Tag: Federal Cabinet meeting

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ صرف قومی نوعیت کے ضروری معاملات کو پیش کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر ایجنڈا آئٹمز کو محدود کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قومی نوعیت کے ضروری معاملات کو ترجیح دی جائے۔

    کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی، وزیر اعظم نے عوامی فلاح و بہبود منصوبوں کے لیے تجاویز بھی طلب کرلیں۔ کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم انتظامی معاملات اور نیشنل فرٹیلائزر کو آپریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے قیام کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، احساس پروگرام کے زیر انتظام منصوبوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام پر عملدر آمد اور وزارت مواصلات کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ولز آف بزنس 1973 میں ترمیم اور ایم ڈی نیکا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، کابینہ اجلاس کےلیے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم ، پاسکو کےایم ڈی کی تعیناتی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کووزارت انسانی حقوق منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔

    این سی ایچ آر کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی ،بچوں کے حقوق کے لیے کمیشن اور ایم ڈی نیکا کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او اور انٹرٹینمنٹ بجٹ اور گفٹس کے خاتمہ کی بھی منظوری دے گی

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وزیر اعظم دورہ امریکا سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وزیر اعظم دورہ امریکا سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 25جولائی کو طلب کرلیا، اجلاس میں عمران خان کامیاب دورہ امریکا پرکابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وطن پہنچتے ہی حکومتی امور فوری طور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز جمعرات25 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا.

    وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکا پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    اس کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سفارتی محاذ پرکامیابیوں اور امریکا میں اہم ملاقاتوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا تاریخی دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ ہوچکے ہیں۔
    عمران خان نجی پرواز سے بذریعہ قطر پاکستان پہنچیں گے۔

    وطن روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم نے امریکا میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کیں جبکہ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس اراکین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات اعتماد کے ساتھ قائم ہونے چاہئیں جس کی بنیاد سچ ہو۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا تاریخی دورہ امریکا مکمل، نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیئے، پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار جانوں کی قربانی دی۔

  • وزیر اعظم کا گزشتہ ادوار میں خرچ کی گئی تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا گزشتہ ادوار میں خرچ کی گئی تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ حکومتوں کے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل سمیت 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ حکومتوں کے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس حوالے سے پیش کی جانے والی دستاویز اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ دستاویزات کے مطابق کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور میڈیکل کے نام پر قوم کے اربوں رپوے لٹائے گئے۔

    دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ سرکاری خزانے سے خرچ کیے، سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کیے۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔

    دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے اپنے دور حکومت میں 35 کروڑ روپے خزانے سے خرچ کیے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے 32 کروڑ جبکہ سابق صدر مملکت ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ادوار میں ہونے والے اخراجات پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 1 میں ترمیم پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی جبکہ پی اے ایف بیس شہباز و گرد و نواح کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ایریا کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

    اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری اور گورنر ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل رہا۔

    وفاقی کابینہ نے اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا۔ اجلاس میں پولی تھین شاپنگ بیگز کے مٹیریل کی درآمد اور سیل پر پابندی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) تعینات کرنے کی منظوری دی۔ ایجنڈے میں ریکوری آف مورگیج بیکڈ سیکیورٹی آرڈیننس 2019، قائم مقام چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا تقرر اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر سہولت بل 2019 کی اصولی منظوری بھی شامل تھی۔

    اس سے قبل 9 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کے دور میں 1421.5 ملین (ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ) روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے، زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین (18 کروڑ 35 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔

    اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پر تعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا۔

    وزیر اعظم نے سابق ادوار میں اڑائی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان  نےوفاقی کابینہ کا اجلاس 16جولائی کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کا اجلاس 16جولائی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کا اجلاس 16جولائی کو طلب کرلیا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ سربراہان مملکت و حکومت کی جانب سے کیمپ آفسز اور میڈیکل پر کیے گئے اخراجات پر بریفنگ کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بنک کے حوالے سے پریزینٹیشن بھی دی جائے گی اور رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول ون میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائیگا۔

    نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    پی اے ایف بیس شہباز اور اطراف کے علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ڈکلیئر کرنے پر غوربھی وفاقی کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس: سابق حکمرانوں کے اخراجات کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش

    وفاقی کابینہ اجلاس: سابق حکمرانوں کے اخراجات کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف دور میں ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے دور میں 1421.5 ملین (ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ) روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے، زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین (18 کروڑ 35 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پر تعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا۔

    وزیر اعظم نے سابق ادوار میں اڑائی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ری اسٹرکچرنگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

    اجلاس میں احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

    کابینہ اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں قطری شہریوں کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری دے گی اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 11 نکاتی ایجنڈابھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سےنمٹنے کاپلان تیار کرے گی اور وفاقی بجٹ، اثاثےظاہرکرنےکی اسکیم سمیت دیگر معاملات کاجائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دےگی۔

    جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری ، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری ، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری اور حج پلان 2019 کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • وزیراعظم  عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کوطلب کرلیا ، جس میں بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائےگا اور 40 ہزارروپےمالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو ہوگا ، اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرےگی اور بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائےگا۔

    اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دےگی۔

    جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری ، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری ، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری اور حج پلان 2019 کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس: وزیر اعظم کا زرتاج گل پر اظہار ناراضی

    وفاقی کابینہ اجلاس: وزیر اعظم کا زرتاج گل پر اظہار ناراضی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی، شہریار آفریدی کو اینٹی نارکوٹکس وزارت کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے میں 40 فی صد نجی ٹور آپریٹرز کو دینے کی منظوری دے دی، اجلاس میں وزارتِ توانائی کو عید کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے لیے جج مقرر کرنے، عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا سیکریٹری تعینات کرنے کی منظوری دی۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے معذور افراد کی بحالی اور اعانت کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی، اس سلسلے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور ظفر مرزا کو آیندہ کابینہ اجلاس تک پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    بچوں کے حقوق کے لیے کمیشن کے قیام پر غور اگلے کابینہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر زرتاج گل پر اظہار ناراضی بھی کیا، کہا کہ زرتاج گل کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، وزرا اختیارات کا نا جائز استعمال نہ کریں، وزرا نوکری، تقرر اور تبادلے کے لیے کسی محکمے کو خط نہ لکھیں۔

    وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سفارش کلچر ہماری حکومت کا منشور نہیں، دریں اثنا، وفاقی وزیر زرتاج گل کو سرکاری معاملات میں احتیاط کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عزیز و اقارب کی بھرتی پر وزرا خلافِ ضابطہ کام نہ کریں۔

    وزیر اعظم اقتصادی صورت حال میں بہتری کے حوالے سے پر اعتماد نظر آئے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم چند ماہ میں اقتصادی حوالے سے بہتری دیکھے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غورکر رہی ہے ، قمری کیلنڈر کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ اجلاس کےایجنڈے میں مزید4نکات شامل کرلیےگئے ، جس کے بعد 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجارہا ہے۔

    قمری کیلنڈرکابینہ کےایجنڈےمیں شامل نہ ہوسکا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پرقمری کلینڈر تیار کیا تھا، قوم کو عید کاچاند نظر آنے کا انحصار اب رویت ہلال کمیٹی پر کرنا ہوگا۔

    بجٹ سیشن میں کھانا ملے گا یاصرف ہائی ٹی، کابینہ آج منظوری دے گی جبکہ شیخ زیداسپتال لاہورکوپنجاب وفاق کےحوالےکرنے، سی ڈی اےکےممبرٹیکنیکل کی برطرفی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹرریسورسزکی منتقلی کی منظوری کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کونسل کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی سےوزارت آبی وسائل منتقل کیاجائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا۔

    اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔