Tag: FC Attack

  • کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملہ،2افراد جاں بحق

    کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملہ،2افراد جاں بحق

    کوئٹہ: دہشت گرد عناصر ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، دہشت گردی کے مختلف واقعات میں دس افراد کی جان لےلی ہے۔

    کوئٹہ ایک بار پھردہشت کی لپیٹ میں ہے، شہر صبح سے ہی دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا اور کئی افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا، دہشت گردوں نے کوئٹہ کی قمبرانی روڈپر سیکیورٹی فورسزکےقافلے کو بم سے نشانہ بنایا۔

    دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی زخمی ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں رکھا گیا تھا۔

    اس سے قبل صبح کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔جس سے آٹھ افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے

    دوسری جانب کوئٹہ میں ہزارہ کے آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ہزارہ ڈیموکریڈٹ فرنٹ  کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
  • تربت: ایف سی اہلکاروں کے قافلے پرحملہ، 2اہلکارشہید ،6 زخمی

    تربت: ایف سی اہلکاروں کے قافلے پرحملہ، 2اہلکارشہید ،6 زخمی

    تربت: ناصرآباد میں ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر حملے میں دو اہلکارجاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور  بھی مارے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اس سے قبل چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اورخاتون سمیت بارہ افرادزخمی ہوگئےتھے، پولیس کے مطابق  ڈی پی او کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کونشانہ بنایاگیا، دھماکا اتنا زوردارتھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشےٹوٹ گئے، دھماکا مال روڈ پر واقع ایک دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہواجس سےموٹر سائیکل تباہ اورساتھ کھڑی متعددگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔