Tag: FC operation

  • آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    قلات : آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات،خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہے، آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

    شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا  تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور  داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان  میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • ایف سی کی کوہلو میں کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    ایف سی کی کوہلو میں کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے شہر کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کردیے، کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کارروائی کوہلو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع پر کی گئی، اطلاع ملتے ہی ایف سی نے علاقے کو گھیر لیا تھا۔

    ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان کی ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ ہے، ہلاک دہشت گرد بارودی سرنگ نصب کرنے میں ملوث تھے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔

    آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار


    گزشتہ ماہ کے آغاز میں سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارود، راکٹ اور مارٹر گولے برآمد کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 کیمپ تباہ

    آپریشن ردالفساد، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 کیمپ تباہ

    راولپنڈی: بلوچستان میں ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کیمپ تباہ کردئیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک تباہ کردیا۔

    آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کیمپ بھی تباہ کردئیے گئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ برآمد کیا گیا اسلحہ تربت میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ کارروائیاں بلوچستان کے علاقوں کاہان، ڈیرہ بگٹی اور چھتراج میں کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنایا تھا۔

  • کوئٹہ:ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کوئٹہ:ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کوئٹہ : ایف سی اور حساس ادارے نے چاغی کے علاقے میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چاغی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے، برآمد ہونے والے اسلحے میں43دستی بم، 3ایل ایم جی،3 کلاشنکوف اور 1خودکش جیکٹ شامل ہیں ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں راکٹ کے13 گولے،2 دیسی ساختہ، 3رائفل، راکٹ لانچر، مشین گن،5بارودی سرنگیں، گولیاں ودیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ بھارت اور افغانستان سے پہنچایا گیا تھا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

    دوسری جانب ملک کےمختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کارروائیوں کےدوران دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں سمیت انہتر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مردان میں پولیس نے ساڑوشاہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران پینسٹھ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کےمطابق زیرحراست افراد میں دوسہولت کار بھی شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی نےدیرمیں کارروائی کے دوران دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیا جبکہ گوجرانوالہ میں سرچ آپریشن کے دوران چارمشتبہ افراد کو حراست میں لیکراسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کیلئے 2016تلخ اور دلخراش یادوں کا سال رہا

    بلوچستان کیلئے 2016تلخ اور دلخراش یادوں کا سال رہا

    کوئٹہ : بلوچستان میں گزشتہ سال کی نسبت 2016میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان میں اضافہ ہوا، پانچ خودکش دھماکوں سمیت 260واقعات میں 340افراد جاں بحق 638زخمی ہوئے، انفارمیشن بیسڈ کارروائیوں میں 351 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

    بلوچستان کیلئے2016تلخ اور دلخراش یادوں کا سال رہا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 146بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف قسم کی دہشتگردی کے 255واقعات نے ایک سو اڑتیس افراد کی جان لی۔

    جنوری میں پولیس، فروری میں ایف سی ، اگست میں وکلاء، اکتوبر میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور پھر نومبر میں شاہ نورانی پر خودکش حملوں میں دو سو دو افراد لقمہ اجل بنے، ان پانچ واقعات کے بھاری نقصان نے دوہزار سولہ کو گزشتہ تین سال کی نسبت خوانی ٹھہرایا۔

    صوبے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں کمی ہوئی، 99واقعات میں 166اہلکار شہید 295زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد پولیس کی ہے ، فرقہ واریت کے واقعات میں بھی کمی آئی۔

    تاہم کوئٹہ میں چار خواتین کا قتل غیرمعمولی واقعہ رہا، سب سے زیادہ واقعات ڈیرہ بگٹی میں67 ہوئے جبکہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئٹہ شدید متاثر ضلع رہا، جہاں 52واقعات میں 219افراد لقمہ اجل بنے جن میں بیشتر سیکورٹی اہلکار ہیں۔

    سال بھرکے دوران اپیکس کمیٹی کے 8 اجلاس منعقد ہوئے جبکہ 3ہزار 92کومبنگ آپریشنز میں سول ہسپتال خودکش دھماکے کے ذمہ داروں سمیت 351دہشتگرد ہلاک جبکہ 7714گرفتار کئے گئے۔

  • سبی : ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی، 5دہشت گرد ہلاک

    سبی : ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی، 5دہشت گرد ہلاک

    سبی : بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین کمین گاہیں مسمار کردی گئیں ہیں۔

    ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق سبی کے نواحی علاقے سانگان اور گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردی۔

    اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے راکٹ لانچر ،دیسی ساختہ بم،بارودی سرنگیں اور بارود برآمد کرلیا گیا۔


    مزید پڑھیں : سبی میں مقابلے کے دوران 10 مسلح دہشت گرد ہلاک


    ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایف سی نے دہشت گردوں کے زیر استعمال تین کمین گاہیں مسمار کردی گئیں۔

    مارے جانے والے دہشت گرد مسافر ٹرینوں پر حملوں سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • سوئی :ایف سی کی کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    سوئی :ایف سی کی کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    سوئی: ضلع بگٹی کی تحصیل سوئی میں ایف سی اہلکاروں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران پندرہ کلو گرام بارودی مواد، چار ڈیٹونیٹرز اور ایک ریموٹ کنٹرول بم سمیت سکیٹروں گولیاں برآمد کرلی۔

    ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مذکورہ بارودی سرنگ اور ایف سی پر حملے اور گیس پائپ لائن کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

  • تربت میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار

    تربت میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار

    کوئٹہ: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت میں آپریشن کےدوران کالعدم تنظیم کےتین دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطباق تربت کےعلاقے ناصر آبادمیں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےخفیہ اطلاع پرشرپسندوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کےسے تعلق رکھنے والے تین ملزمان پکڑے گئے ہیں جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جن کی قبضے سےبھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • بلوچستان:  ایف سی سرچ آپریشن، 5دہشتگرد گرفتار

    بلوچستان: ایف سی سرچ آپریشن، 5دہشتگرد گرفتار

    لسبیلہ : ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران بلوچستان کے علاقے لسبیلہ سے پانچ دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ہے، جو قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے سمیت فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ،جن میں رائفلز ، مشین گنیں اور واکی ٹاکی سیٹ سمیت بھاری مقدار میں رونڈز شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • پسنی: ایف سی سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

    پسنی: ایف سی سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

    پسنی: بلوچستان کے علاقے پسنی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کی گی آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد پسنی ریڈار حملے میں ملوث تھے، گرفتاری کے بعد ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہو ئے کالعدم تنظم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ گاٹی خان چوک کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار افراد سے تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔