Tag: FC search operation

  • کوئٹہ :  سریاب میں سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سریاب میں سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : ایف سی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی تیزکردی گئی ہے، سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی، کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بادینی لنک کراس پر حساس اداروں اور ایف سی نوجوانوں نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگرد پولیس اور ایف سی کیخلاف ٹارگٹ کلرزکی معاونت کرتے تھے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس میں چارجوان شہید ہوگئے جبکہ منگل کو ہزارگنجی اور سریاب روڈ پر چار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

  • ژوب : سرچ آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    ژوب : سرچ آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    ژوب : ایف سی اورحساس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

    ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی اور خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ دو مبینہ دہشت گرد ژوب کی جانب آرہے ہیں جس پر نواحی علاقے سورکچھ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

    اس دوران سرحدی علاقے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار افراد نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مبینہ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    ہلاک شدگان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، دو میگزین اورسینکڑوں راونڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے۔

  • ڈیرہ مراد جمالی:سرچ آپریشن، اسلحہ اسمگلر گرفتار، بھاری اور خودکار ہتھیار برآمد

    ڈیرہ مراد جمالی:سرچ آپریشن، اسلحہ اسمگلر گرفتار، بھاری اور خودکار ہتھیار برآمد

    ڈیرہ مراد جمالی: ایف سی نے ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں بھاری اور خودکار ہتھیار برآمد کرلئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اسمگلر غیر قانونی طور پر صوبے بھر میں اسلحہ فراہم کرتا تھا، قبضے میں لئے گئے اسلحہ میں ائیر کرافٹ گن 22ایس ایم جی دو عدد جی تھری رائفل 10عدد ڈبل بیریل رائفل ایک راکٹ لانچر بمعہ 7راکٹس اور ڈھائی ہزار مختلف نوعیت کی گولیوں برآمد کرلئے گئیں۔

    ملزم کے قبضے سے جدید ہتھیاروں کے آلات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

  • کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ : حساس اداروں اور ایف سی کی گاہی خان چوک پر آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ایف سی اہلکارشہید جبکہ کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن کےدوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

    آپریشن سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقےکا سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردکےقبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

  • واشک: ایف سی سرچ آپریشن، 15شرپسند ہلاک

    واشک: ایف سی سرچ آپریشن، 15شرپسند ہلاک

    واشک: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شرپسند ہلاک ہوگئے، مقابلے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضلع خاران سے ملحقہ واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران شرپسندوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شر پسند مارے گئے، جن میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے تین اہم کمانڈر ز شامل ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں ایف سی کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، شرپسندوں کے قبضے سے ایک بنکر میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔