Tag: Federal Cabinet meeting

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں کابینہ سے وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں پر مشاورت سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر بروز بدھ کو طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم دورہ چین پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو متروکہ وقف املاک کے اثاثہ جات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد ماسٹر پلان پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تنظیم نو پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا، اجلاس میں عوامی مفادات سے متعلق اقدامات پر عملدر آمد رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران کی نامزدگی اور رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ملک میں گندم کی صورتحال پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ وزیر اعظم کامیاب دورہ امریکا سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، اجلاس میں کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لے گی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی فیصلوں پر عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    اجلاس میں کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں ای کامرس پالیسی فریم ورک اور یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری بھی دے جائے گی۔

    وفاقی کابینہ نادرا کے آڈٹ کی بھی منظوری دے گی، پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے 2 ناموں کی منظوری اور غیر قانونی تمباکو اشیا روکنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے جائزے سمیت متعدد امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم وفاقی کابینہ کو دورہ امریکا کے پلان سے آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں وزارتوں میں فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، سی پیک منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ سی پیک منصوبوں کے چینی باشندوں کے لیے ورک ویزہ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور لیجس لیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔

    وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لے گی، اس دوران پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس ایکٹ 2019 کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ پاکستان تمباکو کنٹرول ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ پمز ریفارمز ایکٹ 2019 کی اصولی منظوری دے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں13نکاتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 17ستمبر بروز منگل کو طلب کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور سعودی عرب، پر تفصیلی گفتگو کے علاوہ ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے 3 ستمبر کو ہونے والے وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا،

    جبکہ بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا اور وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

    وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا تھا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ،جس میں کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پرغور کرے گی ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان پر حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی۔

    کابینہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور سی پیک منصوبہ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی۔

    اجلاس میں رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی کابینہ سے منظوری کا امکان ہے جبکہ کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کا فیصلہ کرے گی اور عسکری ایوی ایشن کے ایریئل لائسنس کی منسوخی کے معاملے پر غور کرے گی۔

    وفاقی کابینہ کو مفاد عامہ کیلئے تجویز کردہ نئے اقدامات ہر بریفنگ دی جائے گی ، ریلوے بورڈ کے ہرای ﺅئٹ ممبرز کے تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    یاد رہے 3 ستمبر کو ہونے والے وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا اور وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

    وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا تھا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا ، جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کے احترام میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو ہوگا ، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پرغور کرے گی ، اجلاس میں قبوضہ کشمیرکی صورتحال،ملکی سیاسی و پارلیمانی امورکاجائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ہروزارت میں عوامی فلاحی منصوبےشروع میں پیشرفت کا جائزہ اور اقتصادی راہداری اتھارٹی کےقیام سےمتعلق سفارشات کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی

    وفاقی کابینہ چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی جبکہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی ، نئے فضائی لائسنس کی منظوری، ایک لائسنس کی منسوخی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی اور وفاقی کابینہ ریلوےبورڈکے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کافیصلہ کرے گی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیر سے متعلق عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

    یاد رہے 3 ستمبر کو ہونے والے وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا اور وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

    وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا تھا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ  سفارتی کاوشوں سے متعلق آگاہ کریں گے ، کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے بارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا, اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماوں سے متعلق رابطوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔

    کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپیہ نوجوانوں میں تقسیم ہو گا۔

    کابینہ ارکان نئے عوامی مفاد سے متعلق تجاویز پیش کریں گے جبکہ بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی لگانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی سیلیکشن کمیٹی کے امیدواروں کی منظوری ی ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا، وزیراعظم

    اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق فوجداری قوانین کے آرڈیننس کی منظوری لی جائے گی اور غیر قانونی ماہی گیری روکنے کے لیے جامع پلان وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر دنیا کے رہنماؤں سے رابطوں پر کابینہ کواعتمادمیں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا جبکہ بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔

  • پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا، وزیراعظم

    پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر دنیا کے رہنماؤں سے رابطوں پر کابینہ کواعتمادمیں لے لیا اور کہا پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا جبکہ بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اورمقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال اوربھارتی یکطرفہ اقدامات پر غور کیا گیا اور شاہ محمودقریشی نےکشمیرکی موجودہ صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نےدنیا کےرہنماؤں سےرابطوں پرکابینہ کواعتمادمیں لیا اور کابینہ کو امریکی صدر،سعودی ولی کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی جبکہ مسئلہ کشمیرکےتصفیہ کےلئےکوششوں سے کابینہ کوآگاہ کیاگیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا اور کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

    بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا آج سے پہلے کبھی مسئلہ کشمیراتنی بھرپوراندازمیں اجاگرنہیں کیاگیا۔

    کابینہ کو سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے حاصل نتائج پر بھی آگاہ کیاگیا جبکہ عیسائیوں کی شادی سےمتعلق ترمیمی بل کمیٹی میں پیش کرنےکی منظوری، گھریلوتشددکی روک تھام سےمتعلق قانون کی منظوری اور پاک ترک اسٹریٹیجک اقتصادی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

    عوامی اہمیت کےنئےمنصوبوں پربھی کابینہ کوبریفنگ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 5 ارب قرض کی بھی منظوری دی گئی۔

    مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

    یاد رہے 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور عسکری پہلو ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی محاذ پر فارن آفس میں خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کی جائے گی جبکہ عسکری محاذ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال : عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال : عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کشمیر سے متعلق عالمی رہنماؤں سے روابط پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کشمیر سے متعلق پیشرفت اور وزارت مواصلات مراد سعید ایک سال کی کارکردگی پرکابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

    وفاقی کابینہ گزشتہ ای سی سی اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کم قیمت گھروں کے منصوبہ کے لیے5ارب روپے قرض کی منظوری اور پاک ترک اسٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

    اس کے علاوہ گھریلو تشدد سے بچاؤ اور تحفظ کا بل 2019ء، کرسچن شادی اور طلاق ایکٹ 2019ء منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اراکین عوامی مفادات کے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو کشمیر سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دیں گے اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت سرحد کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور مقبوضہ کشمیر سےمتعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کابینہ کو کشمیر سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دیں گے اور سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائےگا۔

    اجلاس میں کابینہ اراکین عوامی مفادات کے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کریں گے جبکہ وزارت مواصلات ایک سال کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دے گی

    وفاقی کابینہ گزشتہ ای سی سی اور کمیٹی برائےنجکاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کم قیمت گھروں کےمنصوبہ کےلیے5ارب قرض کی منظوری اور پاک ترک اسٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    گھریلوتشدد سےتحفظ اور روک تھام کے بل کی منظوری ، کابینہ کرسچن شادی اورطلاق بل 2019 کی منظوری اور اینٹی ڈمپنگ ایپلیٹ ٹریبونل کے چئیرمین اور 2ممبران کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

    یاد رہے 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور عسکری پہلو ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی محاذ پر فارن آفس میں خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کی جائے گی جبکہ عسکری محاذ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔