Tag: Federal Board of Revenue (FBR)

  • ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام بیٹھ گیا

    ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام بیٹھ گیا

    اسلام آباد: ملک بھر سےلاکھوں ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے، ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام بیٹھ گیا۔

    ملک بھر سے لاکھوں ٹیکس دہندگان کا گوشوارے جمع کرانے سے محروم رہ جانے کا خطرہ ہے اور اس صورت میں اُنہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایف بی آر کا آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام اٹھائیس اکتوبر سےانتہائی سست روی کا شکار ہے اورانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبر آنے میں صرف ایک روز باقی ہے۔

    سینئیر ممبر ایف بی آرشاہد حسین اسد کا کہنا ہےکہ آخری تاریخوں میں ایک ساتھ لاکھوں گوشوارے جمع کرانے سےاس صورتحال کا سامنا ہے جبکہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کےسابق صدر علی رحیم کہتےہیں کہ آن لائن سسٹم کا انتہائی سست ہوجانا ایف بی آر کی نا اہلی ہے۔

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے چارنئی اصلاحات

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے چارنئی اصلاحات

    اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے چار نئی اصلاحات جاری کی گئی ہیں، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریٹرن فارم مزید آسان کردیا گیا ہے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریٹرنز کا فارم مزید آسان کر دیا گیا ہےاور یہ فارم صرف ایک صفحے پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ ایسے تمام افراد جن کی تنخواہ کے علاوہ بھی آمدنی ہے وہ دوسرا فارم بھریں گے۔

    دس لاکھ سالانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے افراد کو علیحدہ سے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فارم بھی جمع کرانا ہوگا جو کہ چار صفحات پر مشتمل ہے، کاوباری افراد کیلئے بھی دو نئے فارم متارف کروائے گئے ہیں، یہ تمام فارمز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔