Tag: february

  • ملک کے کن علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے؟ جانیے

    ملک کے کن علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے؟ جانیے

    سردیوں کے حوالے سے پاکستان کا اہم سیاحتی مقام مری ملکہ کوہسار بھی ماحولیاتی تبدیلی کی زد پر ہے، جہاں ماضی کی طرح برفباری اس قدر نہ ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے ملک بھر سے آئے سیاح کسی حد تک مایوس نظر آ رہے ہیں، تاہم صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ایک اور اہم ترین سیاحتی مقام گلیات میں برفباری نے رنگ جما دیا ہے، نتھیا گلی، ٹھنڈیانی، چھانگلہ گلی، اور ایوبیہ برف سے ڈھک گئے ہیں، ہاں لیکن یاد رہے کہ برف باری سے مری روڈ سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن ہو گئی ہے، اس لیے سیاحوں کو انتظامیہ کی جانب سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شمالی بلوچستان یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن اور ژوب میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی ا8 تک گر گیا ہے، جب کہ کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے پھر کراچی کا رخ کر لیا ہے۔

    پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مری اور گرد و نواح میں آئندہ 24 گھنٹے مزید بارش و برف باری کے امکانات ہیں، گزشتہ رات سے اب تک مری میں 2.5 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، مری میں سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم ہیں۔

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ادھر کراچی میں ہوائیں چلنے سے موسم پھر ٹھنڈا ہو گیا ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر کل تک جاری رہے گی، لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے ہیں اور موٹر وے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

  • اس مہینے شدید گرمی کا نیا ریکارڈ بننے جارہا ہے، بڑا انکشاف

    اس مہینے شدید گرمی کا نیا ریکارڈ بننے جارہا ہے، بڑا انکشاف

    موسمیات کے عالمی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ فروری میں اتنی شدید گرمی ہوگی کہ ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

    اس حوالے سے برطانوی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں گرمی ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے کیونکہ انسانی ساختہ گلوبل وارمنگ اور قدرتی ایل نینو موسمیاتی پیٹرن دنیا بھر میں خشکی اور سمندروں کے درجہ حرارت کو بڑھا رہے ہے۔

    Pakistan

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال کے مختصر ترین مہینے میں نصف سے زیادہ مدت کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ اس قدر واضح ہو گیا ہے کہ موسمیاتی چارٹ نئے انداز سے سامنے آرہے ہیں۔

    خاص طور پر سطح سمندر کے درجہ حرارت پر جو اس وقت اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ ماہرین موسمیات تحقیق کر رہے کہ اس قدر تبدیلی کیوں ہو رہی ہے۔

    Hottest

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیارہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے، ہم سمندر کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں، جو آب و ہوا میں گرمی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جس شدت سے 2023 اور اب 2024 میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت کے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے وہ توقعات سے کہیں زیادہ ہے حالانکہ یہ ایسا کیوں ہو رہا ہے یہی اس تحقیق کا موضوع ہے۔

    Explainer

    رپورٹ کے مطابق برکلے ارتھ کے سائنسدان زیکے ہاس فادر کے مطابق جنوری، دسمبر، نومبر، اکتوبر، ستمبر، اگست، جولائی، جون اور مئی کے بعد، بنی نوع انسان تاریخ میں ریکارڈ گرم ترین فروری کا تجربہ کی راہ پر گامزن ہے۔

    دی گارڈین نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ہونے والا اضافہ درجہ حرارت کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح سے 2 ڈگری سیلسیس تک لے جانے کے راستے پر ہے حالانکہ یہ ال نینو کا ایک مختصر، قلیل المدتی اثر ہونا چاہیے۔

  • ماہ فروری میں ترسیلات زر کتنی رہیں؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

    ماہ فروری میں ترسیلات زر کتنی رہیں؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

    کراچی : رواں سال فروری کے دوران پاکستان کو دو ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت کم اور گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ای سی پی) نے ترسیلات زر کی وصولی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوری دوہزار تیئس کے مقابلے میں فروری میں ترسیلات میں چاراعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں ترسیلات زر میں نو اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی، آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر ترسیلات زر کی مد میں اٹھارہ ارب ڈالرموصول ہوئے، جو پچھلے سال اسی مدت کی نسبت دس اعشاریہ آٹھ فیصد کم ہیں۔

    رواں سال فروری میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے پینتالیس کروڑچھیالیس لاکھ ڈالر آئے، متحدہ عرب امارات سے بتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر، برطانیہ سے اکتیس کروڑ سترلاکھ ڈالر اور امریکا سے اکیس کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

  • موسمی تبدیلی کا شاخشانہ، کراچی میں سردی فروری میں فرار

    موسمی تبدیلی کا شاخشانہ، کراچی میں سردی فروری میں فرار

    کراچی: موسمی تبدیلی کے اثرات شہر کراچی میں واضح دکھائی دینے لگے ہیں، اس بار سردی فروری میں ہی فرار ہو گئی اور گرمی کا موسم چھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی اچانک ختم ہو گئی ہے، پنجاب میں بھی سردی کچھ دن کی مہمان ہے، کراچی میں عام طور پر شروع فروری میں سردی ہوتی ہے، تاہم اس بار مہینے کے آغاز ہی میں موسم پوری طرح بدل گیا ہے۔

    چند قبل کراچی کے علاقے لیاری میں دھند بھی دیکھی گئی جو ایک غیر معمولی صورت حال تھی، کراچی میں عموماً اس طرح کی دھند نہیں پھیلتی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بتایا کہ آگے موسم خشک ہونے جا رہا ہے، دن میں تیز دھوپ ہوگی۔

    انھوں نے کہا چند دنوں میں بالائی علاقوں میں تو بارشوں اور برف باری کا نیا اسپیل شروع ہوگا لیکن سندھ اور کراچی میں سردی ختم ہو گئی ہے، اور اگلی سردی کا اب دسمبر کے آخرے ہفتے میں امکان ہے۔

    ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

  • فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصدکی سطح پر پہنچ گئی

    فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصدکی سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال  کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء )کے دوران مہنگائی کی شرح اوسط 6.46 فیصد رہی 

    ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 ء کے مقابلے میں فروری 2019 ء میں افراط رز کی شرح میں 0.64اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    جنوری 2019ء کے مقابلے میں فروری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 150فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبز مرچ 37فیصد، انار 11فیصد ، چکن 4فیصد ، مچھلی 2فیصد اور گندم ڈیڑھ فیصد مہنگی ہوئی۔

    دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ایل پی جی 13.46 فیصد ریکارڈ کی گئی، آلو 9فیصد ، گوبھی 6.50فیصد ، انڈے 4فیصد جبکہ دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جنوری 2018ء کے مقابلے میں جنوری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 179فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ ادرک 16فیصد، بیف ، چائے اور چینی 14فیصد ، مٹن 13فیصد ، گڑ 11فیصد ، گھی اور مچھلی 8فیصد مہنگے ہوئے۔

  • ماہ فروری کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

    ماہ فروری کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ ( فروری 2019ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، آلو، خوردنی تیل، آٹا ،گڑ ، چنے کی دال ، دال مونگ ، دال مسور ،انڈے، لہسن ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ایل پی جی ،پیاز ،سرخ مرچ ،گندم، دال ماش،چینی ،سمیت 6اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،چائے، روٹی سادہ ، تازہ دودھ ، دھی،ملک پاؤڈر،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، مٹن، بیف، سگریٹ ، صابن ، سمیت 31 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.34، 0.36 ،0.34 اور 0.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • فروری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    فروری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں ماہ (فروری) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گندم اور آٹے سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نئے مالی سال 19-2018 کے آٹھویں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اعدادو شمار کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، گندم، آٹا، مسٹرڈ آئل، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، چینی، گڑ اور دال مسور سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈے، لہسن ،خوردنی تیل، آلو، پیاز، دال ماش، چنے کی دال، دال مونگ، سرخ مرچ اور ایل پی جی سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، نمک، چائے، روٹی سادہ، تازہ دودھ، دہی، ملک پاؤڈر، باسمتی چاول، اری چاول، سگریٹ اور صابن سمیت 31 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار آمدنی، 12 ہزار تا 18 ہزار آمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.53، 0.56، 0.54 اور 0.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ماہ فروری کا پہلا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    ماہ فروری کا پہلا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ ( فروری 2019ء ) کے پہلے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، آلو، پیاز ،کیلے، گندم، آٹا ،دال ماش،چنے کی دال ،مسٹرڈ آئل ،مٹن ،بیف، ویجی ٹیبل گھی ،چینی ،سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،لہسن ،خوردنی تیل، دال مونگ ،دال مسور ،چائے، سرخ مرچ ،پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، ایل پی جی ، سمیت 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، تازہ دودھ ، دھی،ملک پاؤڈر،باسمتی چاول ،اری چاول ،سگریٹ ، صابن ، سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.33، 0.34 ،0.30 اور 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ آئندہ ماہ فروری کے تیسرے ہفتے میں شیڈول ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ اسلام آباد منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا بھی جائیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے، اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں14ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے، دوست خلیجی ممالک30ارب ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔

    سعودی ولی عہد معاہدوں پر دستخط کیلئے فروری میں پاکستان آئیں گے، یہ ڈیل پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ثابت ہوگی، دونوں ممالک سے مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

  • ماہ فروری : 26 افراد قتل، شہری ڈھائی ہزار سے زائد موبائل فون سے محروم

    ماہ فروری : 26 افراد قتل، شہری ڈھائی ہزار سے زائد موبائل فون سے محروم

    کراچی : قتل، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان شہر قائد کی پہچان بن گیا، فروری کے اٹھائیس دنوں میں چھبیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ماہ فروری کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران26افراد کو مختلف وارداتوں میں موت کی نیند سلا دیا گیا۔

    اس کے علاوہ دو افراد کو اغوا اور دو تاجروں سے بھتہ وصول کیا گیا۔ شہر کراچی اسٹریٹ کرمنلز کی جنت بن گیا، شہریوں کی جان اور مال محفوظ نہیں۔

    سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق صرف فروری میں دو ہزار پانچ سو بیاسی موبائل فونز چھینے گئے یا چوری ہوئے، ساڑھے انیس سو شہری موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے۔

    ایک سو ایک افراد سے گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں، چھینے گئےچار سو بیالیس موٹرسائیکلیں، چھیالیس گاڑیاں اور ایک سو آٹھ موبائل فونز برآمد  ہوئے۔

     ان28 دنوں میں قانون کے نفاذ کے لئے پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے حوالے سے متعلقہ حکام کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔