے جوابوں سے مطمئن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ میاں منشا پہلے ہی ایم سی بی کی نجکاری کیس میں نیب کی زد میں ہیں۔ گذشتہ روز ہی نیب نےانہیں ان کےگیارہ ڈائریکٹرز سمیت بیان ریکارڈکرانےکیلیےطلب کیاتھا۔

  • ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی معیاد میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

    ایف بی آرنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی معیاد میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیونے انکم ٹیکس گوشوارے جمعی کرانے کی حتمی تاریخ میں 31 اکتوبر 2015 تک کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبرآخری تاریخ تھی۔

    تاہم وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ہونے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی جائے۔

    اس اعلان کے بعد اب ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر 2015 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    اجلاس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی مدت میں توسیع کا اعلان کیا۔

    پٹرول مصںوعات کی قیمتیں


    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ماہ اکتوبرکے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلی ستمبرکی سطح پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوگرا نے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹرکمی کی سمری ارسال کی تھی جبکہ ہائی اوکٹین، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

  • حکومت نے تین ماہ کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد کم کردیا

    حکومت نے تین ماہ کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد کم کردیا

    اسلام آباد: عوام کی جانب سے پر زور احتجاج کے بعد حکومت نے بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 0.3 فیصد کردیا ہے۔

    بجٹ 2015-2016 میں حکومت نے ان تمام تاجروں پر جو کہ ٹیکس نیٹ کا حصہ نہیں ہیں بینکوں سے لین دین کرنے پر 0.6 ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا تھاجس کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجربرادری کا احتجاج جاری تھا۔

    ایف بی آر اور تاجر برادری کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا کہ حکومت تین ماہ کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.6 فیصد کی بجائے 0.3 فیصد رکھے گی اور اس عرصے میں تمام تاجر خود کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹر کرائیں گے۔

    تین میں بعد ٹیکس جمع کرانے والے تاجر ودہولڈنگ ٹیکس اداکرنے سے مبراہوں گے جبکہ ٹیکس سسٹم کا حصہ نہ بننے والے تاجروں کو 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

  • متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا ،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہر چیز پر ٹیکس لگانا بھتے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسوں کے بوجھ کو ایم کیو ایم نے بھی مسترد کردیا۔ فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آرٹیکس وصولی میں ناکام ہوتا ہے تو بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔۔

    ہر چیز پر ٹیکس لگانا بھتہ کلچر ہے، فاروق ستار نے کہا کہ عام لوگوں پر ٹیکس عائد کر کے کرپشن چھپائی جارہی ہے۔

    انہوں نے بجٹ کو کہا کہ متوسط طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار نے کہا وزیراعظم سےملاقات کرکےبجٹ پرتحفظات سےآگاہ کرینگے۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر اتنے برہم ہوگئے کہ باہرنکالنے کابھی کہہ دیا۔

     وزیرخزانہ اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں تنقید برداشت نہ کرسکے، وزیر اعظم کےسمدھی اور وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافی پر برس پڑے۔انہوں نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں بریفنگ دے رہا ہوں یہ آپ‘۔

    صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالوں پر وزیر خزانہ کا موڈ خراب ہوگیا،وزیر خزانہ اتنے برہم ہوئے کہ انہوں نے کہا ’اس کو باہر نکالو‘۔

     بجٹ پیش کرتےہوئے وزیر خزانہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم بڑھانے پر پیپلز پارٹی کے اراکین سے تالیوں کی فرمائش بھی کرتے پائےگئے۔

    ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوام کی کھال اُتارنے والا بجٹ بنانےوالے اسحاق ڈار تنقیدکاحوصلہ بھی رکھیں۔

  • حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے بجٹ مالی سال 2015-16 کے 100 فیصد میں سے چوتھائی حصہ سے زیادہ 28.75 فیصد قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختض کئے ہیں ۔

    وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کے لئے 4،451.3 بلین روبے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 1،279.985 بیلین روپے قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ  دفاعی بجٹ کے لئے 781.162 بیلین روپے ،مختص کئے گئے جس سے مراد حکومت ہر 100 روپے میں سے 17.55 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کرے گی۔ درحقیقت فوجیوں کے پینشن کے لئے 174.271 بلین روپے مختص کئے گئے جس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 21.4 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

    اسی طرح وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 میں حکومتی اخراجات کے لئے 326.331 بلین روپے مختص کئے گئے ہیںجس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 7.33 روپے حکومت اپنے اخراجات پر خرچ کرے گی۔

    تمام تر معلومات کے مطابق حکومت کُل وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کا  53.63 فیصد قرضوں کی ادائیگی ، دفاعی اخراجات اور حکومتی اخراجات پر خرچ کرے گی۔

  • حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خکومت  نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، ان خیالات  کا  اظہارانہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس  میں آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیائے ضروریہ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزاء مراعات لائے گا۔ بجٹ کے نتیجہ میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی پر مبنی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس امیروں پر لگایا گیا ہے غریبوں پر نہیں، اور موجودہ ٹیکس معیشت  کو مضبوط کرے گا، انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے حکومت نے 102 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام شعبوں کیلئے ترقی کے مواقع ہوں گے۔ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی جبکہ آئندہ بجٹ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ریجن میں آٹے پر ساڑھے چھ ارب روپے کی سبسڈی نہیں اٹھائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا ہے، اور موبائل فونز پر سیلز  ٹیکس  واپس لے لیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے، جو سال 2016-17 میں کرائی جائے گی۔