Tag: Federal Cabinet meeting

  • آئینی ترمیم :  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلہ کیا جائے گا،

    آئینی ترمیم : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلہ کیا جائے گا،

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد وزیر قانون اور وزیراطلاعات نے مشترکہ میڈیا بریفنگ دی اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ترمیم کے حوالے سے اسپیکر نے خصوصی کمیٹی بنائی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی نے جو ڈرافٹ منظور کیا تھا وہ کابینہ کے سامنے رکھا گیا، پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

    وزیرقانون نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کو بھی مسودے کا حصہ بنایا گیا ہے مسودے میں کچھ تبدیلیوں کے بعد اسے کابینہ سے باقاعدہ منظور کرایا جائے گا۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ 4 ہفتوں سے تواتر سے یہ کام جاری ہے، منظوری سے قبل کل والے ڈرافٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے دو سیکریٹریٹ بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے، یہ بھی معاملہ طے ہوگا کہ یہ سرکاری طور پر پیش ہو یا کوئی اور جماعت پیش کرے۔

    اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آج آئینی ترمیم منظور ہوگئی تو اس کے مطابق اگلے چیف جسٹس کا تقرر اسی طریقہ کار کے مطابق ہوگا، کابینہ ارکان آج ڈھائی بجے اپنا مؤقف رکھیں گے۔

    اتفاق رائے نہ ہوا تو دوسرا راستہ اختیار کریں گے، عطا تارڑ

    علاوہ ازیں وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ ساری جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے، حنیف عباسی نے کہا کہ حتمی نتائج تک پہنچنے میں اب صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔

  • ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

    ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غریب ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، غریب عوام کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا گیا تو مزید مشکل ہوجائے گی، کم سے کم اتنا اضافہ ضرور کریں تاکہ وہ بچوں کا پیٹ پال سکیں، پنشنرز کی پنشن آدھی سے بھی کم ہوگئی ہیں ہمیں ان کا خیال بھی کرنا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں گیس کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ گیس کا کنٹریکٹ کم معاوضے پر مل جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پرعمل درآمد کے باوجود تاحال اسٹاف لیول ایگریمنٹ سائن نہیں ہوا، اب یہ معاملہ آئی ایم ایف بورڈ میں جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نےآئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی تھیں، پھر بڑی مشکل سے آئی ایم ایف معاملات طے کیے، گزشتہ سال جو سیلاب آیاتباہ کن تھا اس نے بھی معیشت کو بےپناہ نقصان پہنچایا، کابینہ کے ممبران نے بحالی،ریلیف کیلئے دن رات کوششیں کیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے ذمہ داری سنبھالی ہے سب سے پہلا امتحان آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا تھا، اب ہم دوبارہ آئی ایم ایف کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھے ہیں اور اس کی تمام تر شرائط کو پر مکمل عمل درآمد بھی کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےایم ڈی سے تقریباً ایک گھنٹہ فون پربات ہوئی ، ایم ڈی آئی ایم ایف نے1،2مزید شرائط بتائی وہ بھی پوری کردیں، اب کوئی ایسی چیز نہیں باقی بچی جو آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ بنے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی باگ دوڑسنبھالی تو گزشتہ حکومت نے معیشت کاجنازہ نکال دیا تھا، سیلاب سے معیشت کو تقریباً30ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، یوکرین کرائسز کے نتیجے میں عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔

    وفاق کے علاوہ صوبوں نے بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے، وفاق نے100ارب روپےخرچ کیا بیرون ممالک سے امداد آئی، ہمارے بااعتماد دوست چین نے ہماری بھرپور مدد کی، گزشتہ 2،3ماہ میں چینی حکومت کی سپورٹ انتہائی مددگار ثابت ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں ٹھوس اقدامات سے اچھے نتائج مل سکتے ہیں، دیہی علاقوں میں زرعی اجناس پر ویلیو ایڈڈ چین قائم ہے، اس سے دیہی علاقوں میں حوشحالی آئے گی، ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معیشت تباہ ہوجائے گی، معاشی استحکام کا پہیہ سیاسی استحکام سے جڑا ہے، سیاسی استحکام کیلئے ریاست اور تمام ادارے یکسو ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،  قومی اسپورٹس پالیسی 2022  کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو طلب کرلیا، جس میں قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا، اجلاس کا24نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا اور وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیں گے جبکہ تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی۔

    وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کانام ڈاکٹرعبدالقدیرکےنام پررکھنےکی منظوری دے گی جبکہ وزارت داخلہ کی تجویز کی تجویز پر غورکرے گی۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق2سمریاں اور قومی اسپورٹس پالیسی 2022 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

    پاکستان کی75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ، نیلم جہلم ہائیڈروپاورکمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی سمیت ای سی سی،قانونی معاملات،کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ اورکمیٹیوں میں سمریاں تاخیرسےبھیجنےپررپورٹ پیش کی جائےگی اوروزیرمنصوبہ بندی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

  • پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کل کیا جائے گا

    پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کل کیا جائے گا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم آفس میں کل ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ پاکستان میں ذائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کرے گی ۔ غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کےلئے ایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی جبکہ ایجنڈا بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا۔

    رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز بھی کابینہ میں پیش ہوں گی ، ایجنڈا کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ فرسٹ وویمن بنک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔

    پاکستان کی یواین ٹی اوسی میں شمولیت پرسمری کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ ریلویزفریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کےبورڈآف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، ریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

    ریگولیٹری اتھارٹیزکےامورکی آڈیٹر جنرل کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ نیپراکی سال2020-21کی سالانہ اوراسٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،  پاکستان  برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو ہوگا، جس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کااجلاس 4جنوری کووزیر اعظم آفس میں ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت ای وی ایم پربریفنگ ہوگی جبکہ اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پربات ہونے کا امکان ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادراحسان کی پاکستان سے یو کے حوالگی کی سمری پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیرمین کی 2سال کے لئے تقرری ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3ممبران کی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع سمیت اہم فیصلے متوقع

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع سمیت اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع سمیت اہم فیصلے متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ 15نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی۔

    اجلاس میں پاکستان،تاجکستان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام اور قازقستان کی سکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دی جائے گی جبکہ افغان شہریوں کے دوسرے ملک جانے کیلئے سرزمین کے استعمال کی اجازت پر غور ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔

    بین الاقوامی این جی اوزکی ویزا پالیسی اسٹریم لائن کرنےکی منظوری ، افغانستان میں عالمی فلاحی اداروں کےکاموں کےمیکنزم کی منظوری اور پاکستان،عراق ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

    کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع اور چینی کمپنی کے 33فیصد آپریٹر شپ پی پی ایل کومنتقل کرنےکی منظوری دے گی۔

    اجلاس میں اوگرا کی سالانہ رپورٹ 2019-20 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور سینیٹ میں ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کیلئے قانون سازی پر بریفنگ ہوگی۔

    وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کےفیصلوں ، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب :  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب : مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار کابینہ ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں کابینہ کو وزارتوں اورڈویژنزمیں خالی آسامیوں سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی اور آئی پی او پاکستان چیرمین سمیت کاپی رائٹ بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری ہوگی۔

    کابینہ ممبرالیکٹرانک سرٹی فکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری ، کابینہ 38ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے اور حیسکو کے سی ای اوکوہٹانےکی منظوری دے گی۔

    وزارت آبی وسائل میں ممبرپاوراورممبرواٹرکی تعیناتی کی منظوری ، کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائےلیجیسلیٹوکےفیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل
    ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس:  اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

    کابینہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی اور مہنگائی کی صورتحال سمیت ای وی ایم کے اسٹیٹس پر بھی غور کرے گی جبکہ کابینہ کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے مقاصد پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا جبکہ وزارتوں،ذیلی اداروں میں سی ای اوز،ایم ڈیز کی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    کابینہ آئی سی ٹی کرمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ2021 ، این ٹی ڈی سی ایل کےایم ڈی کےتقررمیں عبوری توسیع اور ٹیکس قوانین میں تیسرےترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے گی۔

    برآمدی سیکٹر کے لیے گیس،آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی ، جی بی،آزادکشمیرمیں سرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری ، پی ٹی ڈی سی کی زیرملکیت سرکاری اراضی نجی سیکٹرکولیز پر دینے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کی کمیٹی کےفیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس : تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کااجلاس : تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ کابینہ سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات میں سے ایک کے علاوہ تمام مسائل حل طلب ہیں، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کروں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کےمعاملےمیں ہماری مجبوریاں ہیں،ایک سفارت خانہ بندکرنےکامطلب تمام سفارتخانےبندکرنا ہے، کالعدم ٹی ایل پی نے آج سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پاورآف اٹارنی کی آٹومیشن کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پاورآف اٹارنی کی آٹومیشن کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کے اجرا کیلئے آٹومیشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کاجائزہ لیا جارہا ہے۔

    اجلاس میں میڈیکل کالجز داخلوں اور میرٹ کا معیارطے کرنے کی سمری پرغورہوگا جبکہ افغان شہریوں کو3 ماہ ویزاپراسیسنگ فیس کی چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    کابینہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاورآف اٹارنی کی آٹومیشن کی منظوری دے گی ، اس کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کے لیے پاکستان فارن مشنز نہیں جانا پڑے گا، پاور آف اٹارنی کی راہ میں حائل مشکلات دور ہونگی اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔

    اجلاس میں 2نجی ایئرلائنز کےلائسنسوں کے اجرا سمیت تجدیدکی منظوری ، سی پیک اتھارٹی کوسی پیک ویزاکیٹیگری میں شامل کرنےکی منظوری اور اسلام آباد کے لیے خصوصی رائٹ پولیس فورس کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس میں مختلف وزارتوں سےملحقہ محکموں کےسربراہان کی آسامیوں پربریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں اور کمیٹی برائےٹرانسپورٹ اینڈلاجسٹکس کے اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔