Tag: federal budget

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ 26 مئی کوپیش کیا جائےگا،اسحاق ڈار

    آئندہ مالی سال کا بجٹ 26 مئی کوپیش کیا جائےگا،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ مالی سال 18-2017 کا بجٹ 26 مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ بجٹ جلد پیش کیے جانے کا فیصلہ رمضان کی آمد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے،جبکہ بجٹ کی تیاری بھی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ جون کےبجائے مئی میں پیش کیا جائے گا۔


    آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع


    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں کے بجٹ میں پانچ سےسات فیصد تک اضافےپرغورکیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد تک اضافہ بھی متوقع ہے۔

    وزیر خزانہ کے مطابق 2013 میں سب کی حمایت سے ادائیگیاں کرنا اور قرضے کو صفر پر لانا ایک مشکل فیصلہ تھا،اگر ایسا نہ ہوتا تو اب تک گردشی قرضوں کا حجم 720 ارب روپے یا اس سے زائد ہوچکا ہوتا۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابقہ حکومتیں مئی میں بجٹ پیش کرنے کے وعدے کرچکی ہیں تاکہ اس پر پارلیمانی بحث کےلیےمعقول وقت میسرآسکے،تاہم اس میں کامیابی نہ ہوسکی۔

  • بجٹ میں میک اپ کا سامان مہنگا ہونے کے خوف سے خواتین پریشان

    بجٹ میں میک اپ کا سامان مہنگا ہونے کے خوف سے خواتین پریشان

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ ایوان میں پیش ہونے والا ہے۔ فیشن کی دیوانی خواتین پریشان ہیں کہیں میک اپ کا سامان نہ مہنگا ہو جائے اور بننے سنورنے میں کہیں کوئی کمی نہ آ جائے۔

    بجٹ میں مہنگائی کا طوفان کہیں میک اپ کو نہ بہا کر لے جائے، اس شش و پنج میں خواتین کے گال بنا میک اپ کے ہی لال ہو رہے ہیں،  بیوٹی پارلر چلانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ہر بجٹ کے بعد کاسمیٹکس مہنگے ہو جاتے ہیں اور ہم بھی فیشل سے کر بالوں کی ری بانڈنگ تک کے تمام ریٹس بڑھا دیتے ہیں۔

    خواتین کے لئے سجنا سنورنا تو پیٹ بھرنے سے بھی زیادہ ضروری ہے، جب ہی یہ سوچ کر جان نکل رہی ہے کہ کہیں سرخی پاوڈر خریدنا مہنگا نہ پڑ جائے۔

    دلہنیں پریشان ہیں کہ میک اپ مہنگا ہونے سے برائیڈل میک اپ کے چارجز بھی بڑھ جائیں گے، خواتین کے لئے فیشن کئے بغیر گزار کرنا ناممکن ہی سمجھ لیجیے۔