Tag: federal cabinet Approves

  • ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ، وفاقی  وزیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ، وفاقی  وزیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی  وزیرصنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی کو منظورکرلیا ہے ، جس کے تحت آسان اقساط پر زمینیں ملیں گی اور ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایس ایم ایز کے لئے ایک مربوط پالیسی منظور کی ہے ، جس میں تمام ایس ایم ایز کو لو رسک، میڈیم رسک اور ہائی رسک میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ لو رسک ایس ایم ایز کو حکومت سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہو گی، میڈیم رسک ایس ایم ایز کو تیس دن میں منظوری مل جائے گی۔ اس کے ساتھ سیلف ڈیکلریشن کی پالیسی کے تحت دس کروڑ روپے تک صرف صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کا انکم ٹیکس لگایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں50 لاکھ سےزیاد ہ کاروبار ہیں، 3500سے4ہزارلارج اسکیل مینوفیکچرنگ کاروبار ہیں اور 78فیصد ملازمت کا تعلق ایس ایم ای کے ساتھ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسان فنانس اسکیم متعارف کرارہے ہیں ،ایک کروڑ تک بغیرضمانت قرضہ ملے گا اور نیا کاروبار شروع کرنےوالے این اوسی سےمستثنیٰ ہوں گے۔

    خسرو بختیار نے کہا کہ ایس ایم ای میں420 ایکٹرزمین مختص کر دی ہیں ، ایس ایم ای کےذریعے آسان اقساط پر زمینیں ملیں گی ، سندھ حکومت سے درخواست ہے ، اس میں شامل ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں صرف درآمدات پر انحصارکیاجارہاتھا، 10لاکھ یونٹ مینوفیکچرنگ کا کام کررہےہیں ، ایس ایم ای میں چھوٹےشہروں کیلئے 30 ارب مختص کئے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پالیسی کےتحت ایک ایکشن پلان مرتب کردیا ہے ،ایس ایم ای میں شامل لوگ ہم سے رابطہ کریں ، ہم ایس ایم ای پالیسی کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ بزنس پلان کمرشل بینکس دیں گے اگر نقصان ہوگیا تو شیئرنگ ہوگی، قرٖضہ بغیر کسی سیکیورٹی کے ملے گا۔

  • وفاقی کابینہ  نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا، بعد ازاں وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنےکی منظوری دیدی۔

    کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کی اجلاس میں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ،جس میں6 نکاتی ایجنڈےپرغورکیاگیا، اجلاس میں کوروناوائرس کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سےمتعلق ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی جبکہ ای اوبی آئی پنشن میں اضافےکی سمری موخر کردی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی  کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کےسپردکرنےکی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پرایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری اور کوروناسےبچاؤ،احتیاط سےمتعلق درآمدات پربرانڈکی شرط ختم کرنےکی منظوری دی۔

    اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کےحوالےسے2تجاویزپر غور کیا گیا ، تجویز تھی کہ لاک ڈاؤن میں توسیع21اپریل تک یا 28 اپریل تک بڑھایا جائے۔

    جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن2ہفتےبڑھانےکی منظوری دےدی اور کہا تمام صوبے حالات دیکھ کر لاک ڈاؤن سے متعلق خود فیصلے کریں۔

    لاک ڈاؤن بڑھانے نے حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں دی جائےگی اور وزیراعظم آج سوا5بجےاین سی سی فیصلوں سے قوم کوآگاہ کریں گے۔

  • وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، وفاقی کابینہ نے "کامیاب جوان” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔

    معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں کہا ملک بھر کے نوجوانوں کے لیےاچھی اور بڑی خبر ہے، وزیراعظم کےبعد کابینہ نے پروگرام کی توثیق کر دی،ع مشکل معاشی حالات کےباوجود 100 ارب مختص کر دیےگئے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا ، کابینہ سے خطیر رقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے، گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

    معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز نے کہا پروگرام سے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھائیں گے، نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی

    یاد رہے 17 مئی کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کوبا اختیار، روزگارکی فراہمی کا منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی، ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردارنظراندازنہیں کر سکتے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع، تعلیم اور ہنرمند بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی، نوجوانوں کی ترقی سے متعلق بنیادی خاکہ مرتب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم یوتھ پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے رائے اور تجاویز حاصل کی جاسکیں گی۔

    اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔