Tag: feature

  • واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کردی

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کردی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بالخصوص اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں مگر ایک مسئلہ ایسا تھا جو اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سر کا درد بنا ہوا تھا۔

    واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس میسج بھیجنے کے حوالے سے فیچر متعارف کرایا جس کے بعد اب آواز والا آڈیو پیغام اُسی پلیٹ فارم پر محفوظ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

    اس سے قبل یہ سسٹم تھا کہ جب صارف وائس میسج کسی دوسرے نمبر پر بھیجتا تھا تو یہ پیغام فون میں ہی محفوظ رہتا تھا اور فارمیٹ یا گمشدہ ہونے کی صورت میں وہ میسج ضائع ہوجاتا تھا۔

    کمپنی کی جانب سے ابھی یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا، یعنی اب صارف جب بھی وائس میسج بھیجے گا تو فون تبدیل کرنے پر اُسے پیغامات اپیلیکشن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد بیک اپ کی صورت میں آسانی سے مل جائیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کسی دوست کو بھیجا جانے والا پیغام اگر صارف نے حذف بھی کردیا تب بھی وہ دوبارہ سے آسانی کے ساتھ مل سکے گا۔

    اسے بھی پڑھیں: میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی

    موبائل ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے فیچر کی اپ ڈیٹ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے جبکہ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزمائشی سروس کے بعد یہ سہولت عام صارفین کو بھی مہیا کردی جائے گی۔ قبل ازیں آئی فون (آئی او ایس iOS) استعمال کرنے صارفین اس سہولت سے استفادہ حاصل کررہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کو ہٹانے کا طریقہ، نیا فیچر

    واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کو ہٹانے کا طریقہ، نیا فیچر

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے آخرکار وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کی ایک اور خواہش کو پورا کردیا جس کے بعد وہ کسی بھی ایڈمن کو  گروپ سے ہٹا سکتے ہیں۔ یہ فیچر پہلی بار بیٹا ورژن میں دو ماہ قبل سامنے آیا تھا تاہم اب اسے مخصوص ممالک کے عام صارفین کے لیے فراہم کردیا گیا۔

    نئے فیچر کے تحت انتظامیہ کی جانب سے ہر صارف کو اختیار دیا گیا ہے کہ ایڈمن سمیت کسی بھی دوسرے صارف کے اسٹیٹس کو ختم کریں یا پھر انہیں گروپ سے باہر نکال دیں۔

    واضح رہے کہ اب تک اگر کوئی شخص واٹس ایپ گروپ چیٹ سے کسی ایڈمن کو ختم کرنا چاہتا تو اسے مکمل چیٹ سے نکالنا پڑتا تھا، پھر اس صارف کو دوبارہ گروپ میں عام ممبر کی طرح شامل کیا جاتا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے آخر کار ایڈمن اسٹیٹس کو ختم کرنے کا آپشن شامل کردیا ہے جس کے لیے صارف کو چیٹ سے نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر  iOS ، اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

    یہ فیچر کس طرح کام کرتا ہے؟

    اپنے گروپ چیٹ سے ایک ایڈمن کو ختم کرنے کے لیے اسکرین کے اوپر گفتگو کے عنوان پر انگلی ماریں۔ اس سے گروپ انفو کی اسکرین سامنے آجائے گی جہاں یوزرز گروپ فوٹو اپ ڈیٹ اور گروپ کے بارے میں وضاحت اپ ڈیٹ کرتے ہیں، اسی جگہ پر چیٹ میں تصاویر شامل کی جاتی ہیں، یہاں کنورسیشن تلاش کریں اور ستارہ لگے پیغام دیکھیں۔

    گروپ انفو والی ونڈو کے نچلے حصے میں شرکا کی فہرست کو نیچے کی طرف لے جائیں اور کسی بھی یوزر کے آگے لکھے ’ایڈمن‘ کے لفظ پر انگلی ماریں۔ اگر آپ خود بھی ایڈمن ہیں تو آپ کو Dismiss As Admin کا آپشن نظر آجائے گا۔ ایڈمن کو نکالنے کے بعد وہ گروپ میں چیٹ میں بدستور رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ نے گروپ ڈسکرپشن کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے گروپ ڈسکرپشن کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    کیلی فورنیا: خبر رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ گروپ میں ڈسکرپشن کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتطامیہ کی جانب سے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، واٹس ایپ گروپ میں ڈسکرپشن کا فیچر متعارف کرانے کا مقصد بھی صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔

    گروپ ڈسکرپشن فیچر کو متعارف کرانے سے صارفین با آسانی کسی بھی چیٹ گروپ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے، جبکہ گروپ ڈسکرپشن (گروپ کی تفصیلات) 512 الفاظ پر مشتمل ہوگی جسے واٹس ایپ استعمال کرنے والے تمام افراد دیکھ اور پڑھ سکیں گے۔

    میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی

    نئے فیچر کو استعال کرنے اور اس سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کو پہلے واٹس ایپ اپڈیٹ کرنا ہوگا، جس کے بعد ایپلکیشن میں موجود گروپ کریشن کے حصہ میں جانا ہوگا جہاں گروپ کے نام درج کرنے کے بعد نچلی سطح پر ہی گروپ ڈسکرپشن کی سہولت موجود ہوگی۔

    کمپنی منتظمین کا کہنا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیچر کو متعارف کرا گیا ہے، جسے اسمارٹ فون اور آئی فون استعمال کرنے والے افراد واٹس ایپ اپڈیٹ کرنے کے بعد فیچر سے مستفید ہو سکیں گے۔

    واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے مزید فیچرز متعارف کرائے گی، خیال رہے کہ واٹس ایپ ایپلکیشن کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جسے سب بڑا خبر رسانی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ

    اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ واٹس ایپ و دیگرپر سبقت حاصل کرنے اور صارفین کی توجہ  حاصل کرنے کے لیے اپیلیکشن میں نت نئے فیچرز متعارف کروارہی ہے‘ اس بار انتظامیہ نے اسنیپ چیٹ میں صارفین کے لیے گروپ چیٹ کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک ‘ واٹس ایپ کے مد مقابل سماجی رابطے کی معروف موبائل ایپلیکشن اسنیپ چیٹ نے پہلی بار صارفین کے لیے گروپ چیٹ کی سہولت متعارف کروائی ہے جس کے بعد واٹس ایپ کے لیے مقابلہ مزید سخت ہوگیا ہے۔

    اسنیپ چیٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ’’موبائل ایپلیکشن میں گروپ چیٹ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اب 16 صارفین ایک گروپ میں موجود رہ کر چیٹ کرسکیں گے اور اسکرین کے نیچے دیکھا جاسکے گا کہ گروپ میں کون سے ممبران آن لائن ہیں‘‘۔


    پڑھیں: ’’ فیس بک کا’اسنیپ چیٹ ‘کے لیے میدان سخت کرنے کا فیصلہ ‘‘


    اسنیپ چیٹ نے صارفین کو ہر شخص سے علیحدہ چیٹ کے لیے علیحدہ سے آپشن بھی فراہم کیا ہے تاہم اس کی خصوصیت یہ ہے کہ ممبران کی جانب سے گروپ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز 24 گھنٹے بعد خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

    اسنیپ چیٹ گروپ میں بھیجی جانے والی ویڈیو صرف ایک بار ہی دیکھی جاسکے گی‘ جبکہ اگر کوئی صارف چوبیس گھنٹے کے دوران پیغام کو نہیں دیکھ سکا تو بھیجا جانے والا پیغام پالیسی کے حساب سے خود بہ خود غائب ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ نے چند فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں اسٹیکرز سے تصویر سجانے‘ پینٹ برش کے استعمال سے تصویر کو نیا رخ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

  • سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کا انتہائی دلچسپ  فیچر

    سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کا انتہائی دلچسپ فیچر

    سیول: سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو مارچ میں متعارف کروایا جارہا ہے لیکن اب اس کی لانچنگ کی تاریخ بھی منظرِ عام پر آگئی ہے، اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو یکم مارچ کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں لانچ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیجے جارہے ہیں جس میں گلیکسی 6 کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ہینڈ سیٹ کی اطراف سیدھی نہیں بلکہ کروی ہوں گی۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس کی ڈسپلے اسکرین 5.1 انچ کواڈ  ہوگی اور اس میں رات کے وقت استعمال کیلئے سپر ڈیم فیچر بھی ہوگا، پچھلا کیمرہ 20 میگا پکسل جبکہ اگلا 5 میگا پکسل ہوگا۔


    ماہرین توقع ظاہر کررہے ہیں کہ اس فون میں وائرلیس طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری استعمال کی جائے گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکی پیٹری صرف 10 منٹ چارج کرکے 4 گھنٹے تک استعمال کرسکیں گے۔

    دوسری جانب بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں سونی، ہواوے اور  ایچ ٹی سی کمپنیاں بھی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے جارہی ہیں۔