Tag: FBR

  • تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    اسلام آباد : عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو سیلز ٹیکس میں ستر ارب روپےکی کمی کاسامنا ہے۔ایف بی آرنےنقصان پوراکرنےکےمتبادل منصوبےپرغورشروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت سے جہاں ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے وہیں ایف بی آرکے حکام اس صورتحال سےٹیکس محصولات میں آنے والی کمی سے پریشان ہیں۔

    پیرکو اسلام آباد میں اس حوالےسے چئیرمین ایف بی آرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ٹیکس ریونیو میں کمی پربریفنگ دی۔جس میں بتایاگیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے اس پر وصول ہونےوالےسیلز ٹیکس میں 70 ارب روپےکی کمی آئے گی۔

    ایف بی آرکےمطابق نقصان پوراکرنےکیلئےایک متبادل پلان تیارکیاجارہا ہےجس کی سمری منظوری کیلئےوزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

  • رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں میں اضافہ

    رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نومبر 2014ء میں 870 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 767 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے تھے، اسی طرح رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹیکس وصولیوں میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں مالی سال میں نومبر 2014ء میں 103 ارب روپے کے زائد ٹیکس وصول کئے ہیں، ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں ہونے والا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے حکومتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور غیرملکی و ملکی قرضوں پر انحصار کم ہوگا۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے عمران خان سے سوالات

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے عمران خان سے سوالات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد تحریک انصاف نے معصوم جانوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے تین سوالات کے جوابات بھی مانگ لئے ہیں ،پرویز رشید نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ قاتل کوبچانے کی کوشش کیوں کی گئی؟ اور لاش پر سیاست کرنے والے شہداءکا جنازہ کیوں نہیں پڑھتے؟ ناکام اپیل کو کامیاب بنانے کیلئے لاشوں کی سیاست کرنے کا مشورہ کس نے دیا ؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں احتجاجی سازش پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

  • عوام نواز حکومت سے مقابلےکا فیصلہ کرچکی ہے، عمران خان

    عوام نواز حکومت سے مقابلےکا فیصلہ کرچکی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نےکہا ہےکہ عوام نواز حکومت سے مقابلےکا فیصلہ کرچکی ہے آج اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کروں گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اے آر وائی نیوز کے مقبول پروگرام’’کھراسچ‘‘میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں جمہوری انداز میں احتجاج کرنےوالوں پرگولیاں چلائی گئیں، فیصل آبادمیں جو ہوا یہ سب راناثنااللہ نےکرایاہے،عمران خان نےکہاکہ یہ وہی کچھ ہورہاہےجوماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

    اُنہوں نے بتایاکہ ایک اور شہیدکارکن اصغر علی کی نعش کا پتہ نہیں چل رہا، ہمارے کئی کارکن لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، آج بطور احتجاج پنجاب کے ہر ضلع میں ہمارےلوگ پرامن نکلیں گے، جبکہ اسلام آبادمیں احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرناہمارا حق ہے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہمیں توعدالتوں نےبھی پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے ،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے ہر دور میں جمہوریت کےپیچھےچھپ جاتی ہے لیکن اب عوام فیصلہ کرچکی ہےکہ نواز حکومت کا مقابلہ کیاجائے گا۔

  • عمران خان کی کال پہیہ جام کی نہیں،جلاؤگھیراؤکی تھی،  پرویز رشید

    عمران خان کی کال پہیہ جام کی نہیں،جلاؤگھیراؤکی تھی، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کے اے اور بی منصوبے کامیاب نہیں ہوئے، فیصل آباد کے لوگوں نے احتجاج کی کال مستردکردی۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پلان اے جمہوریت پرحملہ تھا، پلان بی دھرنے کے ذریعے جمہوریت کا گھیراﺅ تھا ، پلان سی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے جبکہ پلان ڈی ملک کو تباہ کرنا ہو گا۔ ان کاکہنا تھا کہ آج فیصل آباد میں مظاہرین کے خلاف نرم ہتھیار کا استعمال کیا گیا اور ان پر صرف پانی کا چھڑکاؤکیا گیا۔

    پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے شٹ شاپ کال دی اور دکانیں بند کرانے کی کوشش کی لیکن عمران خان کے شہروں کو بند کرنے کے اعلان پر پورے ملک سے مخالف ردعمل آیا جبکہ فصل آباد کے شہریوں نے عمران خان کے حکم نامے پر عمل کرنے سے انکار کر دیا، انہیں سول سوسائٹی اور جمہوری قوتوں کی طرف سے بھی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں جو کچھ ہوا پی ٹی آئی چیئرمین کی وجہ سے ہوا، پلان سی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار جتھے بچوں کو اسکولوں سے زبردستی نکالتے رہے کھلی دکانوں پر بھی حملے کئے گئے، نوجوان کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

  • کسی کو پاکستان بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرویز رشید

    کسی کو پاکستان بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرویز رشید

    کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جن ججز پر اعتماد کااظہار کیاپھربعد میں انہی پرتنقیدکی، انکاکہناتھاکہ عمران خان دھرنے نادیتے توجوڈیشل کمیشن کب کااپناکام ختم کرچکاہوتا۔پرویزرشیدنے کہاکہ دھرنا پاکستان کا نمائندہ نہیں بلکہ دفاعی نمائش ہماری پہچان ہے اور کسی کو شہر بند کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگی ساز و سامان بنا کر فروخت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ غیر ملکی وفود نے پاکستانی دفاعی اشیا کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے انجینئرز پر فخر ہے ہماری نشانیاں دھرنے نہیں بلکہ مضبوط کرنسی اور معیشت ہے اور پاکستانیوں کی تخلیق اورصلاحیت دفاعی نمائش میں دیکھی دھرنے میں نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے روشنیوں کی طرف سفر کرنا شروع کردیاہے، جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت سے متعلق منفی پیش گوئیاں کی جارہی تھیں لیکن آج اسٹاک ایکس چینج 30 ہزارکی سطح عبور کرگئی اورعنقریب 40 ہزار سے بھی اوپر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود کا دفاعی نمائش میں شرکت کرنا اور پاکستانی عسکری مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کرنا پاکستان کی کامیابی ہے اور یہ کسی ایک سیاسی جماعت کی کامیابی نہیں بلکہ پورے ملک کی کامیابی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحران سے ابھی نکلے نہیں لیکن نکلتے نظر آرہے ہیں اور امید ہے کہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے روشنی لے کر آئیں گے۔انہوںنے کہاک ہم اپنی غلطیوں اور کمزوریوں کو بھی دیکھتے ہیں لیکن ہمیں اپنی کامیابیوں پرخوش ہونے کا حق بھی حاصل ہے اور کسی کو یہ حق نہیں دے سکتے ہیں وہ ہم سے ہماری خوشیاں چھینے یا اس سے ہمیں محروم رکھ سکے۔

  • پانچ  دسمبرتک ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے جائیں،ایف بی آر

    پانچ دسمبرتک ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے جائیں،ایف بی آر

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کو ایک بار پھیر ہدایت کی ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ میعاد میں 5 دسمبر کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور ٹیکس گزاروں کو ریٹرینز داخل نہ کرانے پر جرمانوں اور دیگر اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ،ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ سہولت ان ٹیکس گزاروں کی دی گئی ہے جو کسی حقیقی مسئلے کی وجہ سے 21 نومبر تک ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا سکے ، وہ اب 5 دسمبر تک گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

    وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے فیصلے کے مطابق 5 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے والے جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم ایف بی آر نے تمام ٹیکس نادہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی مشکل سے بچنے کیلئے آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر جلد سے جلد اپنے گوشوارے جمع کرا دیں۔

    آخری تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

  • ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کئے جارہے ہیں

    ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کئے جارہے ہیں

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نادرا کو ایسے تمام ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کرنے کا جو پروجیکٹ تفویض کیا تھا اس کے مطابق ٹیکس پیئرز کارڈ کے اجزاءکی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر 2014ءسے پہلے تمام ٹیکس گزار جنہوں نے ٹیکس سال 2013ءگوشوارہ جمع کرارکھا ہے ان کو یہ کارڈ جاری ہوجائیں گے یہ ٹیکس پیئرز کارڈ نادرا پر ٹیکس گزار کو ان کے کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ پر درج پتے پر پہنچا دئیے جائیں گے۔

    یہ ٹیکس پیئرز کارڈ ایف بی آر حکام کو ٹیکس ریٹرن فائلز اور نان فائلز میں امتیاز کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

  • درآمدی چینی پر 20 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق

    درآمدی چینی پر 20 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق

    اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے درآمدی چینی پر بیس فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق درآمدی چینی پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق اقتصادی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے، مارکیٹ زرائع کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مقامی کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے اور درآمدی چینی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملکی چینی کی پیداوار ستاون لاکھ ٹن تک متوقع ہے، چینی کی برآمد کے بعد بھی دس لاکھ ٹن سرپلس چینی موجود ہوگی۔

  • جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے

    جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے

    اسلام آباد: جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے، دونوں رہنماوں میں لفظوں کی جنگ ہوئی۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی رکارڈ میں دونوں رہنما ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے،چیرمین نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی کمپنی نے قرضہ معاف کرایا،اس کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اس کمپنی میں اقلیتی شیئر ہولڈر تھے،محمد زیبر نے نیشنل رولر سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جہانگیر ترین پر الزام عائد کیا۔

    جہانگیر ترین نے رولرسپورٹ پروگرام پرزبیرعمرکےبیان کی تردید کردی، پروگرام میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ انہوں نے 30ارب کےقرضےلئےاورواپس کئے اور حکومت کو دو ارب پندرہ کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ۔

    واضح رہے گذشتہ روز پرویز رشید اور نجکاری کمیشن کے چیرمین محمد زیبر نے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، جس پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل آیا۔