Tag: february

  • ماہ فروری: اسٹریٹ کرائم کے دوران 34 افراد جاں بحق

    ماہ فروری: اسٹریٹ کرائم کے دوران 34 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، فروری کے مہینے میں چونتیس افراد جان سے گئے۔ کئی افراد اپنی گاڑیوں، موٹرسائیکلیوں اور موبائل فونز سے محروم کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے فروری کے مہینے میں کراچی میں ہونے ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار جاری کردئیے، کراچی میں سکیورٹی کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    اسٹریٹ کرائمز کی وارداتو ں نے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے سکیورٹی تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق فروری کے اٹھائیس دنوں میں چونتیس افراد فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    کراچی میں مسلح ملزمان نے سولہ گاڑیاں چھین لیں جبکہ پچیانوے گاڑیاں چوری کی گئیں، ماہ فروری میں اسلحے کے زور پر ایک سو چونتیس موٹرسائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔

    سی پی ایل سی رپورٹ کے کے مطابق گن پوائنٹ پر ایک ہزار اٹھارہ شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا جبکہ ایک ہزار تین سو گیارہ موبائل فونز چوری ہوئے، نئے سال کے دوسرے ماہ میں بھتہ خوری کے بھی تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لئے ٹھنڈا دھرم شاملہ بہترین انتخاب ہے۔

    ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں ماحول گرم ہی ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کے جذبات میچ کو اور بھی سنسنی خیز بنادیتے ہیں، دو روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے لئے جگہ ٹھنڈی ہونی چاہیے، دھرم شالہ کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانٹے دار میچ کے لئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھارت میں ہوگا، پاکستان کی ٹیم انیس مارچ کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

  • پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نےہری جھنڈی دکھادی،سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا ہے پاک بھارت سیریزکے لیے ماحول سازگار نہیں۔

    شہریارخان نے توتین چار دن میں جواب مانگا تھالیکن بھارت نے اگلے دن ہی جواب دے دیا اور وہ بھی صاف جواب بھارتی بورڈ کےسیکرٹری نےپاک بھارت سیریز کاامکان ختم کردیا۔

    انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں پاک بھارت سیریز کے لئے حالات اور ماحول سازگار نہیں، اس وقت پاکستان سے کھیلنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ سیریز کے معاملے پرپاکستانی حکومت کو بھارتی حکومت سے بات کرنی چاہیے، بات چیت سے ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھارت یاترا کے بعد کہا تھا کہ دورازے بند نہیں ہوئے سیریز کا امکان ہے۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کردی۔ پاکستان سپرلیگ کو ناکام بنانے کے لئے فروری میں ایشیاء کپ کرانے کا اعلان کردیا۔

    حالانکہ فروری میں پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند بھارت کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    بگ تھری کے بدنام بادشاہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو تباہ کرنے کیلئے ایک نئی چال چل ڈالی۔

    سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے ایشیا کپ آئندہ سال فروری میں منعقد کرانے کا اعلان کردیا،وینیوز کیلئے بھارت یا بنگلہ دیش آپشنز ہونگے۔

    جبکہ اسی ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پی ایس ایل کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کی مخالفت کیلئے انوراگ ٹھاکر پہلے ہی بدنام ہیں، اب ان کا یہ اقدام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

    سچ بات تو یہ ہے کہ سازش پر سازشیں رچائی جارہی ہیں تاکہ پاکستان سپر لیگ آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوجائے۔

  • اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    کراچی: اپریل دو ہزار چودہ میں ملک بھی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دو اعشاریہ ایک ایک فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ فیصدرہی۔

     اپریل دوہزار پندرہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی دو اعشاریہ ایک ایک فیصدرہی۔سبزیوں کی قیمت میںچودہ عشاریہ تین تین فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    ادارئے شماریات کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواتومہنگائی کی شرح یکساں رہیگی۔

  • فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری دوہزار پندرہ کے دروان ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کےاسی عرصے کے مقابلے میں تین اعشاریہ دو چار فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ نو دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    \پاکستان ادارئے شماریات کے ممبر عارف چیمہ اور ڈی جی پرائسز شوکت زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جولا ئی سے فروری میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی۔

    جنوری دو ہزار پندرہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ نو فیصد تھی۔

  • فروری کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر آٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے مطابق بیس فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز،لہسن ،کیلے ،چائے اور تازہ دودھ سمیت چھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     ٹماٹر، ایل پی جی ، آلو،چینی،گڑ،دالیں سرخ مرچ ، مرغی ،انڈے،گھی، تیل ،گندم اور آٹے سمیت انیس اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،مٹن،بیف، گیس چاول ، نمک اوربجلی سمیت اٹھائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کمی

    مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کمی

    اسلام آباد : فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے مطابق پانچ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے ،چائے ،پیاز،چینی اور زندہ مرغی سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،ایل پی جی،آلو،انڈے،دال ماش و مسور،گھی،تیل سرخ مرچ سمیت پندرہ اشیایہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ ،آٹا، دھی ،تازہ دودھ، گیس نرخ چاول ، ملک پاؤڈر، نمک،بجلی کے نرخ اور کپڑے سمیت تیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔